نتائج تلاش

  1. مہدی نقوی حجاز

    مرزا غالب کا کلام آڈیو میں درکار ہے

    مرزا غالب کی تمام غزلیں کہیں آڈیو فارم میں موجود ہیں تو رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع فراہم کجیے۔ صحت تلفظ اور اسٹوڈیو رکارڈنگ کوالٹی کو ملحوظ رکھتے ہوئے بہتر اور بہترین کی نشاندہی بھی کیجیے۔ شکریہ
  2. مہدی نقوی حجاز

    دس برس کی الفت

    عجیب بات ہے کہ دس برس تمام ہوئے اور ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے جب ہم محفل کا حصہ بنے تھے۔ آج دس برس بعد مجھے اپنی زندگی پر وہ ان مٹ نقوش نمایاں نظر آتے ہیں جو اردو محفل نے ایک دہائی قبل مرتب کیے تھے۔ ان میں وہ ہم مزاج و ہم مشرب دوست نمایاں ترین ہیں جن کی مزاج آشنائی پر اس طویل مدت میں آنچ تک نہیں...
  3. مہدی نقوی حجاز

    مبارکباد شادی و خانہ آبادی

    گو کہ رسم نہیں اس جگہ خود ہی اپنی شادی کی مبارکباد کی لڑی کھولی جائے، لیکن یہی ممکن تھا اتنی "غربت" میں، تمام محفلین کو بالعموم اور احباب و اہل کراچی کو بالخصوص بنفسی ولیمے میں مدعو کرتا ہوں۔ آپ سب کی نیک تمنائیں اور دعائیں مطلوب ہیں :) [/URL][/IMG] (اس مختصر دعوت نامے کو پرخلوص جانا جائے، اور...
  4. مہدی نقوی حجاز

    کیا پانچ برس؟! کیا عمر اپنی کے پانچ برس؟

    باتیں بنانے میں اب وہ پہلے سی طرفگی کہاں، اب تو یہ حال ہے کہ (اردو محاورے کے مطابق) لکھنے کے نام پر چیک اور رسید سے زیادہ کچھ نہیں لکھتا۔ یہاں تک کہ پیغامات کے جواب تک وائس نوٹس میں دیتا ہوں اور اگر یہ سہولت موجود نہ ہو تو بشرط ضرورت متعلقہ سائل یا مسئول کو کال کر کے رفع ضروت کر لیتا ہوں۔ ہاں...
  5. مہدی نقوی حجاز

    بلیک بیری 10 میں اردو

    اردو سپورٹ اور کیبورڈ درکار ہے BlackBerry Z10
  6. مہدی نقوی حجاز

    دو غزلوں کو تجزیہ درکار

    کشفی ملتانی کی مشہور غزل "شور ہے ہر طرف سحاب سحاب" اور داؤد اورنگ آبادی کی غزل "مست ہوں مست ہوں خراب خراب" دونوں ایک ہی زمین میں ہیں۔ دونوں کے مطلع کا ثانی بھی ایک ہی ہے، یعنی "ساقیا ساقیا شراب شراب"۔ ظاہرا دونوں غزلوں میں بدیعی صنعت بھی ایک سی ہی معلوم ہوتی ہے۔ البتہ داؤد اورنگ آبادی کے ہاں...
  7. مہدی نقوی حجاز

    در مدح فاطمہ (حجاز مہدی)

    در شان فاطمہ بنت احمد! - اے کہ جس کے رخ سے روشن ہے تمام کائنات جس کے ہونے کے لیے ہے اہتمام کائنات باپ جس کا افسر ہر خاص و عام کائنات اور علی مرتضی، شوہر، امام کائنات -جس کے شیرازے کا ہر ہر فرد نور کبریا -جس کے دروازے پہ ہوتا ہے ظہور کبریا - کبریا پانی کا بہنا، فاطمہ بہنے کا ڈھنگ کبریا حرف ازل...
  8. مہدی نقوی حجاز

    غزل: زندگی بیت رہی ہے یوں ہی دیوانوں کی (حجاز مہدی)

    غزل - زندگی بیت رہی ہے یوں ہی دیوانوں کی لاش کاندھوں پہ اٹھائے ہوئے ارمانوں کی - رات بھر رند تڑپتے ہیں عبادت کو مگر آنکھ لگتی نہیں مسجد کے نگہبانوں کی - اپنی گٹھڑی میں ستایا ہوا عاشق شب وصل دھجیاں باندھ کے لایا ہے گریبانوں کی - یہ تو محبوب نے کم کر لیے نخرے اپنے ورنہ چلتی نظر آتی نہ تھی من مانوں...
  9. مہدی نقوی حجاز

    غالب دہلوی کا فارسی دیوان

    حسان خان کیا آپ کے پاس کوئی صاف ستھرا نسخہ ہے غالب کے فارسی کلام کا آنلائن، یا کہیں دیکھا ہے؟
  10. مہدی نقوی حجاز

    غزل کے کچھ شعر: نہیں کر حدود کے تذکرے (حجاز مہدی)

    ایک برسوں سے جاری غزل کے مزید کچھ شعر: نہیں کر حدود کے تذکرے، نہ ہی فلسفہ سنا جبر کا کبھی آ جو تو مری بزم میں، فقط اختیار کی بات کر تجھے وصل اس کا نصیب تھا، تو ہمارے سامنے بیٹھ کر کبھی اس کے حسن کے تذکرے، کبھی اس کے پیار کی بات کر یہ جو چھوٹے چھوٹے سے لوگ ہیں، انہیں چھوٹے چھوٹے سے روگ ہیں تری...
  11. مہدی نقوی حجاز

    غزل: جو پھول میں کوئی جلوہ دکھائی دینے لگا (حجازؔ مہدی)

    بہت وقت سے محفل پر کوئی غزل شریک نہیں کی، سو ایک بالکل ہی تازہ غزل پیش ہے: غزل جو پھول میں کوئی جلوہ دکھائی دینے لگا سو بھنورا اس کو محبت پرائی دینے لگا سو میں نے بڑھ کے گلے سے لگا لیا اس کو جو پیڑ ہاتھ اٹھا کر دہائی دینے لگا بہار آئی تو کچھ اس میں میرا ہاتھ نہ تھا مگر میں پھر بھی خزاں کو...
  12. مہدی نقوی حجاز

    ترجمہ: لڑکے اور لڑکیاں (زیر ترجمہ ناول The House on Mango Street سے)

    The House on Mango Street By: Sandara Cisneros ترجمہ: حجاز مہدی تیسرا حصہ: لڑکے اور لڑکیاں لڑکے اور لڑکیاں سب اپنی اپنی دنیا میں رہتے ہیں۔ لڑکے اپنی دنیا میں، اور ہم اپنی دنیا میں۔ جیسے میرے بھائی۔ جب وہ گھر میں ہوتے ہیں تو ان کے پاس مجھ سے اور ننی سے کرنے کے لیے بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔ لیکن گھر...
  13. مہدی نقوی حجاز

    ترجمہ: بال (زیر ترجمہ ناول The House on Mango Street سے)

    The House on Mango Street By: Sandara Cisneros ترجمہ: حجاز مہدی دوسرا حصہ: بال ہمارے گھر میں سب کے بال ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ میرے ابو کے بال بالکل جھاڑو کی طرح ہیں۔ کھڑے کھڑے۔ میرے بال سیدھے ہیں۔ ان میں کبھی کوئی پن یا کیچر نہیں ٹھہرتا۔ کارلوس کے بال کھردرے اور سیدھے ہیں۔ اسے کبھی کنگھی کی...
  14. مہدی نقوی حجاز

    تیسرا معاشقہ (از حجازؔ مہدی)

    ”یہ میرے ناول "نابالغ معاشقے" سے تیسرا اقتباس ہے۔ پہلا اور دوسرا یہاں موجود ہے: پہلا معاشقہ ، دوسرا معاشقہ) تیسرا معاشقہ کراچی آنے کے بعد جس فلیٹ میں ہم رہے، وہ پہلی منزل پر واقع تین کمروں کا ایک دڑبہ تھا۔ اس گھر کے خیال سے اب بھی میرا دم گھٹنے لگتا ہے۔ اس میں سارا قصور فلیٹ کا نہیں ہے، گو کہ...
  15. مہدی نقوی حجاز

    نظم: ایسا بھی تو ہوتا ہوگا (حجازؔ مہدی)

    نظم: ایسا بھی تو ہوتا ہوگا! جب بستر لگ جاتے ہوں گے اندھیرا ہو جاتا ہوگا گھر والے سو جاتے ہوں گے جب تم اپنا کمبل لے کر تکیے پر سر رکھتی ہوگی دل بھاری ہو جاتا ہوگا میری یاد آجاتی ہوگی ایسا بھی تو ہوتا ہوگا جب میری یاد آتی ہوگی ہنسنا یاد آجاتا ہوگا رونا یاد آجاتا ہوگا وعدے یاد آجاتے ہوں گے باتیں...
  16. مہدی نقوی حجاز

    غزل: ہمارے پاس رہ جاؤ تو بہتر (حجازؔ مہدی)

    غزل ہمارے پاس رہ جاؤ تو بہتر دمِ در ہو، پلٹ آؤ تو بہتر جو پیشہ ور، جواں اور محنتی ہیں انہیں سے ناز اٹھواؤ تو بہتر یہ کنگھا دور رکھ کر, انگلیوں سے ہمارے بال سلجھاؤ تو بہتر! کوئی دن آتے آتے اپنے گھر سے مرا دل لیتے آجاؤ تو بہتر حجازؔ مہدی
  17. مہدی نقوی حجاز

    غزل: وہ پیار پیار میں کیا کیا خرید لاتا ہے (حجازؔ مہدی)

    غزل وہ پیار پیار میں کیا کیا خرید لاتا ہے جو چاند دے کے ستارہ خرید لاتا ہے تمام عمر کماتا ہے آبرو عاشق اور اس کو دے کے تماشا خرید لاتا ہے وہ اپنے لال کو بھوکا سلا نہیں سکتا سو باپ جا کے نوالہ خرید لاتا ہے وہ بیچنے کو نکلتا ہے اپنے اشک مگر وہ جب بھی جاتا ہے لاشہ خرید لاتا ہے حجازؔ مہدی
  18. مہدی نقوی حجاز

    غزل: ایک معمولی سا انسان ہمارے جیسا (حجازؔ مہدی)

    غزل ایک معمولی سا انسان ہمارے جیسا کیوں بنا رہتا ہے ہر وقت نظارے جیسا؟ دشت کی دھول میں ہم ڈوبنے والوں کے لیے تو نے دریا کو بنایا ہے کنارے جیسا اور اک بار مجھے راہ دکھائی اس نے وہ مرا یار جو ہے صبح کے تارے جیسا رنجشوں کے کسی طوفان میں کمزور شجر ڈھونڈتا ہے کوئی انسان سہارے جیسا دل کا اچھا ہے...
  19. مہدی نقوی حجاز

    تعارف تعارفِ حجازؔ مہدی (مفصل)

    کراچی کے علاقے، مہاجر کیمپ میں واقع تُرک ہسپتال میں دیدہ کشا ہوئے۔ داداجان نے اپنے دادا کے نام پر ہمارا نام رکھا ”راجن علی“۔ یہ تو پھر اچھا ہوا کہ ہمارے داداجان نے ہمارا نام اپنے والد کے نام پر نہیں رکھا، ورنہ ہمارا نام ہی ”دادا میاں“ ہوتا! ساڑھے تین برس اپنے دادا کے گھر میں، انہیں کے ودیعت شدہ...
  20. مہدی نقوی حجاز

    دوسرا معاشقہ (از مہدی نقوی حجازؔ)

    (یہ میرے ناول "نابالغ معاشقے" سے دوسرا اقتباس ہے۔ پہلا یہاں موجود ہے: پہلا معاشقہ) دوسرا معاشقہ ہر انسان کی سائکل چلانے کی ایک عمر ہوتی ہے۔ ہماری یہ عمر اور شوق بھی ایران میں ہی پورے ہوئے۔ میرا ایک معاشقہ اسی شوق سے منسوب ہے۔ گرچہ اس معاشقے کی بہت کم تفصیلات یاد رہی ہیں، لیکن میں اسے اب بھی ایک...
Top