میرے بچپن کے دن ، کتنے اچھے تھے دن!

لاريب اخلاص

لائبریرین
میرے بچپن کے دن ،کتنے اچھے تھے دن
آج بیٹھے بٹھائے , کیوں یاد آگئے

میرے بچھڑوں کو مجھ سے ،ملا دے کوئی
میرا بچپن کسی مول , لا دے کوئی

کتنی بے لوث تھی , اپنی وہ دوستی
کتنی معصوم تھی ، وہ ہنسی خوشی

جھومتے گاتے ، ہنستے ہنساتے
اک دوجے پہ ، جان لٹاتے

کاش پھر وہ زمانے ، دکھا دے کوئی
میرا بچپن کسی مول ، لا دے کوئی

وہ گڑیوں کی شادی ، وہ بچپن میرے
وہ سب مل کے ، اک گھر بنانے کا کھیل

کیسے سہانے ، دن تھے پُرانے
اک اک کھیل میں ، سو افسانے

سب کے سب وہ فسانے ، سنا دے کوئی
میرا بچپن کسی مول ، لا دے کوئی!
نامعلوم
 
آخری تدوین:
Top