2010 کا کیلنڈر۔۔۔۔

فاطمہ راحی

محفلین
2010 کا کیلنڈر۔۔۔امامہ‌(میری بیٹی) کی تصاویر کے ساتھ۔۔۔
امید ہے پسند آئے گا

calendercopy.jpg
 
مغزل

محفلین
بھئی ماشا اللہ ماشا اللہ ، سبحان اللہ ، کیا پالی شی منی ہے ۔ بہت پالی لگ لہی ہے۔ فاطمہ بہن ،اللہ مبارک فرمائے ، کلینڈ ر کی ڈیزائننگ کا بھی جواب نہیں ، مجھے تو مہمیز مل گئی ۔ گڑیا کی دیگر تصاویر بھی پیش کیجے ۔ والسلام
 
فاطمہ راحی

محفلین
شکریہ م م مغل بھائی!
امامہ ماشاء اللہ سے ابھی ایک سال کی ہے مگر اس کی تصاویر 5000 تک ہیں۔ جن میں سے چند ایک کی میں ویڈیو سیٹ کی ہے۔ کسی دن وقت نکال کے یہاں بھی پوسٹ کروں گی۔:)
 
میر انیس

لائبریرین

5000 تصاویر:hypnotized: وہ بھی صرف ایک سال میں کیا کہیں کوئی خود کار کیمرہ فٹ کیا ہوا ہے جو ہر اچھے پوز کی تصویر خود ہی لیتا رہتا ہے اگر آپ یہ کام کرتی رہی ہیں تو کھانے پکانے اور گھر کے کام سے گئیں۔بہر حال گڑیا رانی بہت پیاری ہیں اللہ نظرِ بد سے بچائے۔
 
فاطمہ راحی

محفلین
جی ہاں!
یہ گھر بھر کی لاڈلی ہے۔۔۔۔جس کے پاس بھی ہوکوئی بھی اس کی حرکت اچھی لگے فوراً تصویر بنا لی۔ اور تصویریں بنانے کا مجھے ویسے ہی بہت شوق ہے۔ اس کی ساری البم بھی تیار کی ہوئی ہے جس میں اس کی چھوٹی سے چھوٹی بات بھی نوٹ کی ہوئی ہے۔ میری تو جان ہے اس میں۔۔۔۔۔!:)
مجھے گھر کے کام اور کھانا پکانے کا بھی بہت شوق ہے۔
 
میر انیس

لائبریرین
بالکل بچوں میں تو ماں اور باپ کی جان ہی ہوتی ہے ۔اور پہلی اولاد کی تو بات ہی کچھ اور ہوتی ہے گھر بھر کی لاڈلی یا لاڈلا ہوتا ہے وہ۔ ویسے میں آپ کو کہ رہا ہوں پر جب میرا بیٹا احمد ہوا تھا تو میں بھی اسی طرح دیوانہ بنا رہتا تھا اور اسکی ہر حرکت کی تصویر کھنچتا تھا وڈیو بناتا تھا پر بہن سچی بات ہے 5000 تو ایک طرف 2000 بھی ہوگئی ہوں تو بہت جانیئے۔ پر بہن میری ایک نصیحت یاد رکھئے گا وہ یہ کہ لوگوں کو زیادہ تصویریں نہ دکھایئے گا کہ جو آئے دکھاتی پھریں ایک بھائی کا مشورہ یاد رکھیں کیونکہ اچھی بری نظریں ہر جگہ ہوتی ہیں میں یقین کریں یہ بھگت چکا ہوں کہ احمد کو ایسی نظر لگی ہے کہ وہ بچہ جو بہت موٹا ور گپلو سا پیدا ہوا تھا اب سوکھ کر کانٹا ہوچکا ہے۔ یہ جو تصویر آپ کے سامنے ہے میرے اوتار میں اس مین پھر بھی تھوڑا بہت لگ رہا ہے اب تو ہڈیوں کا ڈھانچہ ہے
 
Fari

میں آپ سے بالکل متفق ہوں- اللہ سب کے بچوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائےاور نظر ِ بد سے بچائے- آمین-
 
Top