تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہئے!

Sarwar A. Raz

محفلین
دوستو: آداب و تسلیمات!
میرے علم کی حد تک یہ واحد محفل ہے جہاں سارا کام اردہ میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کی عمومی کس مپرسی دیکھ کر دل کڑھتا ہے۔ یہاں آنے والے بہت ہی کم ہیں اور جو بھولے بھٹکے آ بھی جاتے ہیں تو ان کی پذیرائی کم کم ہی ہوتی ہے کیونکہ ارکان ایک تو کم ہیں اور دوسرے اس جانب ان کی توجہ بھی کم ہے! اس صورت حال کا علاج ضروری ہے ورنہ یہ محفل اپنی چند روزہ بہار دکھا کر راہی ملک عدم ہو جائے گی اور یہ اچھا نہیں ہو گا۔
آپ بھی سوچئے اور میں بھی سوچتا ہوں کہ محفل کی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے کون سے اقدامات مناسب ہوں گے۔ فی الحال میں ان محفلوں میں جہاں عموما“ جاتا ہوں اس محفل کا تعارف کراتا ہوں اور دوستوں کو یہاں آنے اور حصہ لینے کی دعوت دیتا ہوں۔ آپ بھی اپنے دوستوں سے بات کیجئے تاکہ کام آگے بڑھ سکے۔آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔
سرور عالم راز “سرور“
 

نبیل

تکنیکی معاون
محترم سرور راز صاحب:

آپ کے تبصرے کا بے حد شکریہ۔ میں نے کئی مرتبہ عرض کیا ہے کہ میں اس فورم کی تکنیکی سپورٹ کا بار اٹھا رہا ہوں۔ ایک غلطی مجھ سے اور میرے دوستوں سے یہ ہوئی کہ ہم نے اپنی تمام تر اس تکنیکی پہلو پر ہی صرف کر دی اور فورم پر پیش کیے جانے والے موضوعات اور دوسرے مواد کے متعلق کوئی منصوبہ بندی نہیں۔ ہمارے نزدیک یہی بڑی کامیابی تھی لینگویج فائلز کا ترجمہ کرکے اور ایک آن لائن اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرکے ایک قابل استعمال فورم تشکیل دے دی، اگرچہ یہ کامیابی بھی کم نہیں تھی۔

مجھے اس سے پہلے دوسری فورمز پر جانے کا تجربہ نہیں رہا لہذا میں اس بات سے لاعلم ہوں کہ ان فورمز پر دلچسپی کے کونسے عناصر موجود ہیں۔ اب میرے کئی دوستوں نے یہ نکات اٹھائے ہیں کہ فورم کا ضرورت سے زیادہ ادبی اور مذہبی تاثر پڑتا ہے۔ مجھے اس بات سے اتفاق ہے۔ اس کے علاوہ فورم پر نیویگیشن کے بارے میں بھی شکایات موجود ہیں۔

میں انشاءاللہ جلد ہی فورم کو اپنے دوستوں کے مشورے سے ری آرگنائز کروں گا اور کوشش کروں گا کہ مزید دلچسپی کے حامل موضوعات پر فورمز بھی سیٹ اپ کروں۔

اس سلسلے میں آپ چاہیں تو ہماری رہنمائی فرما سکتے ہیں۔ آپ شعر و ادب کے علاوہ کن موضوعات پر گفتگو میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ میرے پاس فن، فنکار اور کھیلوں جیسے موضوعات پر فورمز سیٹ اپ کرنے کی تجاویز ہیں۔ یہ موجوعات تو شاید آپ کے لیے اتنی دلچسپی کا باعث نہیں ہوں گے۔

علاوہ ازیں میں اب تک فورم پر ہونے والی ایکٹیوٹی دیکھ کر بھی جائزہ لوں گا زیادہ تر اِن-ایکٹو رہنے والی فورمز کو ختم کر دیا جائے اور دوسری فورمز میں ضم کر دیا جائے۔ میرے خیال میں ادبی کارنر میں بھی اردو ادب، کہانی گھر اور جہان اردو کو ایک ہی فورم بنا دینا چاہیے۔ آپ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟

اپنے حلقہ احباب میں اس محفل کا ذکر کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ۔
 

Sarwar A. Raz

محفلین
محبی نبیل صاحب:آداب!
آپ کا خط جو مفصل جواب چاہتا ہے اس کا وقت میسر نہیں ہے ۔ چند دن میں حاضر ہو سکوں گا۔ فی الحال اتنا ہی عرض ہے کہ چند نسبتا“ معیاری محفلوں میں جا کر ان کے مشمولات دیکھ لیجئے اور اسی نمونہ پر سوچئے۔ باقی آئندہ!
سرور عالم راز “سرور“
 
Top