نتائج تلاش

  1. یاز

    ویلین ٹاین ڈے کے حوالے سے لکھا گیا ایک تحقیقی مضمون وَمَا عَلَيْنَآ اِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِيْنُ

    لباس کی اقسام تو ہو سکتی ہیں، لیکن لباس کا مذہب نہیں ہوتا۔ میرے خیال سے لباس سیکولر ہوتا ہے۔
  2. یاز

    اردو کی موت(خدا نخواستہ)

    کیا واقعی؟ میرے خیال سے تو فارسی اور عربی وہ زبانیں ہیں جن کو اوجِ کمال کو پہنچے ہوئے بھی صدیاں ہو چکیں۔ عربی ادب کے بارے میں تو مجھے زیادہ جانکاری نہیں ہے، لیکن فارسی میں ایسا ایسا باکمال اور بے مثال ادب موجود ہے کہ شمار و بیان کے پیمانے سے باہر ہے۔ اردو ادب کو حسن بخشنے والی زیادہ تر گرامر...
  3. یاز

    مبارکباد پاکستان کا محبت کے نام پر ویلنٹائن ڈے جیسے فضول دن نہ منانے کا اعلان

    محبت اوراظہارِ محبت کالم از خورشید ندیم انٹرنیٹ ربط محبت ایک فطری جذبہ ہے ۔یہ جذبہ اپنے اظہار کے لیے اسالیب بھی خود تلاش کر تا ہے۔تاہم یہ اسالیب عام طور پرسماجی پس منظر سے پھوٹتے ہیں۔میر کی اداسی،غالب کی شوخی، جگر کاترنم،یہ سب وہ سانچے ہیں جن میں، اس خطے میں جنم لینے والی محبت ڈھلتی رہی ہے۔اس...
  4. یاز

    ندا فاضلی کے یادگار گیت

    ایک بار پھر۔۔۔۔۔ تیر اِک سینے پہ مارا کہ ہائے ہائے :cry2: زیک بھائی! ندا فاضلی صاحبہ نہیں، بلکہ صاحب تھے۔ کافی پہلے بلکہ بہت پہلے جب پہلی بار ان کا نام سنا تھا تو میں بھی انہیں خاتون ہی سمجھا تھا۔ یہ رہے ندا فاضلی صاحب
  5. یاز

    ندا فاضلی کے یادگار گیت

    کبھی شام ڈھلے تو فلم: سُر سال: 2002 شاعر: ندا فاضلی گلوکار: مہالکشمی ایئر موسیقی: ایم ایم کریم فلم سکرین پہ: گوری کارنیک، لکی علی
  6. یاز

    اردو کا مطالعہ دماغ کے لئے مفید

    تیر اک سینے پہ مارا کہ ہائے ہائے۔۔۔۔۔ وغیرہ کیا واقعی؟ لگتا ہے کہ اس کے لئے نیا فونٹ ایجاد کروانا پڑے گا، یاز نوری نستعلیق۔۔ نما کچھ :thinking:
  7. یاز

    ندا فاضلی کے یادگار گیت

    شب کے جاگے ہوئے تاروں کو بھی نیند آنے لگی فلم: تمنا سال: 1997 شاعر: ندا فاضلی (یہ ممکنہ طور پہ مخدوم محی الدین کے کلام سے سرقہ ہے)۔ گلوکار: کمار سانو موسیقی: انو ملک فلم سکرین پہ: پاریش راول، منوج باجپائی
  8. یاز

    ندا فاضلی کے یادگار گیت

    شب کے جاگے ہوئے تاروں کو بھی نیند آنے لگی فلم: تمنا سال: 1997 شاعر: ندا فاضلی (یہ ممکنہ طور پہ مخدوم محی الدین کے کلام سے سرقہ ہے)۔ گلوکار: ایلکا یاگنک موسیقی: انو ملک فلم سکرین پہ: پاریش راول، منوج باجپائی
  9. یاز

    کیفی اعظمی کی منتخب شاعری

    غزل لائی پھر اِک لغزشِ مستانہ تیرے شہر میں پھر بنیں گی مسجدیں میخانہ تیرے شہر میں آج پھر ٹوٹیں گی تیرے گھر کی نازک کھڑکیاں آج پھر دیکھا گیا دیوانہ تیرے شہر میں جرم ہے تیری گلی سے سر جھکا کر لوٹنا کفر ہے پتھراؤ سے گھبرانا تیرے شہر میں شاہ نامے لکھے ہیں کھنڈرات کی ہر اینٹ پر ہر جگہ دفن اک...
  10. یاز

    کیفی اعظمی کی منتخب شاعری

    ایک لمحہ! زندگی نام ہے کچھ لمحوں کا اور ان میں بھی وہی اک لمحہ جس میں دو بولتی آنکھیں چائے کی پیالی سے جب اٹھیں تو دل میں ڈوبیں ڈوب کے دل میں کہیں آج تم کچھ نہ کہو آج میں کچھ نہ کہوں بس یونہی بیٹھے رہو ہاتھ میں ہاتھ لئے غم کی سوغات لئے گرمیٔ جذبات لئے کون جانے کہ اسی لمحے میں دور پربت میں کہیں...
  11. یاز

    اردو کا مطالعہ دماغ کے لئے مفید

    مضمون لکھنے والے کی اردو سے محبت مثالی ہے۔ ہونی بھی چاہئے کہ اپنی زبان اور اپنا شہر بنیادی ترین محبتوں میں سے ہوتے ہیں۔ تاہم میں اس حد تک اختلاف کرنے کی جسارت کروں گا کہ اردو زبان کے دیگر فوائد یعنی روح کی سرشاری یا دماغی خلل کا علاج وغیرہ کسی بھی زبان (خصوصاََ ترقی یافتہ زبان) سے میسر آ...
  12. یاز

    فیض کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں

    اعلیٰ غزل ہے، خصوصا" شعر نمبر تین اور پانچ تو ضرب الامثال کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو آخری شعر کچھ یوں ہے شاید یہ بازی عشق کی بازی ہے،جو چاہو لگا دو ڈر کیسا گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں
  13. یاز

    بلا عنوان

    سادہ جواب ہے کہ نہیں آئے گی۔
  14. یاز

    بلا عنوان

    حیران کن ہے لیکن شاید حقیقت ہی ہے۔ اس کو دیکھ کر ایک ویڈیو یاد آ رہی ہے، جس میں بھارت میں مندروں میں موجود سونے کی مقدار کے بارے میں انکشاف کیا گیا تھا۔ اس سونے کی کل قیمت ہزاروں ارب (جی ہاں ہزاروں ارب) بتائی جاتی ہے۔ زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے بھی ہے کہ چندہ دینے والے زیادہ تر غریب لوگ ہوتے...
  15. یاز

    فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

    اللہ تعالیٰ ذیشان بھائی کو مزید ہمت و توانائی عطا کرے کہ وہ اردو اور اردو فونٹس کی مزید ترقی کے لئے کام کریں۔ بقول شاعر گیسوئے اردو ابھی منت پذیرِ شانہ ہے شمع یہ سودائیٔ دلسوزیٔ پروانہ ہے اب لگے ہاتھوں کرننگ پہ بھی روشنی ڈال دیں کہ یہ کیا چیز ہوتی ہے؟ نیز یہ رہنمائی بھی فرما دیں کہ...
  16. یاز

    فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

    وہ مارا۔ یعنی کہ ہو گیا۔ اتنی شاندار رہنمائی اور اس پہ مستزاد خاکسار کی کم علمی کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے پہ احباب کا تہہِ دل سے ممنون و مشکور ہوں۔ جمیل نستعلیق فونٹ واقعی ایک دیدہ زیب فونٹ ہے، جس کی بدولت فورم بھی ماشااللہ خاصا حسین و جمیل سا دکھائی دینے لگا ہے۔
  17. یاز

    فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

    عارف بھائی! دماغ کا دہی کرنے پہ معذرت خواہ ہوں، لیکن سیون زِپ سے اَن زِپ کرنے سے ہی امیج نما فائل ملی ہے، کسی ایگزیکیوٹیبل فائل کی بجائے۔
  18. یاز

    فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

    یہی تو سوال ہے کہ انسٹال کیسے کیا جائے، کیونکہ ڈاؤنلوڈ کا ماحصل تو ایک امیج نما فائل دکھائی دے رہا ہے۔
  19. یاز

    فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

    جان کی امان پاؤں تو عرض کروں کہ خاکسار کو فونٹس وغیرہ کی بابت کچھ زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ اس لئے اس بابت زیادہ باتیں یونانی زبان کی لگ رہی ہیں۔ دھاگے میں لگے رش اورفونٹ کی چمک دمک سے چکاچوند ہو کے فونٹ ڈاؤنلوڈ تو کر لیا ہے۔ لیکن اب اس کا استعمال کیسے کرنا ہے، اس بابت بھی رہنمائی ہو جائے تو عین...
Top