بلتت فورٹ جیسے کسی پری کا گھر، وہ جگہ جہاں سے باغیوں کو دریائے ہنزہ میں پھینک دیا جاتا تھا
دوسری قسط
یہ تو تھی شاہراہِ ریشم کی کہانی، قراقرم پر ہم اپنا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا۔ دینیور سے کچھ آگے گلگت بلتستان کا ضلع نگر شروع ہو جاتا ہے جہاں وادیٔ نگر اپنی تمام تر رعنائیوں کے...