اللھم صل علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی اِبراھیم وعلٰی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ
اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی اِبراھیم وعلٰی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ
السلام علیکم!
یہ تلاشِ گمشدہ کا عنوان تو میں نے ضرور دیکھا تھا لیکن یہ ابھی دیکھا کہ یہ میری ہی تلاش ہو رہی ہے۔ ویسے پچھلے دنوں میں کچھ مصروف رہا ہوں بس اسی لیے نہ آ سکا۔۔۔
بہت شکریہ مغل بھائی کے آپ نے ہمیں یاد رکھا۔۔۔۔!
غزل
تیری رحمت اتھاہ! یا اللہ
میں غریقِ گناہ، یا اللہ
دور بینی کے پر بہت چھوٹے
سازشیں بے پناہ! یا اللہ
کتنی آباد ہیں کمیں گاہیں
لُٹ گئی خانقاہ! یا اللہ
کیا کرے اب ترا سپاہ سالار
ڈر گئی ہے سپاہ! یا اللہ
زندگی کتنی جبر ہے پھر بھی
کیوں ہے جینے کی چاہ! یا اللہ
آنسوؤں کی پکار...
کچھ اور بات ہو یہ کوئی حادثہ نہ ہو
لوگوں کا اِک ہجوم ہے میرے مکان پر
فرخ بھائی
بہت خوب غزل ہے کچھ عرصے قبل یہ غزل مجلسِ ادب میں پیش کی گئی تھی جب بھی خوب لگی تھی اور اب آپ نے پیش کی ہے تو ذہن میں تازہ ہوگئی ہے۔
بہت شکریہ!
اللھم صل علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی اِبراھیم وعلٰی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ
اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی اِبراھیم وعلٰی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ
اللھم صل علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی اِبراھیم وعلٰی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ
اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی اِبراھیم وعلٰی آل اِبراھیم انک حمید مجید ہ