نتائج تلاش

  1. محمد علم اللہ

    دیوبند: شنیدہ کے بود مانندِ دیدہ!

    دیوبند: شنیدہ کے بود مانندِ دیدہ! محمد علم اللہ پاوں میں چکر لیے پیدا ہونے والوں کو راستے پکارتے ہیں۔ ٹیڑھی میڑھی پگ ڈنڈیاں آواز دیتی ہیں۔ احباب پیغام بھیجتے اور ہوائیں سندیسے لاتی ہیں۔ ابر انتظار کے مدھر گیت سناتے اور اَن کہی کہانیاں قدموں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں۔ ایسی ہی ایک صدا پر لبیک کہتے...
  2. محمد علم اللہ

    کتابوں کی باتیں۔۔۔

    پیارے محفلین ! سلام مسنون آج کل ویڈیو کا کریز زیادہ ہے تو کچھ دوستوں کی خواہش پر میں نے ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش ہے، جس جا نام ہے "کتابوں کی باتیں۔۔۔". اس سلسلے کے تحت ہم آپ کو کچھ اچھی کتابوں سے اچھے اقتباسات پیش کریں گے جس کا مقصد ناظرین کو کتابوں سے جوڑنا اور کتابوں کا شوق پیدا...
  3. محمد علم اللہ

    پاکستان کی زینب کے نام خط

    پاکستان کی زینب کے نام خط محمد علم اللہ میری بھانجی! عزیز از جان پیاری گڑیا زینب! نیک تمنائیں! یہ لکھتے لکھتے رُک گیا کہ تمھاری تمناوں کا کس قدر خون ہوا ہے۔ مجھے امید ہے تم اس جا ہوگی، جہاں تم اپنی جیسی معصوم ہم جولیوں کے ہم راہ، تتلی بنی، رنگ بکھیر رہی ہوگی۔ وہاں لاتعداد خوب صورت اور معصوم...
  4. محمد علم اللہ

    بیمار قوم پرستی کی علامت کیوں بن گئے جوہر؟

    (چار جنوری یوم وفات کی مناسبت سے خاص ) محمد علم اللہ کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں، جن کا نقش آپ کے ذہن پر کنداں ہوجاتا ہے اور پھر وہ مٹائے نہیں مٹتا۔ اُنھی میں سے ایک مولانا محمد علی جوہر کی شخصیت ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے مولانا محمد علی جوہر کے بارے میں پہلی مرتبہ کب اور کیا سنا؟ لیکن ان کے...
  5. محمد علم اللہ

    میں کیوں لکھتا ہوں ؟

    محمد علم اللہ جامعہ ملیہ، دہلی تقریبا ایک سال پہلے کی بات ہے۔ معروف پاکستانی ادیب نعیم بیگ صاحب نے اردو پروگریسیو رائٹنگ فیس بک پیج پرتمام لکھنے والوں سے ایک سوال کیا تھا، کہ وہ کیوں لکھتے ہیں؟ ایک بڑے لکھاری یا ادیب کے پاس تو اس سوال کا جواب دینے کے لیے بہت کچھ مواد ہوتا ہے کہ ان کے پاس علم بھی...
  6. محمد علم اللہ

    اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی

    اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی محمد علم اللہ ،نئی دہلی کل رات تقریبا گیارہ بجے اپنے مخلص اور مہربان دوست محمد احمد کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی لائبریری سے اپنے گھر ابوالفضل لوٹ رہا تھا۔ جماعت اسلامی ہند کے قائم کردہ الشفا ہاسپیٹل سے ذرا پیچھے، یعنی مسلم مجلس مشاورت اور جمعیت اہل حدیث...
  7. محمد علم اللہ

    ٹام جس دیس سدھارے تم وہاں آزاد ، ظفر اور غالب سے ضرور ملنا In the Memory of Thomas Alter

    ٹام جس دیس سدھارے تم ! وہاں آزاد ، ظفر اور غالب سے ضرور ملنا محمد علم اللہ یہ کم بخت کینسر ایسا مرض ہے، جو اکثر جان لے کر پیچھا چھوڑتا ہے۔ اب اس نے تھیٹر اور فلم کی دنیا کے لیجنڈ اور مایہ ناز اداکار ٹام آلٹر کو ابدی نیند سلا دیا ۔ ٹام آلٹر کے مرنے کی اطلاع ملی تو تھوڑی دیر کے لیے یقین ہی نہیں...
  8. محمد علم اللہ

    ماسٹر اللہ داد کریم ۔۔۔از: محمد علم اللہ

    کس طرح امانت نہ رہوں غم سے میں دل گیر آنکھوں میں پھرا کرتی ہے استاد کی صورت (امانت لکھنوی) انسان کے ذہن پر کچھ ایسے نقوش بن جاتے ہیں، جو کبھی نہیں مٹتے۔ ان ہی میں سے ایک ماسٹر اے ڈی کریم کا نقش بھی ہے، جن سے وابستہ میرے بچپن کی یادیں آج بھی میرے ذہن میں مرتسم ہیں۔ 21 اگست 2017ء کو یہ اطلاع ملی...
  9. محمد علم اللہ

    ایک سفر ، دو واقعات اور ہماری حالت زار

    ایک سفر ، دو واقعات اور ہماری حالت زار محمد علم اللہ، نئی دہلی گزشتہ دنوں معروف ملی قائد اوردہلی اقلیتی کمیشن کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان سے ایک منصوبے پر بات چیت ہوئی۔ منصوبہ یہ تھا کہ ان دِنوں ہندوستان کے مسلمان، خصوصا نوجوان، جس نا امیدی، قنوطیت اور یاس کی کیفیت میں جی رہے ہیں،...
  10. محمد علم اللہ

    وزیر اعظم ہند کے نام ایک دکھی ناگرک کا کھلا خط

    عزت مآب وزیر اعظم ہند جناب نریندر دمودر داس مودی صاحب آداب و تسلیمات سارے ہندوستان نے کل اکہترواں یوم آزادی کا جشن منایا۔ آپ نے صبح صبح لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے جہاں بہت سی باتیں کی ہیں، وہیں یہ بھی کہا کہ نیا ہندوستان جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ جمہوریت صرف ووٹ تک محدود نہیں ہے۔...
  11. محمد علم اللہ

    عندلیب آپا کے والد نہیں رہے

    اردو محفل کے ارکان کو یہ خبر سن کر یقینا افسوس ہوگا کہ ہماری محفل کی سینئر اور معتبر رکن عندلیت اپیا کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ اردو محفل اس غم کے موقع پر آپا کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔ اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے ۔
  12. محمد علم اللہ

    امتحان ہال میں لکھی گئی ڈائری ۔۔۔ محمد علم اللہ

    من و عن امتحان ہال میں لکھی گئی ڈائری محمد علم اللہ ۲۲ جنوری ۲۰۱۷ صبح جلدی اٹھنے کی بات ہی الگ ہے ۔آج کا دن بڑا پر لطف گذرا ۔ رات نیند بھی تو نہیں آئی تھی ۔دیر گئے رات تک زبردستی جاگتے رہے ۔رات کے کس پہر آنکھ لگی معلوم نہیں ۔ بیدار ہوا تو صبح کے چھہ بج رہے تھے ۔سینٹر کی دوری کا خیال آتے ہی...
  13. محمد علم اللہ

    عندلیب آپا سے ملاقات

    بعض اوقات محبت اور احساس کے رشتے خون کے رشتوں سے بھی بڑھ کر ہوتے ہیں ،جنھیں انسان چاہ کر بھی نہیں بھلا پاتا ، میں اس معنی میں خود کو انتہائی خوش نصیب تصور کرتا ہوں کہ میرے اتنے چاہنے والے لوگ ہیں ۔ یہ اللہ کا کرم اور محبین کی دعاوں کا ہی نتیجہ ہے ، جو ہمارے عیبوں کو چھپا کر ہماری اچھائیوں کو...
  14. محمد علم اللہ

    ڈائری کے چند اوراق

    محمد علم اللہ 18/ فروری /2016 کافی دنوں سے قلم سے رشتہ ٹوٹ گیا ہے ، یا دوسرے لفظوں میں آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ لکھنے کا سلسلہ کچھ کم سا ہو گیا ہے ۔ کئی احباب نے اس پر خفگی کا اظہار کیا ۔ متعدد بزرگوں نے سرزنش کی ۔میرے استاذ محترم ڈاکٹر ظفر الاسلام خان صاحب (اللہ انھیں صحت و عافیت سے نوازے )باضابطہ...
  15. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ سے ایشیاء ٹائمز کی بات چیت

    کسی بھی مصنف کی زندگی میں سب سے زریں موقع وہ ہوتا ہے، جب وہ کچھ لکھے اور اس کی پذیرائی ہو ، خوش قسمتی سے یہ سعادت نوجوان مصنف محمد علم اللہ کو اپنی پہلی ہی تصنیف کی تکمیل پر ان کے حصے میں آئی ۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مختصر تارییخ لکھنے کا یہ شرف دہلی کے جامعہ نگر میں مقیم...
  16. محمد علم اللہ

    ندا فاضلی اب ہمارے درمیان نہیں رہے

    اردو کے معروف شاعر ندا فاضلی اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔اٹہتر سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انکا انتقال ہو گیا۔آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ لیکن اپنی شاعری کی بدولت وہ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔ اردو شاعر ندا فاضلی کا انتقال ہو گیا ہے۔۔ دل کا دورہ پڑنے سے انکا انتقال ہوا ۔ وہ اٹہتر برس...
  17. محمد علم اللہ

    مودی جی کو جامعہ ضرور دکھانا چاہئے!

    محمد علم اللہ، حیدرآباد میرا ایک ہندو دوست ہے، انتہائی عزیز، جب وہ 2010 میں جامعہ آیا تو ہم سارے ہی احباب اسکی جن سنگھی اور بھگوا سوچ سے کافی پریشان ہوئے ۔ ہماری اس سے بشمول بھگوا بریگیڈافکار و نظریات کے کافی بحثیں ہوتیں، بسااوقات یہ بحثیں۔۔ تو تو۔ میں میں ۔۔اور تکرار تک پہنچ جاتیں ، وقت گذرتا...
  18. محمد علم اللہ

    محفل کے ایک ساتھی سے ملاقات

    حیدر آباد میں آئے ہوئے تقریبا ایک مہینہ گزر گیا۔ چاچو سے ملاقات کا پروگرام بنتا ہی رہا مگر اب تک ملاقات نہیں ہو سکی ۔ برادرم عبد الحسیب نے بتایا کہ چاچو تو اب امریکہ کوچ کر چکے ۔ خیر اب واپس آنے کے بعد ہی ملاقات ہو سکے گی ۔ ہاں البتہ برادرم عبد الحسیب سے ملاقات اچھی رہی ۔ کئی دن سے پلان بن...
  19. محمد علم اللہ

    رخصت ائے دلی تری محفل سے اب جاتا ہوں میں‎

    محمد علم اللہ انسانی زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسا مرحلہ ضرور آجاتا ہے،جب دوراہے پہ کھڑا انسان خود اپنے ہی تعلق سے کوئی فیصلہ کرتے ہوئے کشمکش میں گرفتا ر ہوجاتا ہے کہ کس راستہ کاانتخاب کرے اور کس کو چھوڑ دے ؟کتابوں، کہانیوں اور فلموں میں متعدد مرتبہ لوگوں کونقل مکانی یا ہجرت کے کرب سے گزرتے...
  20. محمد علم اللہ

    اردو کا روزنامہ جنگ بھی سرقہ میں پیچھے نہیں

    جنگ میں شائع شدہ میرا مضمون http://magazine.jang.com.pk/detail_article.asp?id=29093 میرے بلاگ میں موجود مضمون http://alamullah.blogspot.in/2013/04/58-30-2012-5.html جنگ کی اس حرکت پر اس صفحہ کی سب ایڈیٹر محرمہ سمینہ شاہ کو میل بھی کیا لیکن ان کا کوئی جواب نہیں آیا ۔حالانکہ یہ مضمون ان کے مطالبہ...
Top