نتائج تلاش

  1. محسن احمد محسن

    "ریگزاروں کی ریت چھانتا ہوں" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    سر بہت شکریہ ، میں اسی الجھن میں تھا کہ اب اس کی اصلاح کیسے کروں گا، میں مزید اصلاح کی کوشش کرتا ہوں اور پھر حاضر ہوتا ہوں، شکریہ :)
  2. محسن احمد محسن

    "ریگزاروں کی ریت چھانتا ہوں" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    اچھا ، تو ہم تقطیع کرتے وقت قافیہ میں سے کچھ گرا نہیں کر سکتے۔ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا، میں کوشش کرتا ہوں اصلاح کرنے کی اور پھر حاضر ہوتا ہوں۔ بے حد شکریہ :)
  3. محسن احمد محسن

    شاہین

    میرے خیال سے آپ پہلے دو اشعار لکھنا بھول گئی ہیں۔ کیا میں نے اُس خاکداں سے کنارہ جہاں رزق کا نام ہے آب و دانہ بیاباں کی خلوت خوش آتی ہے مجھ کو کہ ازل سے ہے فطرت مری راہبانہ
  4. محسن احمد محسن

    "ریگزاروں کی ریت چھانتا ہوں" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    سر میں اس بات کو سمجھ نہیں پایا۔ میں نے تو قوافی ایسے ترتیب دیے تھے کہ آخر میں "الف" آئے اور "الف" سے پہلے حرف پر "زبر" ہو۔ آپ نے "الف کے اسقاط" کا ذکر کیا ہے، یہ کیا چیز ہے ؟؟ میں اس کے بارے میں نہیں جانتا۔ اس سلسلے میں میری رہنمائی فرما دیجیے تا کہ میں اپنی اصلاح کر سکوں۔ شکریہ :) :)
  5. محسن احمد محسن

    "ریگزاروں کی ریت چھانتا ہوں" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    ریگزاروں کی ریت چھانتا ہوں ایک مدت سے خوب پیاسا ہوں - باتوں باتوں میں کچھ نہیں کہتا میں جو کہتا ہوں صاف کہتا ہوں - پاس میرے کوئی نہیں ہوتا میں تو خود سے بھی دور رہتا ہوں - موت کو ایک ہچکی کافی ہے اور میں لمحہ لمحہ لے رہا ہوں - وحشتیں خوب پھیلے جا رہی ہیں اور میں ساحلوں پہ تنہا ہوں - آج تُو...
  6. محسن احمد محسن

    اشعار کی فکاہیہ تشریح

    اصل شعر کچھ یوں ہے کہ "سرہانے میرؔ کے کوئی نہ بولو" مکمل کلام پیش خدمت ہے۔ ادھر سے ابر اٹھ کر جو گیا ہے ہماری خاک پر بھی رو گیا ہے مصائب اور تھے پر دل کا جانا عجب اک سانحہ سا ہوگیا ہے مقامر خانۂ آفاق وہ ہے کہ جو آیا ہے یاں کچھ کھو گیا ہے کچھ آؤ زلف کے کوچے میں درپیش مزاج اپنا ادھر اب...
  7. محسن احمد محسن

    قوافی قائم کرنے کے بارے میں اساتذہ سے ذرا رہنمائی کی درخواست ہے۔ شکریہ :)

    سر وضاحت کے لیے بے حد شکریہ۔ دراصل یہ بات کسی کو سمجھانی تھی لیکن شاید میں سمجھا نہیں پا رہا تھا تو خود بھی الجھ گیا۔ اس لیے یہاں آپ احباب سے پوچھا۔ یہ اشعار بھی میرے کہے ہوئے نہیں ہیں۔ آپ احباب کے تعاون کے بے حد شکریہ، سلامت رہیں :)
  8. محسن احمد محسن

    قوافی قائم کرنے کے بارے میں اساتذہ سے ذرا رہنمائی کی درخواست ہے۔ شکریہ :)

    سر اس بات کی ذرا مزید وضاحت کر دیں، شکر گزار رہوں گا۔
  9. محسن احمد محسن

    قوافی قائم کرنے کے بارے میں اساتذہ سے ذرا رہنمائی کی درخواست ہے۔ شکریہ :)

    السلام علیکم ! طرح مصرع : سکوں بھی خواب ہوا نیند بھی ہے کم کم پھر قریب آنے لگا دوریوں کا موسم پھر (پروین شاکر) قوافی: ریشم مبہم پرنم شبنم مدھم افاعیل: مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن درج بالا ہدایات کی روشنی میں کیا یہ قافیہ لکھا جا سکتا ہے ؟ کوئی تو حادثہ دستک کی سوچتا ہوگا میں بے سبب ہی نہیں آج...
  10. محسن احمد محسن

    "کج کلاہی کچھ نہیں ہے ہم نشیں کے سامنے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    آپ نے درست کہا تھا، اور اب بھی درست کہ رہے ہیں۔ ہم تو محترم اساتذہ کی بصارت اور بصیرت کی خاک کو بھی نہیں پہنچ سکتے۔ انہی کے دم سے تو علم و ادب کی اصل روح قائم دائم ہے۔ اللہ ان کے علم اور ان کی عمر میں ڈھیروں برکتیں ڈالے۔ آمین :)
  11. محسن احمد محسن

    "کج کلاہی کچھ نہیں ہے ہم نشیں کے سامنے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    بہت شکریہ سر، میں کوشش کرتا ہوں، لیکن اسے روائز کرنا بہت مشکل ہو گا میرے لیے۔ اگر آپ ہی ذرا وضاحت کر دیں تو بہت شکر گزار رہوں گا۔ اور سر آپ نے کہا کہ میں آپ کی اس بات کو سمجھ نہیں پایا۔ "تک بندی" کیا ہوتی ہے ؟؟
  12. محسن احمد محسن

    "کج کلاہی کچھ نہیں ہے ہم نشیں کے سامنے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    بے حد شکریہ۔ بس ذرا اصلاح کا انتظار ہے مجھے، دیکھیے کب نظرِ کرم ہوتی ہے مجھ پر ۔۔۔ :)
  13. محسن احمد محسن

    "کج کلاہی کچھ نہیں ہے ہم نشیں کے سامنے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    کج کلاہی کچھ نہیں ہے ہم نشیں کے سامنے سُر مگیں ہے چاند بھی اُس مہ جبیں کے سامنے - اِک فلک پر ہے کھڑا تو بام پر ہے دوسرا دوسرا بھی کم نہیں ہے چودھویں کے سامنے - عرضِ دل ہے منتظر اُس کی توجہ کی مگر کب کھلا ہے راستہ اُس کی نہیں کے سامنے - چشمِ ساقی کہہ رہی ہے مے کشی کو دیکھ کر یوں لگے ہے بہ رہا ہو...
  14. محسن احمد محسن

    "چمن کو سینچ کر مالی نے رنگوں کی دکاں رکھ دی" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    چمن کو سینچ کر مالی نے رنگوں کی دکاں رکھ دی "اٹھا کر لاش بلبل کی گلوں کے درمیاں رکھ دی" عدو نے پھر سنانے کو مری ہی داستاں رکھ دی جہاں جس نے کمی دیکھی، وہاں لب پہ زباں رکھ دی کہا سب بے وفا ہیں یاں، چلا ہوں چھوڑ کر سب کو وہیں پر ذات میری بھی بنا کے بد گماں رکھ دی مری پر پیچ منزل کے نشاں سارے...
  15. محسن احمد محسن

    "کڑی ہے دھوپ، سایہ بھی نہیں ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    سر بس آپ ہی کا انتظار تھا مجھے۔ آپ نے کہا، سو بدل دیا۔ بے حد شکریہ، سلامت رہیں :) :)
  16. محسن احمد محسن

    "کڑی ہے دھوپ، سایہ بھی نہیں ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    شکریہ سر۔ جن جن باتوں کی آپ نے نشاندہی کی اُن کے بعد غزل کا روپ کچھ ایسا نکلا ہے۔ کڑی ہے دھوپ، سایہ بھی نہیں ہے کہیں پہ سر چھپایا بھی نہیں ہے - لگی ہے تو جلا ہے آشیانہ لگی کو پھر بجھایا بھی نہیں ہے - پرندہ آسماں کو چھُو رہا ہے ابھی میں نے اڑایا بھی نہیں ہے - رقیبوں کو کہانی تک سنائی ہمیں تو کچھ...
Top