نتائج تلاش

  1. لاريب اخلاص

    قتیل شفائی سسکیاں لیتی ہوئی غمگیں ہواؤ چپ رہو۔ قتیل شفائی

    سسکیاں لیتی ہوئی غمگیں ہواؤ چپ رہو سو رہے ہیں درد ان کو مت جگاؤ چپ رہو رات کا پتھر نہ پگھلے گا شعاعوں کے بغیر صبح ہونے تک نہ بولو ہم نواؤ چپ رہو بند ہیں سب مے کدے ساقی بنے ہیں محتسب اے گرجتی گونجتی کالی گھٹاؤ چپ رہو تم کو ہے معلوم آخر کون سا موسم ہے یہ فصل گل آنے تلک اے خوش نواؤ چپ...
  2. لاريب اخلاص

    مبارکباد محترم سید عاطف علی کو دس ہزار مراسلے مبارک!

    السلام علیکم! اردو محفل کے بہت محترم ہر دلعزیز اور ماشاءاللہ علم میں بہت علم رکھنے والے خوبصورت لفظوں میں صاحب کمال سر سید عاطف علی کو دس ہزار مراسلے مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ (اور ہاں آپ ایک اچھے فوٹوگرافر بھی ہیں) دعا کرتے ہیں آپ یونہی اردو محفل کو اپنے علم کی روشنی سے منور کرتے...
  3. لاريب اخلاص

    مبارکباد محترمہ صابرہ امین کو یک ہزاری مبارک!

    آداب! ہم محفل کے بہت پیاری، ہنستی مسکراتی محترمہ صابرہ امین کو ہزاری منصب کی مبارکباد پیش کرتے ہیں! دعا ہے آپ کی اردو محفل سے محبت کبھی کم نہ ہو۔ اللہ جی آپ کو بہت سی خوشیاں اور کامیابیاں دیں آمین۔
  4. لاريب اخلاص

    مبارکباد محترمہ سیما علی کو منصب ہزاری مبارک!

    آداب! اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر ہم محترمہ سیما علی کو منصب ہزاری پہ مبارک باد پیش کرتے ہیں مبارک باد قبول کیجیے میم:-) یقیناٙٙ یہ آپ کی اردو محفل پہ یادگار خوشی ہوگی۔ دعا ہے محفل سے آپ کی محبت عقیدت کبھی کم نہ ہو۔ اللہ کرے آپ ہمیشہ اردو محفل کی رونق بڑھاتی رہیں اور ہزاروں منصب پہ...
  5. لاريب اخلاص

    تاسف پنجاب یونیورسٹی کے سابق ڈین پروفیسر مغیث الدین شیخ انتقال فرما گئے۔

    ڈاکٹر مغیث الدین شیخ ابلاغیات کا ایک درخشاں ستارہ آج غروب ہوا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو کورونا وائرس کی وجہ سے سانس کی تکلیف بڑھنے پر گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر مغییث الدین شیخ کے...
  6. لاريب اخلاص

    میرے بچپن کے دن ، کتنے اچھے تھے دن!

    میرے بچپن کے دن ،کتنے اچھے تھے دن آج بیٹھے بٹھائے , کیوں یاد آگئے میرے بچھڑوں کو مجھ سے ،ملا دے کوئی میرا بچپن کسی مول , لا دے کوئی کتنی بے لوث تھی , اپنی وہ دوستی کتنی معصوم تھی ، وہ ہنسی خوشی جھومتے گاتے ، ہنستے ہنساتے اک دوجے پہ ، جان لٹاتے کاش پھر وہ زمانے ، دکھا دے کوئی میرا بچپن کسی...
  7. لاريب اخلاص

    مبارکباد اردو محفل پر آتے ہی چہرے پہ مسکراہٹ بکھر گئی!

    آج ہماری سالگرہ ہے دیکھو ہم کو یاد ہی نہیں:-) اردو محفل مسکراہٹیں بکھیرنے اور نیک تمناؤں کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
  8. لاريب اخلاص

    غزل: کرو گے یاد تو ہر بات یاد آئے گی۔ بشر نواز

    کرو گے یاد تو ہر بات یاد آئے گی گزرتے وقت کی ہر موج ٹھہر جائے گی یہ چاند بیتے زمانوں کا آئنہ ہوگا بھٹکتے ابر میں چہرہ کوئی بنا ہوگا اداس رہ ہے کوئی داستاں سنائے گی کرو گے یاد تو ہر بات یاد آئے گی برستا بھیگتا موسم دھواں دھواں ہوگا پگھلتی شمع پہ چہرہ کوئی گماں ہوگا ہتھیلیوں کی حنا یاد کچھ...
  9. لاريب اخلاص

    نظم: بلندی کی پیمائش از شہزاد نیر

    جتنے اونچے ہیں اتنے ہی خاموش ہیں کن پہاڑوں میں رہنا پڑا ہے مجھے سارے اپنی بڑائی کی دھن میں مگن دیکھتے جا رہے ہیں مگر بات کرتے نہیں بات کرتے ہیں تو خود سے آگے کوئی لفظ کہتے نہیں! اپنے ہی بوجھ سے میری خاموشی کوزہ کمر ہو گئی۔۔۔ تو چلی اک بڑی خامشی کی طرف اور مری ننھی سی خامشی نے کہا...
  10. لاريب اخلاص

    اپریل کی ایک نظم! از نصیر احمد ناصر

    ہم اپریل میں پیدا ہوئے اس لیے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ہم اپریل میں پیدا ہوئے اس لیے ہمیں پھولوں کی طرح کِھلنا، پہاڑی راستوں پر چلنا اور بارشوں میں بھیگنا پسند ہے ہم اپریل میں پیدا ہوئے اس لیے روز مل کر بھی پوری ملاقات نہیں کر پاتے ہم اپریل میں پیدا ہوئے اس لیے ہاتھ میں دل رکھتے ہیں اور...
  11. لاريب اخلاص

    نظم: سرمائی بارش میں بحرِ ابدیت کی جانب نصیر احمد ناصر

    سرمائی بارش کی آواز زمانوں دُور لے جاتی ہے آبائی راستوں سے گزرتے ہوئے قدموں کی آواز سنائی نہیں دیتی وقت زمین کو آگے کی طرف دھکیلتا رہتا ہے لیکن مٹی اپنی جگہ نہیں چھوڑتی ایک مکان سے دوسرے، دوسرے سے تیسرے تک ڈمپر اور مشینیں تھک جاتی ہیں گزرے وقتوں کے خلا نہیں بھرتے سفالینہ کا رنگ تہذیبوں کی طرح...
  12. لاريب اخلاص

    نظم: بہت دُور ایک گاؤں از نصیر احمد ناصر

    بہت دُور گاؤں ہے میرا جہاں میرے بچپن کے جگنو ابھی تک گھنے پیپلوں پر چمکتے ہیں میری زباں سے گرے توتلے لفظ اب بھی کئی سال سے غیرآباد گھر کی پرانی، جھکی، آخری سانس لیتی ہوئی سیڑھیوں پر پڑے ہیں کہ جیسے خموشی کے سینے میں خنجر گڑے ہیں بہت دُور گاؤں ہے میرا جہاں شام ہوتے ہی تاریکیاں پھیل جاتی ہیں آٹے...
  13. لاريب اخلاص

    نظم:پانی میں گم خواب از نصیر احمد ناصر

    خواب اور خواہش میں فاصلہ نہیں ہوتا عکس اور پانی کے درمیان آنکھوں میں آئینہ نہیں ہوتا سوچ کی لکیروں سے شکل کیا بناؤ گے درد کی مثلث میں زاویہ نہیں ہوتا بے شمار نسلوں کے خواب ایک سے لیکن نیند اور جگراتا ایک سا نہیں ہوتا جوہری نظاموں میں نام بھول جاتے ہیں کوڈ یاد رہتے...
  14. لاريب اخلاص

    غزل:طاق ماضی میں جو رکھے تھے سجا کر چہرے از نصیر احمد ناصر

    طاق ماضی میں جو رکھے تھے سجا کر چہرے لے گئی تیز ہوا غم کی اڑا کر چہرے جن کے ہونٹوں پہ طرب خیز ہنسی ہوتی ہے وہ بھی روتے ہیں کتابوں میں چھپا کر چہرے کرب کی زرد تکونوں میں کئی ترچھے خطوط کس قدر خوش تھا میں کاغذ پہ بنا کر چہرے مو قلم لے کے مرے شہر کی دیواروں پر کس نے لکھا ہے ترا نام...
  15. لاريب اخلاص

    غزل: ستارہ شام سے نکلا ہوا ہے از نصیر احمد ناصر

    ستارہ شام سے نکلا ہوا ہے دیا بھی طاق میں رکھا ہوا ہے کہیں وہ رات بھی مہکی ہوئی ہے کہیں وہ چاند بھی چمکا ہوا ہے ابھی وہ آنکھ بھی سوئی نہیں ہے ابھی وہ خواب بھی جاگا ہوا ہے کسی بادل کو چھو کر آ رہی ہے ہوا کا پیرہن بھیگا ہوا ہے زمیں بے عکس ہو کر رہ گئی ہے فلک کا آئنہ میلا ہوا ہے خموشی جھانکتی...
  16. لاريب اخلاص

    لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ

    لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ
  17. لاريب اخلاص

    درود وسلام کی صدائیں صلی اللہ علیہ وسلم

    اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انك حمید مجید اللھم بارك علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انك حمید مجید
  18. لاريب اخلاص

    تعارف السلام علیکم

    السلام علیکم! کہتے ہیں کہ ڈھونڈنے سے تو خدا بھی مل جاتا مجھے اردو سے بہت ہی لگن ہے اس کی خوبصورتی کے رنگ دیکھنے کے لیے ایک دن گوگل سے رابطے کیا لکھا تو کوٸی شعر تھا لیکن جانے کیسے میرا اللہ اس فورم پہ لے آیا اشعار تو پڑھتی رہی لیکن وہاں سب کی رائے ، بات، ادب، محبت سب بھی دل پر اثر کرتے رہے یقین...
Top