نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    خالد احمد غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے

    اعجاز بھائی۔ خالد احمد صاحب کی کتاب "نم گرفتہ" کی غزل کا انتخاب میں نے اور احمد فاروق نے کیا ہے۔ اور یہ بیاض میں شائع بھی ہو چکا ہے۔انشا اللہ آپ کوای میل کر دوں گا۔مزید یہ کہ آپ نے جو خالد صاحب کی کچھ غزلیں جمع کر کے لائبریری میں اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔وہ میں نے خالد صاحب کو دکھائی تھیں بہت خوش ہوئے...
  2. نوید صادق

    سلیم کوثر وہ سارے سَمے جو بیت گئے

    بہت خوب انتخاب ہے۔
  3. نوید صادق

    نہ خوشی کے نہ انا کے نہ آبرو کے لئے - برائے اصلاح تنقید تبصرہ

    اعجاز بھائی۔ آپ نے بجا فرمایا۔ غزل میں وزن کا مسئلہ بہت بھاری ہے۔
  4. نوید صادق

    خالد احمد غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے

    غزل وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے کہ دل کا پاسباں کھٹکا ہوا ہے وہ مصرع تھا کہ اِک گل رنگ چہرہ ابھی تک ذہن میں اٹکا ہوا ہے ہم اُن آنکھوں کے زخمائے ہوئے ہیں یہ ہاتھ ، اُس ہاتھ کا جھٹکا ہوا ہے یقینی ہے اَب اِس دل کی تباہی یہ قریہ ، راہ سے بھٹکا ہوا ہے گلوں کے قہقہے ہیں، چہچہے ہیں چمن میں اِک...
  5. نوید صادق

    خالد احمد نعت ۔۔۔۔۔ تو نے ہر شخص کی تقدیر میں عزت لکھی

    نعت تو نے ہر شخص کی تقدیر میں عزت لکھی آخری خطبے کی صورت میں وصیت لکھی تو نے کچلے ہوئے لوگوں کا شرف لوٹایا عدل کے ساتھ ہی احسان کی دولت لکھی سرحدِ رنگ بہ عنوانِ اخوت ڈھائی ورقِ دہر پہ ہر سطر محبت لکھی تو نے ہر ذرے کو سورج سے ہم آہنگ کیا تو نے ہر قطرے میں اِک بحر کی وُسعت لکھی حسنِ آخر...
  6. نوید صادق

    گورمے بیکرز اینڈ سویٹس، کریم بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور پر چوہوں کی عیاشی

    بس دیکھ لیں۔ نہ ہمیں حکمران کچھ سمجھتے ہیں اور نہ ہمارے بیچ کے لوگ۔ اللہ غارت کرے ان لوگوں کو۔ فہرستیں دیکھنے بیٹھو تو سرکاری محکموں کی ایک فہرست ہے۔ یہ اس کے ذمے وہ اُس کے ذمے۔ لیکن ہوتا ہواتا کچھ بھی نہیں۔ اللہ ہم پر رحم فرمائے۔
  7. نوید صادق

    گورمے بیکرز اینڈ سویٹس، کریم بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور پر چوہوں کی عیاشی

    رات 2:13 پر سگریٹ لینے مارکیٹ گیا تو گورمے بیکری کے باہر کچھ لوگوں کو حیران پریشان کھڑے پایا۔ +گے بڑھ کر دیکھا تو کیکوں پر ناچتے، کھیلتے چوہے نظر پڑے۔ تصاویر لیں اور face book پر رکھ دیں۔ لنک ملاحظہ کیجے...
  8. نوید صادق

    نظم ---- اہتمام ----- رانا سعید دوشی

    رانا سعید دوشی اہتمام جمالے! او جمالے! وہ بھوری بھینس جس نے مولوی کو سینگ مارا تھا گلی سے کھول کر ڈیرے پہ لے جا شکورے! بھینس کی کھُرلی کو رستے سے ہٹا دے پھاوڑے سے سارا گوھیا میل کے کھیتوں میں لے جا نذیراں! جا ذرا ویہڑے میں بھی جھاڑو لگا دے سُن! یہ ساری چھانگ بیری کی اُٹھا...
  9. نوید صادق

    اردو رباعیات

    قاضی حبیب الرحمٰن رباعیات دریائے مسائل ، تنَہ نا ہا یا ہو سب غرقہء ساحل ، تنَہ نا ہا یا ہو سنّاٹے کا یہ جشن مبارک ، اِمشب تنہا ہے مرا دل ، تنَہ نا ہا یا ہو ٭ بے قیدِ زمانی و مکانی کوئی دل میں ہے دمکتی راجدھانی کوئی اِمکان و مُحال کے مباحث سے وَرا اے مُطربِ جاں ، رام کہانی کوئی! ٭...
  10. نوید صادق

    حمدیہ قصیدہ ۔۔۔ قاضی حبیب الرحمٰن

    قاضی حبیب الرحمٰن حمدیہ قصیدہ زوروں پر ہے چشمہء نور اپنا ظرف، اپنا مقدور! شمسِ حقیقت کے ہوتے سارے وہم و گُماں کافور ایک ہَوا کی آہٹ پر ناچ اُٹھا شہرِ مَزمور! کسی خیال کی لذّت میں رہتا ہے غم بھی مَسرور ایک خَلا کی نسبت سے دل ہے خَلوت سے مَعمور جیسے ہے ہر چیز، یہاں...
  11. نوید صادق

    سمت شمارہ 18 کا اجرا

    محمود بھائی۔ مبارک ہو۔ لیکن یہ بہت بھاری ذمہ داری ہے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
  12. نوید صادق

    کیسے جیئیں قصیدہ گو، حرف گروں کے درمیاں ۔ رضی اختر شوق

    بہت خوب !! کیا عمدہ غزل پیش کی ہے آپ نے۔
  13. نوید صادق

    مبارکباد ناعمہ عزیز کا پہلا ہدف

    ناعمہ۔ آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
  14. نوید صادق

    ادبی اقتباس۔

    ” غزل کے میدان کو وسعت دی جائے اور اس میں عشق کے علاوہ محبت اور دوستی کی تمام انواع و اقسام داخل کر دی جائیں اور غزل میں ایسے الفاظ نہ استعمال کئے جاویں جن سے کھلم کھلا مطلوب مرد یا عورت ہونا واضح ہو۔ جیسے کلاہ دستار، سبزہ خط، مہندی چوڑیاں ، آرسی جھومر وغیرہ الفاظ مرد کو یا لڑکے کو مرد کا مطلوب...
  15. نوید صادق

    تاسف م م مغل صاحب کے نانا جان کل رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے ہیں

    انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالی انھیں جنت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبعر عطآ فرمائے
  16. نوید صادق

    انتخاب عبدالعزیز خالد از خالد علیم

    اعجاز بھائی۔ اس کا میں اب کیا بتاؤں۔ بس فی الحال یہ تھوڑی گڑ بڑ ہے۔ ان کا کمپوزر عجیب آدمی ہے۔
  17. نوید صادق

    تعارف محمد یعقوب آسی صاحب کو اردو محفل پر صمیمِ قلب سے خوش آمدید

    آسی صاحب! آپ نے اچھا کیا جو ادھر بھی آ نکلے۔ ہم ایسوں کا بھی بھلا ہوتا رہے گا،
  18. نوید صادق

    زاہد مسعود کی غزل ۔۔۔ نوید صادق

    نوید صادق زاہد مسعود کی غزل ایک آشنا پر لکھنا بیک وقتِ آسان بھی ہوتا ہے اور دشوار بھی۔ آسان اس لیے کہ آپ اس کے نظریات، اس کے رہن سہن سے آگاہ ہوتے ہیں، جو چیزیں آپ کو پہلے سے معلوم ہوتی ہیں ، آپ بآسانی اس کی شاعری سے نکال کر سامنے رکھ دیتے ہیں۔دشوار اس لیے کہ بعض اوقات آپ بعض ایسی چیزیں...
  19. نوید صادق

    غزل۔۔۔نواحِ شام کی اے سرد خو ہوائے فراغ ۔۔۔خالد علیم

    خالد علیم غزل نواحِ شام کی اے سرد خو ہوائے فراغ جلا رہا ہوں میں اپنے لہو سے دل کا چراغ اسیرِ حلقہء مہتاب رہنا چاہتا ہوں یہ رات ڈھونڈ نہ لائے مری سحر کا سراغ ستارے آنکھ کے منظر پہ کم ٹھہرتے ہیں ہمارے ہم سخنوں کا ہے آسماں پہ دماغ کچھ اور ڈالیے ہم تشنگاں کو ضبط کی خو درک نہ جائے...
  20. نوید صادق

    غزل ۔۔۔ حلقہء دل سے نکل‘ وقت کی فرہنگ میں کھل ۔۔۔ خالد علیم

    خالد علیم غزل حلقہء دل سے نکل‘ وقت کی فرہنگ میں کھل اے مرے خواب! کسی عکسِ صدا رنگ میں کھل اے مرے رہروِ جاں! کس نے کہا تھا تجھ کو آنکھ سے دل میں اُتر‘ درد کے آہنگ میں کھل اے مری خامشیِ کرب نما خود سے نکل تجھ کو کھلنا ہے تو دشمن کے دلِ تنگ میں کھل اے لہو ہوتی ہوئی موجِ غمِ ہجر...
Top