نتائج تلاش

  1. یاز

    ورلڈ ٹی 20 ۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

    یعنی نوعیت کے اعتبار سے بیانِ مذکورہ پاکستان کے قومی ترانے سے متماثل ٹھہرا۔
  2. یاز

    ورلڈ ٹی 20 ۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

    جی، نمک پارے اور سموسے بھی پیش کئے گئے تھے۔ کچھ نے نظر بچا کر دو دو لفافے بھی وصولے تھے۔
  3. یاز

    مبارکباد یاز بھائی کو ایک ہزار ۔۔۔۔۔

    نہیں جناب۔ خاکسار کی ایک گروپ آف کمپنیز ہے، جس میں معذرت خواہی کے لئے ایک الگ ادارہ رکھا گیا ہے۔ اسی کا تذکرہ کیا گیا تھا بیانِ بالا میں۔ :cool2:
  4. یاز

    مبارکباد یاز بھائی کو ایک ہزار ۔۔۔۔۔

    آپکا بہت شکریہ جناب۔ نجانے کیوں مجھے لگتا ہے کہ وہ شعر یا آپ کا ہے یا آپ کی بابت کہا گیا ہے۔ وہی ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں
  5. یاز

    ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

    میرے مطابق یہ دونوں عہدِ حاضر کے فیبولس فورز میں سے ہیں۔ چاروں نام یہ رہے کین ولیمسن ویرات کوہلی جو روٹ سٹیون سمتھ اس کے علاوہ اے بی ڈی ویلیئر ان سے چند درجات اوپر ہے۔
  6. یاز

    مبارکباد یاز بھائی کو ایک ہزار ۔۔۔۔۔

    ایسی سلمیٰ ستاروں سے مزین مبارکباد پہ شکرگزار ہوں شاہ صاحب۔ خوش رہیں۔
  7. یاز

    مبارکباد یاز بھائی کو ایک ہزار ۔۔۔۔۔

    بہت نوازش بہن جی۔ بس جی وہ مواصلاتی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ایسی کم گوئی سرزد ہو گئی۔ جس کے لئے ادارہ معذرت خواہ وغیرہ ہے۔
  8. یاز

    ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

    آج قوی امید ہے کہ کیویز اچھی مار کوٹ کریں گے۔
  9. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ڈھیروں دعائیں آپ کے لئے اور آپ کی یادداشت کی مضبوطی کے لئے، تا کہ آئندہ آپ "ڈ" کو بھی یاد رکھیں۔
  10. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    دل خوش کر دیا جنابِ رئیسانی کی یاد تازہ کرا کے۔ ان کا کچھ اور قولِ زریں پیش کیجئے۔
  11. یاز

    بھگت سنگھ کا قرض

    اور ہاں ہیرو کی تعریف والے مراسلے میں اصل "کی ورڈ" لکھنے سے چوک گیا تھا، سو اس میں ترمیم جاری کی ہے۔ کچھ یوں ہر وہ شخص جس نے بلاتخصیصِ رنگ و نسل و عقیدہ انسانوں کی آزادی کے لئے کوشش کی ہے، میری ذاتی رائے کے مطابق وہ ہمارا ہیرو ہونا چاہئے۔
  12. یاز

    بھگت سنگھ کا قرض

    اسی پہ ہی تو بات ہونی چاہئے کہ بھگت سنگھ ان لوکل ہیروز (ڈاکو، لیکن مسلمان) سے کیسے اور کتنا مختلف تھا۔
  13. یاز

    بھگت سنگھ کا قرض

    اسی لئے میں نے ابتدا میں عرض کی تھی کہ کچھ (یا بہت سی) باتیں فقط زیبِ داستاں کے لئے ہوتی ہیں۔ اور ان سے کسی بھی شخصیت کو استشناء نہیں ہے۔ اس طرح کے قصے اور کہانیاں آپ کو ہر رہنما کے بارے میں اور تاریخ کے ہر باب میں بے شمار ملیں گے۔
  14. یاز

    مبارکباد ہولی اور ایسٹر مبارک!

    کیونکہ کچھ لوگوں کو زعم تھا کہ انہوں نے تاریخ نہیں، صرف جغرافیہ پڑھا ہے۔
  15. یاز

    بھگت سنگھ کا قرض

    1965 کی جنگ کی کوئی بھی کتاب اٹھا کے پڑھ لیں بھائی جو کسی فوجی یا کسی شہاب نامے ٹائپ نے نہ لکھی ہو۔
  16. یاز

    بھگت سنگھ کا قرض

    آپ کی بات سے جزوی متفق ہوں۔ لیکن ہماری جو ٹوٹی پھوٹی تاریخ ہے، اس میں دلا بھٹی، ملنگی، نظام لوہار جیسے لوگوں کا نام بھی ہیرو کے طور پہ ملے گا۔ کیا یہ لوگ متشدد نہیں تھے؟ ان کے بارے میں زیادہ تو نہیں، لیکن جو تھوڑا بہت پڑھا ہے، اس کے مطابق تو یہ عام ڈاکو تھے (جن کو رابن ہڈ بنا کے پیش کیا جاتا ہے...
  17. یاز

    آپ کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہے ؟ نیز آپ اردو کیلئے کونسا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ؟

    میری ونڈوز 10 میں تو میسر ہے یہ آپشن۔ سیٹنگز میں جا کے سسٹم اور اس میں بائیں جانب والی آپشنز میں سب سے اوپر والی ڈسپلے کی آپشن۔ اور ان میں صفحے کے سب سے نیچے والی آپشن برائٹنیس کی ہے۔
  18. یاز

    آپ کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہے ؟ نیز آپ اردو کیلئے کونسا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ؟

    بہت شکریہ جناب۔ کچھ ایسا ہی کچھ ہے تو اب افاقہ ہے۔
  19. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    حلوہ کھانے سے بھی نیند اچھی آتی ہے۔ اگر ح کی باری ہوتی تو یقیناََ یہ نسخہ تجویز کرتے آپ۔
Top