نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    مبارکباد مبارک مبارک سلامت سلامت۔۔ شگفتہ

    بہت بہت مبارک ہو سیدہ شگفتہ صاحبہ!
  2. محمداحمد

    درود بر حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - 14

    اللھم صلی علٰی محمد و علٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ہ اللھم بارک علٰی محمد و علٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ہ
  3. محمداحمد

    آج کا شعر - 4

    آنکھ کچھ موتی اُگل کر رہ گئی غم کی چنگاری پگھل کر رہ گئی کیا کیا اے بلبلِ آتش نفس آشیاں میں برق جل کر رہ گئی زندگی کی دوسری کروٹ تھی موت زندگی کروٹ بدل کر رہ گئی وحشت کلکتوی
  4. محمداحمد

    محفل کی چوتھی سالگرہ کے حوالے سے مجوزہ مشاعرہ

    وارث بھائی! مجھے صرف ایک جملہ (تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ )سمجھ آیا اور میں اسی خوش ہوں کہ "اب ہم کہیں نہیں جائیں گے" یعنی یہیں رہیں گے سب کے ساتھ :) ویسے شعر بہت خوب ہے! :applause:
  5. محمداحمد

    محفل کی چوتھی سالگرہ کے حوالے سے مجوزہ مشاعرہ

    خرم بھائی، معذرت وغیرہ کی ہرگز کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جہاں تک میں سمجھا ہوں یہ معاملہ یوزر نیم کی وجہ سے ہوا ہے کہ میرا یوزرنیم "محمداحمد" ہے یعنی دونوں ناموں کے بیچ میں اسپیس نہیں ہے۔ اور آپ نے شاید اسپیس کے ساتھ لکھا ہے۔ لیکن ان سب باتوں سے قطع نظر اردو محفل تو ہم سب کے گھر کی طرح ہے اور یہاں...
  6. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم غزل ۔ نکل کر حلقۂ اہلِ اثر سے بھاگ جاؤں میں ۔ لیاقت علی عاصم

    بہت شکریہ مغل بھائی اور ملائکہ بہن! خوش رہیے۔
  7. محمداحمد

    درود بر حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - 14

    اللھم صلی علٰی محمد و علٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ہ اللھم بارک علٰی محمد و علٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ہ
  8. محمداحمد

    ہفتۂ شعر و ادب - نظمیں

    نا معلوم مُرہ خانوں میں رکھے لاشوں پر پرچیاں چسپاں کرنے والو پرچیوں پر لفظ نامعلوم کیوں لکھتے ہو تم کیوں چھپاتے ہو سبھی سے یہ غریب لوگ ہیں بھوک کے مارے ہوئے ہیں سردیوں کی راتوں میں برہنہ جسموں کو یہ ڈھانپتے ہیں آگ سے اور اپنے حصّے کے مخملیں کمبل تمام دان کر جاتے ہیں یہ...
  9. محمداحمد

    ہفتۂ شعر و ادب - غزلیں

    غزل میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں سہی وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں، رگِ جاں سے لاکھ قریں سہی ہمیں جان دینی ہے ایک دن، وہ کسی طرح ، وہ کہیں سہی ہمیں آپ کھینچئے دار پر، جو نہیں کوئی تو ہمیں سہی سرِ طور ہو، سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہے وہ کبھی ملیں، وہ کہیں ملیں، وہ کبھی سہی، وہ...
  10. محمداحمد

    ہفتۂ شعر و ادب - نظمیں

    آٹوگراف کھلاڑیوں کے خود نوشت دستخط کے واسطے کتابچے لئے ہُوئے کھڑی ہیں منتظر ۔۔۔ حسین لڑکیاں! ڈھلکتے آنچلوں سے بے خبر، حسین لڑکیاں مہیب پھاٹکوں کے ڈولتے کواڑ چیخ اُٹھے اُبل پڑے اُلجھتے بازؤں ، چٹختی پسلیوں کے پُر ہراس قافلے گرے، بڑھے، مڑے بھنور ہجوم کے کھڑی ہیں یہ بھی، راستے پہ ، اک...
  11. محمداحمد

    ہفتۂ شعر و ادب - نظمیں

    ہم اور ہوا گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا میری بھی تقدیر رہا ہے تم نے بھی دُنیا دیکھی ہے پھر بھی جب ہم ملتے ہیں بچوں جیسی معصومی سے باتیں کرتے ہیں تم کہتی ہو آج سے پہلے تیرے جیسا کوئی نہیں تھا میں کہتا ہوں میں نے تجھ کو ہر چہرے میں تلاش کیا ہے تم کہتی ہو میرا دل دوشیزہ دھرتی جیسا ہے میں...
  12. محمداحمد

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    سبحان اللہ! سبحان اللہ! بہت جی خوش ہوا "وارث" سے مل کر ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں حالی سے "محبت" کے ساتھ۔۔۔!
  13. محمداحمد

    شجرہ اردو محفل

    بہت خوب نایاب بھائی! اتنی محنت بے پناہ محبت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے (آمین ) :flower:
  14. محمداحمد

    میرے بلاگ کے ساتھ مسئلہ

    شاید یہی بات ہے کہ میری بھی بھی خرم بھائی کے بلاگ تک رسائی نہیں‌ہو پا رہی تھی۔
  15. محمداحمد

    محفل کی چوتھی سالگرہ کے حوالے سے مجوزہ مشاعرہ

    وارث بھائی، معذرت کا لفظ استعمال کرکے شرمندہ نہ کریں۔ باقی دوست کہاں ہیں۔ :hurryup: میں بھی آپ کے ساتھ مل کر انتظار کرتا ہوں۔ کہ فی الحال "اُمید" پہ مشاعرہ "قائم" ہے۔ :)
  16. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم غزل ۔ نکل کر حلقۂ اہلِ اثر سے بھاگ جاؤں میں ۔ لیاقت علی عاصم

    غزل نکل کر حلقۂ اہلِ اثر سے بھاگ جاؤں میں کئی دن سے یہ خواہش ہے کہ گھر سے بھاگ جاؤں میں ذرا ہمت کرے یہ دل تو شاید دوسرے پَل میں چُھڑا کر جان دستِ چارہ گر سے بھاگ جاؤں میں ابھی رستے میں ہیں کچھ جانے پہچانے ہوئے چہرے ہراساں ہو کے کیوں گردِ سفر سے بھاگ جاؤں میں چلو یوں ہی سہی اب...
  17. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم غزل ۔ راستے میں نہ آ شجر کی طرح ۔ لیاقت علی عاصم

    غزل راستے میں نہ آ شجر کی طرح مل کہیں دوپہر میں گھر کی طرح ہم اُسے دیکھنے کہاں جائیں ساتھ رہتا ہو جو نظر کی طرح لوگ دوڑے گھروں کی سمت آخر شام آئی بُری خبر کی طرح دور اُفق پر ہے آندھیوں کا ہجوم اور ہم بے خبر شجر کی طرح وہ ہوا ہے کہ اب تو بازو بھی ٹُوٹتے جا رہے ہیں پر کی طرح...
  18. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل 34 ویں لڑی۔۔

    دھیان سب کا راجوں، مہاراجوں کی طرف ہی کیوں‌لگا ہوا ہے۔
  19. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل 34 ویں لڑی۔۔

    پھر بھی کیا ہے کہ یہ عام مشاعروں کی طرح ایک ہی نشست میں نہیں‌ہوگا۔ جیسے جیسے لوگ آن لائن ہوں‌گے چلتا رہے گا۔
Top