اصلاح سخن

  1. ساقی۔

    اک خدا کے سوا ،چھوڑ دے سب کو تو(اساتذہ متوجہ ہوں)

    اک خدا کے سوا ،چھوڑ دے سب کو تو دل میں جو بت ترے، توڑ دے سب کو تو سب کے تو کام آ، سب کا تو کام کر چن لے سیدھی تو رہ،موڑ دے سب کو تو دل دکھانا کسی کا بری بات ہے دل جو ٹوٹے ملیں، جوڑ دے سب کو تو ہاں خدا ہی عبادت کے لائق ہے بس اور جھوٹے ہیں سب ،چھوڑ دے سب کو تو
  2. ساقی۔

    محبت محبت محبت کرو تم(اصلاح کے لیے)

    محترم جناب بھائی محمد اسامہ سر سری صاحب کے سلسلے"شاعری سیکھیں" سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں کے لیے ایک نظم لکھنے کی کوشش کی ہے ۔اسامہ بھائی سے اصلاح کی گزارش کی تھی ۔انہوں نے نہایت محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اصلاح بھی کی اور مزید اصلاح کے لیے یہاں موضوع بنانے کا مفید مشورہ بھی عنایت کیا۔ ان کا نہایت...
  3. عبدالودود

    دیارِچشم سے اس دل میں اُتر جانے دو ( برائے اصلاح )

    دیارِچشم سے اس دل میں اُتر جانے دو مرنا چاہتے ہیں،تیری باہوں میں مرجانے دو اتنا پاگل ہے کسی چیز کی پرواہ نہ کرے ہجرانِ یار سےاس قلب کو ڈر جانے دو میرا دعدیٰ ہے تجھے چھین کر لے آونگا پر بھروسا بھی نہیں، میرا بھی سرجانےدو شبِ ہجران میں خود کو بھی کہیں کھویا ہے کوئ رستہ تو دکھاؤ ،مجھےگھر...
  4. عبدالودود

    اس دل میں تیری یاد کا طوفان رہے گا (براے اصلاح و تنقید)

    اس دل میں تیری یاد کا طوفان رہے گا جو تم چلے جاؤگے تو ارمان رہے گا میں شب میں بُلاتا ہوں تجھے خواب میں اکثر گر سامنے آؤ گے تو احسان رہے گا۔ جس شخص نے دیکھا ہے تجھے روبرو ہو کر کرتا ہوں میں دعوہ کہ وہ حیران رہے گا۔ اجنبی بن کےجو تو سامنے سے گزرے گی نہ میرا ہوش، نہ دھڑکن و نہ اوسان رہے گا۔...
  5. عبدالودود

    رسم محبت۔۔۔۔ براے اصلاح

    رسمِ محبت نے ہمیں یہ صلہ دیا سارے جہان کو چھوڑکےتنہا بنا دیا۔ ہم دیدہِ پرنم تھے مگر اشک بار نہیں فقط بےرخی نے اسکی ہم کو رلا دیا۔ محفل میں ملی مجھ کو اور میں دیکھتا رہا بس اسکی اداوں نے دیوانہ بنا دیا۔ زیاں کے خوف سے وہ راہِ وفا پہ آ نہ سکی محبت دیارِ غم ہے یہ بہانا بنا دیا۔ اب تیری محبت...
  6. عمار ابن ضیا

    ٹوٹے پھوٹے خواب

    آنکھ کھلی اور ٹوٹے خواب پھر شب بھر کو روٹھے خواب ہم نے اُس پر سب کچھ تج کر پائے ہیں کچھ جھوٹے خواب ماں نے کیا کچھ خواب سجائے ہم نے سارے لُوٹے خواب میرے پلّے اور نہیں کچھ بس یہ ٹوٹے پھوٹے خواب 17 جولائی 2013ء
  7. حسن نظامی

    ایک نعت بغرض اصلاح و تنقید

    السلام علیکم! ایک نعت پیش خدمت ہے ! امید ہے نقد و نظر سے نوازتے ہوئے اصلاح فرمائی جائے گی۔ پرنور دل فروز فضائے حجاز ہے آقا کا در ہے اور جبینِ نیاز ہے خون حسین پوچھ رہا ہے یزید سے کیسا معاملہ تھا یہ اور کیا جواز ہے؟ محشرکا دل میں خوف ہے نہ موت کا خطر آقا مرا کریم ہے بندہ نواز ہے میلاد، نعت...
  8. محمدعمرفاروق

    سخت تنقید و اصلاح : دل میں جو شعر آئے وہ لکھ دیجئے

    دل میں جو شعر آئے وہ لکھ دیجئے زباں پر جو بات آئے وہ کہہ دیجئے مری نا تواں باتوں کوبھی سہہ لیجئے ہمیں بھی محفل میں کچھ جگہ دیجئے گر ہو جائے محبت تو دل آپ دیجئے اقرار ہی کافی نہیں زباں آپ دیجئے ہمارے مراسلوں کو ٹیگ آپ کیجئے ہمیں بھی محفل میں کچھ جگہ دیجئے ایک ہی کوئی کیوں، کا م تو سبھی...
  9. ر

    دکھ گر دیا کسی نے ہم مسکرا دیے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    استاذِ محترم، السلام علیکم! ایک اور پرانی غزل برائے اصلاح حاضر ہے۔ وقت ملنے پر دیکھ لیجیے گا۔ والسلام دکھ گر دیا کسی نے ہم مسکرا دیے پوچھا کسی نے حال تو آنسو نکل پڑے جب تک رہا وصال رہے غم بھی دور دور ملنا ہوا محال تو آنسو نکل پڑے وہ سنگ دل جو عمر بھر روئے نہ تھے کبھی دیکھا مرا جو...
  10. ر

    کتنے سادہ کتنے ناداں لوگ تمھاری بستی کے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، استاذِ محترم، اعجاز عبید صاحب ! اسی کی دہائی میں لکھی گئی ایک غزل بغیر کسی ترمیم کے برائے اصلاح حاضر ہے۔ رہنمائی مطلوب ہے۔ والسلام کتنے سادہ کتنے ناداں لوگ تمھاری بستی کے ہم سے بھی ہیں نالاں نالاں لوگ تمھاری بستی کے ہو جائیں دو چار تھپیڑے ان کو بھی جو ہلکے سے بن جائیں گے...
  11. ر

    صنم کی ہم عبادت کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    استاذ محترم، السلام علیکم! چھوٹی بحر میں ایک غزل برائے اصلاح پیش ہے۔ اس سے پہلے والی غزل میں آپ کا تجویز کردہ مصرع شامل کر دیا ہے، اسے بھی دیکھ لیجیے گا۔ زحمت دینے کے لیے معذرت۔ صنم کی ہم عبادت کر رہے ہیں زمانے سے بغاوت کر رہے ہیں لٹیروں نے ہے سارا شہر لُوٹا وہی اپنی قیادت کر رہے ہیں الجھنے...
  12. ر

    دشمنوں سے لوگ شکوے کر رہے ہیں ہر کہیں۔۔۔۔۔ عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، استاذِ محترم! آج ہی ایک تازہ غزل لکھی ہے۔ برائے اصلاح پیش ہے۔ ملاحظہ فرمائیے: دشمنوں سے لوگ شکوے کر رہے ہیں ہر کہیں ہم کو اپنے دوستوں کی دوستی مہنگی پڑی مانگ کر لائے تھےجو ہم چراغاں کے لیے گھر ہی سارا جل گیا، وہ روشنی مہنگی پڑی آج پھر انصاف کا ہے یاں گلا گھونٹا گیا...
  13. ر

    جانے دنیا کو کس کی نظر کھا گئی ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    اساتیذِ محترم، السلام علیکم! چند دن پہلے کہی گئی ایک غزل پوسٹ مارٹم کی خواہش مند ہے: جانے دنیا کو کس کی نظر کھا گئی ہر طرف جو یہ کالی گھٹا چھا گئی خون مسلم کا ارزاں ہوا اس قدر اس کی سرخی ہر اک چیز میں آ گئی ہو گیا بھائی بھائی کا دشمن یہاں دَورِ ظلمت میں ایسی ہوا آگئی بھوکے بچے بھی مارے ہیں...
  14. ر

    "جانِ من" ہیں ہم جو اُن کے ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، اساتیذِ محترم! چھوٹی بحر میں ایک غزل کی کوشش۔ اصلاح کے لیے حاضر ہے: "جانِ من" ہیں ہم جو اُن کے اس میں کتنی سچائی ہے غصہ ہے آنکھوں میں اُترا آگ یہ کس نے بھڑکائی ہے روتے بچوں کو جب دیکھا آنکھ سبھی کی بھر آئی ہے "اُردو محفل" میں آ جائے "اُردو" کا جو شیدائی ہے اس...
  15. ر

    اسی دنیا کو جب میں نے اک بحرِ بیکراں سمجھا ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم،اساتیذِ محترم! آج ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے ایک تازہ غزل بغرض اصلاح پیش خدمت ہے، جو 8 فروری 2010 ء کو کہی گئی۔ ملاحظہ فرمائیے: اسی دنیا کو جب میں نے اک بحرِ بیکراں سمجھا ٹھکانہ دو گھڑی کا تھا اسی کو آشیاں سمجھا کھلے اسرار مجھ پر یوں کہ جیسے اک سمندر ہو اُسی کے در کو جب میں...
  16. ر

    لوگ کرتے ہیں گلہ آزار کا۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    محترم اساتیذِ کرام، السلام علیکم! چھوٹی بحر میں لکھی ایک غزل بغرض اصلاح حاضر ہے: لوگ کرتے ہیں گلہ آزار کا ذکر کرتے ہیں جو زلفِ یار کا جو تھا ہونا وہ تو کب کا ہو چکا اب بھلا کیا فائدہ تکرار کا بات ہی تم نے مری مانی نہیں اب تماشا دیکھ لو بیمار کا خامشی کے ہم تو قائل ہو گئے چرچا...
  17. ر

    درد لازم ہے کسی سے دل لگانے کے لیے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، اساتیذ کرام! ایک اور غزل بغرض ملاحظہ و اصلاح پیش ہے: درد لازم ہے، کسی سے دل لگانے کے لیے کچھ تو ہونا چاہیے، گھر کو سجانے کے لیے آشیانہ ہم جلا ڈالیں گے اپنے ہاتھ سے کیا ضرورت بجلیوں کی آشیانے کے لیے مر بھی جائیں تونہ کھولیں گے کبھی اپنی زباں قتل کر کے دیکھ لو تم،...
  18. ر

    تجھ سے بھلا میں روٹھ کے جاؤں گا اب کہاں۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السّلام علیکم اساتیذ کرام! آپ کی ہدایات کی روشنی میں ترامیم کرنے کے بعد غزل مکرر ارسال کر رہا ہوں۔ اگر اب بھی کوئی سقم باقی ہو تو نشان دہی کر دیجیے تاکہ قطع برید کر کے بھیج دوں۔ والسلام ملاحظہ فرمائیے: کیوں تجھ سے روٹھ جانے کا اب حوصلہ کروں مجھ کو فراقِ یار کی عادت نہیں رہی اب رُخ کریں گے ہم...
  19. ر

    شوق سے ہر جفا کیجیے ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    محترم اسا تیذ کرا م! السّلام علیکم۔ آپ کی ہدایات/تجاویز کی روشنی میں اصلاح کرنے کے بعد غزل دوبارہ ارسال ہے۔ اگر کہیں کوئی غلطی رہ گئی ہو تو بتا دیجیے گا۔ محترم وارث صاحب آپ نے بجا فرمایا یہ غزل جوانی میں ہی لکھی گئی تھی۔ اور آپ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وہ زعر بھی غزل سے حذف کر دیا ہے جس کی آپ...
  20. ر

    بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السّلام علیکم، اسا تیذِ کرام! خود غزل کا حلیہ کافی حد تک تبدیل کر دیا ہے ۔ اب ذرا اس پر تیز دھار اوزاروں سے جراحی کا عمل کیجیے۔ اور رپورٹ پیش کیجیے تاکہ مجرم کو بے نقاب کیا جا سکے۔محترم وارث صاحب آپ بھی تو آئیے ۔ کافی دن سے آپ کا انتظار ہے۔ ذرا ملاحظہ فرمائیے: بے کار پھر رہا ہے جو شیطان...
Top