وقت ایک طبیعاتی طول و عرض ہے جو کہ عام حالت میں صرف ایک سمت کی جانب حرکت کرتا محسوس ہوتا ہے۔ زیادہ کمیت رکھنے والے مادی اجسام جیسے زمین، سورج وغیرہ اپنی کشش ثقل کے ذریعہ وقت کی رفتار کو کم کر سکتے ہیں لیکن روک نہیں سکتے۔ صرف ایک مادی جسم ایسا ہے جہاں تھیوری کے مطابق وقت رک جاتا ہے اور انکو...