نتائج تلاش

  1. فاطمہ راحی

    جون ایلیا مرمٹا ہوں خیال پر اپنے ( جون ایلیا )

    ابھی مت دیجیو جواب کہ میں جھوم تو لوں سوال پر اپنے واہ۔۔۔۔ بہت خوب
  2. فاطمہ راحی

    تعارف لو جی ہم بھی آ گئے تیری محفل میں

    خوش آمدید کہنے کا بہت شکریہ!! حلوہ تو کچن میں جائیں بنائیں اور کھائیں۔۔۔مزے کریں۔۔۔!:)
  3. فاطمہ راحی

    تعارف لو جی ہم بھی آ گئے تیری محفل میں

    بہت شکریہ تمنا جی!!! امید ہے آپ سب کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا!
  4. فاطمہ راحی

    بادام کا حلوہ

    بہت شکریہ سارا بہن:)۔۔۔!!! میں نے کبھی انڈے اور بیسن کا حلوہ نہیں بنایا۔۔۔انڈے کے تو دو تین طرح کے حلوے بناتی ہوں پر بیسن کے ساتھ کبھی ٹرائی نہیں کیا۔ آپ اپنی ترکیب پوسٹ کرو میں بناؤں گی ضرور۔ اور پیٹھے کے حلوے کی بھی ترکیب لیتی اگر مجھے پیٹھا پسند ہوتا۔۔۔:sad2:
  5. فاطمہ راحی

    چلو کباب

    یہ تو چُلو کباب ہیں ناں۔۔۔اسی طرح کے ایک اور کباب ہوتے ہیں۔ ایرانی کباب۔۔۔۔وہ بھی بہت مزے کے ہوتے ہیں۔ان کے ساتھ بھی یہی ٹماٹر کا سلاد کھایا جاتا ہے۔ بلکہ ایران میں اور عرب میں چاولوں کے ساتھ یہ سلاد کھایا جاتا ہے۔
  6. فاطمہ راحی

    2010 کا کیلنڈر۔۔۔۔

    جی ہاں! یہ گھر بھر کی لاڈلی ہے۔۔۔۔جس کے پاس بھی ہوکوئی بھی اس کی حرکت اچھی لگے فوراً تصویر بنا لی۔ اور تصویریں بنانے کا مجھے ویسے ہی بہت شوق ہے۔ اس کی ساری البم بھی تیار کی ہوئی ہے جس میں اس کی چھوٹی سے چھوٹی بات بھی نوٹ کی ہوئی ہے۔ میری تو جان ہے اس میں۔۔۔۔۔!:) مجھے گھر کے کام اور کھانا پکانے...
  7. فاطمہ راحی

    2010 کا کیلنڈر۔۔۔۔

    شکریہ م م مغل بھائی! امامہ ماشاء اللہ سے ابھی ایک سال کی ہے مگر اس کی تصاویر 5000 تک ہیں۔ جن میں سے چند ایک کی میں ویڈیو سیٹ کی ہے۔ کسی دن وقت نکال کے یہاں بھی پوسٹ کروں گی۔:)
  8. فاطمہ راحی

    چلو کباب

    چُلّو کباب ایک ایرانی ڈش ہے۔ چُلّو کا مطلب چاول ہے۔ چونکہ یہ کباب صرف چاولوں کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں اور اس میں چاول کا آٹا بھی ڈلتا ہے تو اس لیےاسے چُلّو کباب کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹماٹر کی سلاد کا بھی بہت مزا آتا ہے۔ ثا بت ٹماٹر کے چاروں اطراف کٹ لگا کر اس میں لہسن کے پیس لگا کر گِرل کر لیں...
  9. فاطمہ راحی

    تعارف لو جی ہم بھی آ گئے تیری محفل میں

    لیں انیس بھائ چلو کباب کی ترکیب حاضر ہے۔ امید ہے پسند آئے گی۔
  10. فاطمہ راحی

    چلو کباب

    چلو کباب قیمہ ۔ آدھا کلو چاول کا آٹا ۔ آدھا کپ چربی ۔ ایک چھتانک زیرہ ۔ ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ ایک کھانے کا چمچ لال مرچ پاوؑڈر ۔ اپنے ٹیسٹ کے مطابق کٹی ہوئی کالی مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ انڈا ۔ ایک عدد درمیانی سائز کی پیاز ۔ دو عدد ہری مرچ ۔ چار عدد زیتون کا تیل ۔ ۲...
  11. فاطمہ راحی

    2010 کا کیلنڈر۔۔۔۔

    2010 کا کیلنڈر۔۔۔امامہ‌(میری بیٹی) کی تصاویر کے ساتھ۔۔۔ امید ہے پسند آئے گا
  12. فاطمہ راحی

    بادام کا حلوہ

    کھویا نہ بھی ہو تو کوئی بات نہیں۔ آب کھوئے کے بغیر بھی بنا سکتی ہیں۔
  13. فاطمہ راحی

    تعارف لو جی ہم بھی آ گئے تیری محفل میں

    شکریہ م م مغل جی! بیٹی کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ہی میں‌ اتنے دن نہیں‌ آ سکی تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ اب بالکل ٹھیک ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا!
  14. فاطمہ راحی

    تعارف لو جی ہم بھی آ گئے تیری محفل میں

    بہت شکریہ راقم صاحب! بالکل درست فرمایا آپ نے یہ واقعی اردو سے محبت کرنے والوں کی سلطنت ہی ہے۔ اللہ اسے مزید ترقی دے۔(آمین)
  15. فاطمہ راحی

    تعارف لو جی ہم بھی آ گئے تیری محفل میں

    آپ سب کا بہت بہت شکریہ اور بہت معذرت کہ میں اتنے دن نہیں آ سکی کچھ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے وقت ہی نہ ملا۔۔۔۔آج ہی آپ سب کے پوسٹ پڑھے ہیں۔اور پڑھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں سب بہت اچھے ہیں۔ مجھے یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
  16. فاطمہ راحی

    بادام کا حلوہ

    لیں جی اپنا تعارف بھی پوسٹ کر دیا۔
  17. فاطمہ راحی

    تعارف لو جی ہم بھی آ گئے تیری محفل میں

    السلام علیکم! میرا نام فاطمہ ہے۔پاکستان کے سب سے چھوٹے شہر جہلم سے تعلق ہے۔بی اے کر چکی ہوں۔ اور ابھی آگے پڑھنے کا ارادہ ہے۔ میری ایک سال کی بیٹی ہے۔۔۔بیٹی کی سکولنگ شروع ہوتے ہی میں بھی اپنی پڑھائی شروع کروں‌گی۔ اسکے علاوہ مجھے کتابیں پڑھنا اور شاعری، ناولز، مضامین پڑھنے لکھنے ، نئے نئے کھانے...
  18. فاطمہ راحی

    بادام کا حلوہ

    شکریہ hani!! مگر آپ نے یہ نہیں بتایا آپ کو کون سا حلوہ پسند ہے؟ اس کی ترکیب شیئر کرنا پسند کریں گے؟
  19. فاطمہ راحی

    آپ نے کونسی کتابیں خریدی ہیں؟

    آج تک کتابیں ادھار نہیں لیں۔ دیں ضرور ہیں ( جو کبھی واپس نہیں ملیں) ہمارا کتابوں کا شوروم ہے اس لیے مجھے کتابیں آسانی سے مل جاتیں ہیں۔
  20. فاطمہ راحی

    بادام کا حلوہ

    سردیوں میں طرح طرح کے حلوے بنائے جاتے ہیں۔ آپ کونسا حلوہ پسند کرتے ہیں۔ اپنی اپنی پسند کے حلوے کی ترکیب یہاں سب کے ساتھ شئر کریں۔ ہمارے گھر میں بادام کا حلوہ بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اسی کی ترکیب آپ سب سے شئر کر رہی ہوں امید ہے پسند آئے گی۔ اجزا ٕ بادام ۔ آدھا کلو(ابال کر چھلکا اتار لیں)...
Top