نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    غزل ۔ دُھوپ کو اوڑھ کر چھاؤں سے نکل کر آتے ۔ سید آلِ احمد

    بہت شکریہ، کاشفی بھائی خوش رہیے۔
  2. محمداحمد

    ابھی آزادیء کامل کہاں ہے - ضیاء الحسن رضوی

    تڑپ اٹھے مصیبت پر کسی کی زمانے میں اب ایسا دل کہاں ہے نہ اب وہ لوگ ہیں نہ پچھلی باتیں کوئی درد آشنا اب دل کہاں ہے بہت خوب! اچھی غزل ہے۔
  3. محمداحمد

    احمد ندیم قاسمی کوئی ظالم جو چھُپ کر گا رہا ہے - احمد ندیم قاسمی

    بہت خوب! اچھا انتخاب ہے۔ کوئی ظالم جو چھُپ کر گا رہا ہے دلِ بے تاب کو برما رہا ہے یہاں شاید ٹائپو ہے اگر میں غلط نہیں‌ہوں تو دل کو گرمایا جا رہا ہے۔
  4. محمداحمد

    غزل ۔ جس کی آنکھوں میں کوئی رنگِ شناسائی نہ تھا ۔ سجاد مرزا

    غزل جس کی آنکھوں میں کوئی رنگِ شناسائی نہ تھا اس سے ملنے کا مرا دل بھی تمنّا ئی نہ تھا ہم دیارِ غیر میں کہتے رہیں ہیں دل کی بات ایک اپنے شہر ہی میں اذنِ گویائی نہ تھا جذبہ ء دل کے بہک جانے سے رسوا ہو گئے کوچہء محبوب ورنہ کوئے رسوائی نہ تھا ظلمتِ شب کو جہاں نورِ سحر کہتے تھے...
  5. محمداحمد

    غزل ۔ دُھوپ کو اوڑھ کر چھاؤں سے نکل کر آتے ۔ سید آلِ احمد

    غزل دُھوپ کو اوڑھ کر چھاؤں سے نکل کر آتے اپنے قدموں سے میرے گھر کبھی چل کر آتے ذہن، نایافت بشارت کا سمندر ہوتا حرف، تہذیب کی خوشبو میں جو پَل کر آتے اس الاؤ سے مجھے خوف بہت آتا ہے اجنبی، پیار کے کپڑے تو بدل کر آتے سہل فردا کے تقاضوں کی مسافت ہوتی غمِ دیروز سے باہر جو نکل کر...
  6. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل 34 ویں لڑی۔۔

    میری طرف سے سب کو سلام میں یہاں کم کم آتا ہوں پر آنے کی کوشش ضرور کرتا ہوں۔
  7. محمداحمد

    آج کا بلاگ - آپ کے بلاگ پر نئی پوسٹ کا اقتباس!

    تازہ تحریر ۔۔۔ بارشوں کے موسم میں۔۔۔
  8. محمداحمد

    اعتبار ساجد غزل -ہونٹوں کے دو پھول رکھے تھے اس نے جب پیشانی پر- اعتبار ساجد

    واہ صاحب! بہت خوبصورت غزل ہے۔ کیا کہنے۔ !
  9. محمداحمد

    درود بر حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - 14

    اللھم صلی علٰی محمد و علٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید اللھم بارک علٰی محمد و علٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید
  10. محمداحمد

    محسن نقوی نظم ۔ تمھیں کیا ۔۔۔ از ۔۔۔ محسن نقوی

    تمھیں کیا؟ تمھیں کیا۔۔۔ زندگی جیسی بھی ہے تم نے تو اِس کی ہر ادا سے رنگ کی موجیں نچوڑی ہیں تمھیں تو ٹوٹ کر چاہا گیا۔۔۔ چہروں کے میلے میں محبت کی شفق برسی تمھارے خال و خد پر آئنے چمکے تمھاری دید سے خوشبو تمھارے پیرہن کی ہر شکن سے اِذن لے کر ہر طرف وحشت لُٹاتی تھی تمھارے چاہنے والوں کے...
  11. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم غزل ۔ عد و کا ذکر نہیں دوستوں کا نام نہیں ۔ لیاقت علی عاصم

    شکریہ بھائی! عدو تھے حلقہِ یاراں میں مثلِ موئے سپید کہ ہم نے ایک نکالا تو دس نکل آئے لیاقت علی عاصم بہت عمدہ شعر ہے۔ خوش رہیے۔
  12. محمداحمد

    آج کا شعر - 4

    مُدتیں ہوگئیں مل کر بھی نہیں‌ملتے ہم دور یہ عیبِ ملاقات ہو لیکن کیسے لیاقت علی عاصم
  13. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم غزل ۔ عد و کا ذکر نہیں دوستوں کا نام نہیں ۔ لیاقت علی عاصم

    غزل عد و کا ذکر نہیں دوستوں کا نام نہیں زباں پہ آج کوئی حرفِ انتقام نہیں در و دریچہ کے داغ و چراغ اپنی جگہ مجھے جلا کے نہ گُزری تو شام شام نہیں چلو ٹھہر نہیں سکتے گزر تو سکتے ہو کہیں کہیں سے شکستہ ہے دل تمام نہیں جسے پکارتے پھرتے ہیں کُو بہ کُو ہم لوگ وہ ایک عہدِ تمنّا ہے صرف...
  14. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم غزل ۔ اپنے سوا نہیں ہے کسی ماسوا کا رنگ ۔ لیاقت علی عاصم

    غزل اپنے سوا نہیں ہے کسی ماسوا کا رنگ دیکھا ہے ہم نے آگ جلا کر ہوا کا رنگ ہر گوشہء بساطِ چمن ہے لہو لہو! دھومیں مچا رہا ہے کسی کی انا کا رنگ آئی جب اپنے شہر کی تصویر سامنے آنکھوں کے آگے پھیل گیا کربلا کا رنگ جمتی نہیں نگاہ کسی تیز چشم کی پہنا ہے قاتلوں نے بھی کیسا بلا کا...
  15. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل 34 ویں لڑی۔۔

    صاحب وعلیکم السلام کیسے ہیں آپ؟ اور باقی سب دوست؟
  16. محمداحمد

    آج کا شعر - 4

    یوں تو بے ادبی کا جواب، بے ادبی سے ہرگز نہیں دینا چاہیے لیکن مجھے بھی اپنا ہی ایک شعر یاد آگیا سو کیا کیجے۔ :grin: یوں ہی برسبیلِ تذکرہ: مرے خلاف گواہی ملی یہ کیا کم ہے کہا یہ کس نے حوالہ بھی معتبر لاؤ
  17. محمداحمد

    غزل ۔ درد سمیٹتی ہوئی صبح کی لالہ تاب لَو ۔ ضیاء جالندھری

    غزل درد سمیٹتی ہوئی صبح کی لالہ تاب لَو دل میں گزشتہ شب کی یاد، آنکھ میں آتے دن کی ضَو دل پہ سہج سہج کُھلا غنچہ مثال وہ جمال دیکھیں تو اُس کی ایک چھب، سوچیں تو اُس کے روپ سَو ترکِ تعلقات سے جانچ نہ دل کی کیفیت وہ تھا انا کا برف زار، یہ ہے لہو کی گُپت لَو خواہشِ خود فریب کا سلسلہ ٹُوٹتا...
Top