نتائج تلاش

  1. S

    دنیا سے جدا کیسی یہ اپنی طبیعت ہے

    یاران محفل: تسلیمات ایک مدت کے بعد حاضر محفل ہو رہا ہوں۔ایک غزل پیش خدمت ہے۔ دیکھئے شاید کسی قابل ہو: سرور عالم راز سرور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیاسے جدا کیسی یہ اپنی طبیعت ہے میں‌محو محبت ہوں، وہ محو سیاست ہے ہر سانس مرے حق میں الزام...
  2. S

    ہائے کیاکہئے کہ دل کے ساتھ کیا کیا جائے ہے

    یاران بزم:‌آداب! حال ہی میں‌ایک بزم میں “مومن“ کا یہ مصرع بطور طرح دیا گیا ہے: ہائے کیا کہئے کہ دل کے ساتھ کیا کیا جائے ہے۔ اس طرح پر میری فکر حاضر خدمت ہے۔آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔شکریہ سرور عالم راز “سرور“ ------------------------------------------------------------- ڈوبتا ہے دل کلیجہ...
  3. S

    غزل: کوچہ کوچہ نگر نگر دیکھا!

    یاران بزم: آداب خواجہ میر “درد“ کاایک مشہور شعر ہے: ان لبوں نے نہ کی مسیحائی ہم نے سو سو طرح سے مر دیکھا اس زمین میں خادم نے بھی طبع آزمائی کی ہے جو پیش کر رہا ہوں۔ دیکھئے کہ کسی قابل ہے کہ نہیں: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوچہ کوچہ نگر نگر دیکھا خود میں دیکھا اسے اگر دیکھا قصہ زیست...
  4. S

    ایک تازہ حمد

    محبی نبیل صاحب:آداب یادفرمائی کے لئے ممنون ہوں۔آپ کاکہنا بجاہے۔اردووالوں کااخلاق بھی افسوسناک ہے۔ پھر ہم شکایت کرتے ہیں کہ اردو کا حال خراب ہے۔ کوشش کرتے رہئے۔ مستقبل کی کس کو خبر ہے۔ میرا مسئلہ کمپیوٹر سے ناواقفیت ہے۔ میرا سارا شعری اورادبی سرمایہ انپیج میں ہے۔ ایک کرمفرما نے کچھ ہدایات بھیجی...
  5. S

    ایک تازہ حمد

    یاران بزم: آداب عرض ہے! مہتاب صاحب کی حمدپراعجازصاحب کاتبصرہ اورپھریہ ساری بحث پڑھ کرافسوس بھی ہوااورحیرت بھی۔اس سےتوآپ بھی متفق ہوں گےکہ اردودنیاپہلےہی کافی انتشارکاشکار ہے۔اہل اردونےآج تک مل جل کرکام کرنےکاہنرنہیں سیکھااوراب بھی اپنی بیشتر صلاحیتیں اوروقت بیسودبحثوں میں صرف کرتےہیں۔کیاہی اچھا...
  6. S

    : عشق کی پائی انتہا نہ کبھو!:

    جناب سیفی صاحب اور جناب شاکر صاحب: آداب میں اپنے مضامین کا لنک نیچے لکھ رہا ہوں۔ اگر ان کے مطالعہ کے بعد بھی کوئی خلش رہ جائے تو بتائیے گا۔ یہ یاد رہے کہ یہ مضامین دوسروں کی کتابوں سے اخذ کئے گئے ہیں، یعنی میرے اپنے طبعزاد نہیں ہیں۔ لنک یہ ہے: http://www.urdustan.com/mazameen یہاں جا کر میرے...
  7. S

    : عشق کی پائی انتہا نہ کبھو!:

    مکرمی سیفی صاحب:آداب عرض ہے! یاد آوری کے لئے ممنون ہوں۔ آپ کی تجویز بہت معقول ہے۔ اوزان، عروض وغیرہ پر میرے مضامین :نکات سخن: کے نام سے انٹرنیٹ کی مختلف محفلوں میں موجود ہیں۔ یہ میرے طبعزاد مضامین نہیں ہیں بلکہ مختلف کتابوں سے اخذکئے گئے ہیں اور بعض مقامات پر ان کتابوں سے نکات اور عبارتیں بجنسہ...
  8. S

    : عشق کی پائی انتہا نہ کبھو!:

    مکرمی نبیل صاحب: آداب یاد فرمائی کے لئے ممنون ہوں۔ آپ کا کہنا درست ہے کہ اس چوپال میں میری آمد “گنڈہ دار“ ہے۔ میں چھ سات محفلوں میں کام کرتا ہوں۔ لہٰذہ ہر جگہ وہ وقت نہیں دے سکتا ہوں جس کی شاید ضرورت ہے۔ تنقید، تبصرہ اور اصلاح سخن کا کام باقاعدگی سے صرف میں ہی کر رہا ہوں۔ کئی مشاعروں میں منصف...
  9. S

    : عشق کی پائی انتہا نہ کبھو!:

    برادرم اعجاز صاحب:آداب! پذیرائی کے لئے ممنون ہوں۔میںنےآپ کا بلاگ اپنی پسندیدہ فہرست میں لکھ لیا ہے اور دیکھتا رہوں گا۔ شکریہ! اس محفل کو کسی طرح جگانے کی ضرورت ہے۔ یہاں آکر چندے مایوسی ہوتی ہے۔ آپ کے ذہن میں کوئی تجویز ہے؟ سرور عالم راز “سرور“
  10. S

    : عشق کی پائی انتہا نہ کبھو!:

    یاران محفل: آداب! خدائے سخن میر تقی “میر“ کی زمین میں ایک غزل پیش کر رہا ہوں۔ اس محفل میں تنقید و تبصرہ کی روایت ابھی قائم نہیں ہو پائی ہے اور میرے خیال میں اس کی سخت ضرورت ہے۔ امید ہے کہ میری غزل پر اپنی بے لاگ رائے دے کر شکریہ کا موقع عطا فرمائیں گے! سرور عالم راز “سرور“...
  11. S

    نگاہ خود پہ جو ڈالی تو یہ ہوا معلوم

    محبی شارق صاحب: آداب! جی ہاں :نہ ابتدا کی خبر ہے نہ انتہا معلوم: ایک بزرگ شاعر کا مصرع ہے جن کا نام اس وقت ذہن سے اتر گیا ہے۔یاد آیا یا کسی اور نے بتایا تو اطلاع دوں گا۔ سرور عالم راز “سرور“
  12. S

    نگاہ خود پہ جو ڈالی تو یہ ہوا معلوم

    محبی سیفی صاحب: آداب! خط کاشکریہ! آپ کے خیال سے میں متفق نہیں ہوں۔ اگر یہ صحیح ہوتا تو میر تقی “میر“ لفظ :مسجد: کو غلاط العام :مسیت: نہ باندھتے جب کہ یہ تلفظ تو سراسر غیر فصیح بھی ہے! اور اس کے مقبول عام ہونے کا بھی کوئی سوال نہیں ہے! آپ نے جو شعر لکھا ہے، معلوم نہیں کس کا ہے۔ البتہ آپ اس کو...
  13. S

    نگاہ خود پہ جو ڈالی تو یہ ہوا معلوم

    محترمی سیفی صاحب: آداب! آپ کی نگاہ ایک ایسے نکتہ پر گئی ہے جس کو اب تک کسی نے نہیں دیکھا ہے! اگر آپ دوسری محفلوں میں جاتے ہیں تو وہاں آپ نے دیکھا ہو گا کہ میں نے اس غزل میں نئے لکھنے والوں کے لئے ایک “معمہ“ کا ذکر کیا ہے کہ اس میں ایک لفظ اپنے معمول کی بنت سے الگ باندھا گیا ہے۔ وہ لفظ :با خدا...
  14. S

    نگاہ خود پہ جو ڈالی تو یہ ہوا معلوم

    مکرمی منہاجین صاحب: آداب عرض ہے! غزل کی پذیرائی اور داد و تحسین کے لئے ممنون ہوں۔ اس بزم میں ضرورت ہے کہ لوگ دوسروں کی تخلیقات پر رائے اور خیالات کا اظہار کریں۔ اس طرح سے ہی کام آگے بڑھ سکتا ہے۔ اب اگر آپ کہیں گے کہ میں نے یہ کام اب تک خود کیوں شروع نہیں کیا تو عرض کرنا ہوگا کہ آزاد شاعری سے...
  15. S

    نگاہ خود پہ جو ڈالی تو یہ ہوا معلوم

    نگاہ خود پہ جو ڈالی تو یہ ہوا معلو نگاہ خود پہ جو ڈالی تو یہ ہوا معلوم “نہ ابتدا کی خبر ہے نہ انتہا معلوم!“ سوائے اس کے نہیں کچھ بھی با خدا معلوم ہمیں تو اپنا بھی یارو! نہیں پتا معلوم! مآل شکوہ غم، حاصل وفامعلوم! غریب شہر وفاکا علاج؟ لا معلوم! خزاں گزیدہ بہاروں نے کیا کہا تجھ سے؟...
  16. S

    تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہئے!

    محبی نبیل صاحب:آداب! آپ کا خط جو مفصل جواب چاہتا ہے اس کا وقت میسر نہیں ہے ۔ چند دن میں حاضر ہو سکوں گا۔ فی الحال اتنا ہی عرض ہے کہ چند نسبتا“ معیاری محفلوں میں جا کر ان کے مشمولات دیکھ لیجئے اور اسی نمونہ پر سوچئے۔ باقی آئندہ! سرور عالم راز “سرور“
  17. S

    تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہئے!

    دوستو: آداب و تسلیمات! میرے علم کی حد تک یہ واحد محفل ہے جہاں سارا کام اردہ میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کی عمومی کس مپرسی دیکھ کر دل کڑھتا ہے۔ یہاں آنے والے بہت ہی کم ہیں اور جو بھولے بھٹکے آ بھی جاتے ہیں تو ان کی پذیرائی کم کم ہی ہوتی ہے کیونکہ ارکان ایک تو کم ہیں اور دوسرے اس جانب ان کی توجہ بھی کم...
  18. S

    مجبورِمحبت ہوں، گنہ گار نہیں ہوں!

    یاران محفل: آداب! ایک تازہ غزلِ مسلسل لے کر حاضر ہو رہا ہوں۔ امید ہے کہ اگر پسند نہ بھی آئ تو ناپسند بھی نہیں ہوگی۔ اپنی رائے اور تاثرات سے آگاہ فرمائیے۔ شکریہ! سرور عالم راز “سرور“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزل: مجبور محبت ہوں گنہ گار نہیں ہوں میں گردش ِ ہجراں کا سزاوار نہی...
  19. S

    یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے!

    نستعلیق اور نسخ سے آپ کی مراد ک مکرمی منہاجین صاحب: تسلیمات! نوازش کے لئے ممنون ہوں۔اصلاح سخن کی نئی چوپال سے یقینا“ آسانی ہو جائے گی۔ آپ لوگ اس محفل کے ذریعہ اردو کی خدمت کرنے کی جو کوششیں کررہے ہیں وہ لائق صد تحسین ہیں۔ جی ہاں نستعلیق سے میری مراد ان پیج کا رسم خط اور نسخ سے مراد اس محفل...
  20. S

    یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے!

    ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزار مکرمی منہاجین صاحب: آداب! عنایات کے لئے ممنون ہوں۔اعجازصاحب کا شکریہ کہ مجھ کوناظم کی خدمات کے قابل سمجھا۔وہ اپنی مصروفیات میں مجھ سے ذکر کرنا بھول گئے ہوں گے! خیر کوئی بات نہیں! آپ کی تحریر کا عنوان پڑھ کربے اختیار ہونٹوں پر مسکراہٹ آ گئی۔ آپ نے غالب کا شعر بھی مکمل...
Top