نتائج تلاش

  1. یاز

    آپ کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہے ؟ نیز آپ اردو کیلئے کونسا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ؟

    جی جی۔ وہ آلٹ شفٹ ہی کہنا چاہ رہا تھا۔ لیکن اس سے بھی اردو ہی واحد آپشن آ رہی تھی۔ خیر اس مسئلے کو یوں حل کیا ہے کہ زبانِ فرنگ کو دوبارہ سے ایک نئی زبان کے طور پہ ایڈ کر لیا ہے۔ اس کے بعد سے راوی پھر سے چین لکھ رہا ہے۔ بہت شکریہ آپ کا۔
  2. یاز

    بھگت سنگھ کا قرض

    بالکل درست جناب۔ ان سب سے بھی بڑھ کر جو ظلم ہم نے ڈاکٹر عبدالسلام کے ساتھ کیا، اس پہ جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ اور ہاں جرنیلوں کی فہرست میں جنرل اختر حسین ملک کا نام مت بھولئے۔ جتنی تاریخ میں نے پڑھی ہے، اگر کسی ایک جرنیل کو پاکستانی رومیل کہنے کو بولا جائے تو میں بلا کسی تامل اختر حسین ملک کا...
  3. یاز

    بھگت سنگھ کا قرض

    یہ تو ایک طویل داستانِ غم ہے بھائی۔ فی الحال اس کو سمجھنے کے لئے جاوید چودھری کے کسی کالم کا ایک جملہ کوٹ کرنا چاہوں گا جو شاید ساری بات کا احاطہ کرتا ہے۔ "ہمارا بس نہیں چلتا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تصویروں پہ داڑھیاں لگا دیں اور پھر ان کو اپنی تاریخ میں اسی طرح سے پیش...
  4. یاز

    بھگت سنگھ کا قرض

    جناب میری لالٹین بس اتنا ہی کہتی ہے کہ ہر وہ شخص جس نے بلاتخصیصِ رنگ و نسل و عقیدہ انسانوں کی آزادی کے لئے کوشش کی ہے، وہ ہمارا ہیرو ہونا چاہئے۔ خیال رہے کہ آزادی سے مراد صرف جسمانی آزادی ہی نہیں، بلکہ خیال و فکر کی آزادی بھی ہے، دل و دماغ کی آزادی بھی ہے۔ اس تعریف کی رو سے دیکھا جائے تو بے شمار...
  5. یاز

    آپ کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہے ؟ نیز آپ اردو کیلئے کونسا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ؟

    لو جناب۔ ایک نیا سیاپا پڑ گیا ہے۔ سیٹنگ سے چھیڑ چھاڑ کرتے کرتے کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ اب میرے کمپیوٹر پہ صرف اردو ٹائپ ہوئے جا رہی ہے۔ یعنی چاہوں بھی تو زبانِ فرنگ میں نہیں لکھ پا رہا ۔ کنٹرول شفٹ کے کامبی نیشن سے بھی کچھ نہیں بن پا رہا۔ لینگویج سلیکٹ بار بھی غائب ہو چکی۔ ونڈوز 10 ہے 64 بٹ۔ کوئی...
  6. یاز

    بھگت سنگھ کا قرض

    یہ سوال واقعی بہت مشکل ہے بھائی۔ اس پہ کوئی صاحبِ علم ہی روشنی ڈال سکتا ہے۔
  7. یاز

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    بھنسالی کی اس سے پہلے والی فلم یعنی رام لیلا مجھے تو کافی پھسڈی لگی۔ لیکن باجی راؤ مستانی کے بارے میں اندازہ ہے کہ اس سے بہتر ہو گی۔ بس اس کے ڈی وی ڈی رپ کا انتظار کر رہا تھا۔ اس کو بھی دیکھنا پڑے گا۔
  8. یاز

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ پنجابی فلموں کا دلدادہ نہیں ہوں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ پنجابی فلم دیکھنے کا موقع بہت ہی کم ملا سوائےکالج، یونیورسٹی کے دور میں سینما میں شغلاََ فلمیں دیکھنے کے۔ چند ماہ قبل وارث شاہ پہ بنی ایک پنجابی فلم دیکھنے کا موقع ملا جس کا نام شاید "عشق دا وارث" تھا۔ انشاءاللہ...
  9. یاز

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    یہ کیا سانحہ گولڈن ٹیمپل پہ ہے؟
  10. یاز

    بھگت سنگھ کا قرض

    جی ہم تو ادھر ہی ہیں میدان میں۔ لیکن سوال مشکل ڈال دیا ہے آپ نے۔ سب سے پہلے تو ہیرو کی تعریف ہی طے کرنی ہو گی۔ جیسے میرے سے پوچھیں تو میں بلھے شاہ، وارث شاہ، خواجہ غلام فرید ، علامہ اقبال ، حبیب جالب کو بھی مقامی ہیرو تسلیم کروں گا۔ اسی طرح کچھ لوگ دُلا بھٹی کو بھی مقامی ہیرو قرار دے سکتے ہیں۔...
  11. یاز

    ٧ انچ یا ٨ انچ ٹیبلیٹس پر کتب خوانی ۔۔۔ایک نئی جہت ،ایک دلچسپ وقت گزاری

    کنڈل تو شاندار چیز ہے جناب۔ (اگرچہ میں نے کبھی استعمال نہیں کی (کیونکہ میرے پاس ہے ہی نہیں))۔ اس میں بیک لِٹ والے ورژن بھی ہیں یا لائٹ جلا کے پڑھنا پڑتا ہے؟
  12. یاز

    چائے نہ بنانے کا آسان طریقہ

    سلام ہے جناب کی مہارتِ امورِ خانہ داری کو۔ :hatoff::hatoff:
  13. یاز

    ٧ انچ یا ٨ انچ ٹیبلیٹس پر کتب خوانی ۔۔۔ایک نئی جہت ،ایک دلچسپ وقت گزاری

    اوہ اچھا سوری۔ میں نے کمپیوٹر کا بتا دیا۔ اینڈرائڈ پہ میں نے lit فارمیٹ میں ابھی تک تو کوئی کتاب نہیں پڑھی، اس لئے اس کا کوئی تجربہ نہیں۔ ویسے بھیepub اورmobi کے ہوتے ہوئے کسی اور فارمیٹ کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی اب تو۔
  14. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    پرانی بات ہو گی، اب تو یاد بھی نہیں۔
  15. یاز

    مبارکباد ہولی اور ایسٹر مبارک!

    25 مارچ 2016۔ سقوطِ ٹی20 بدستِ کنگارو :thinking2:
  16. یاز

    محبوب بھی تقریباََ خدا ہی ہوتا ہے (اکتالیسواں اصول از راقم)۔

    محبوب بھی تقریباََ خدا ہی ہوتا ہے (اکتالیسواں اصول از راقم)۔
  17. یاز

    ٧ انچ یا ٨ انچ ٹیبلیٹس پر کتب خوانی ۔۔۔ایک نئی جہت ،ایک دلچسپ وقت گزاری

    جی بالکل۔ جن فارمیٹس کا میں نے ذکر کیا ہے، ان میں اردو کتب ابھی مفقود ہیں، یا اگر ہوئیں بھی تو معدودے چند ہی ہوں گی۔
  18. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    اتوار کو پہر دن چڑھے تک لمبی تان کر ہی تو سوتا ہوں جناب۔ اونٹ کی مانند نیند ذخیرہ کر لیتا ہوں ہفتہ بھر کے لئے۔
  19. یاز

    ماجد خان ماڈل

    جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، عمران خان کی کپتانی کے دنوں میں کچھ ایسا چکر تھا۔ کرکٹ بورڈ کا چیئرمین زاہد علی اکبر عمران خان کا رشتہ دار تھا۔ سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین جاوید برکی بھی عمران خان کا کزن تھا اور عمران خان کے ہی ایک اور کزن ماجد خان کا بھی بورڈ میں کچھ عہدہ تھا۔تاہم اس سب بظاہراقربا پروری...
Top