خوب کہا آپ نے ۔ بس چھوٹے چھوٹے خواب اور چھوٹی چھوٹی خوشیاں انسان میں جینے کی امنگ جگائے رکھتی ہیں۔
رہے شمشاد بھائی ۔۔۔۔ ! تو اُن کی مستقل مزاجی کو سلام ہے انہیں یہاں دیکھ کر بہت ڈھارس ملتی ہے۔
غزل
ہم نے مانا اس زمانے میں ہنسی بھی جرم ہے
لیکن اس ماحول میں افسردگی بھی جرم ہے
دشمنی تو خیر ہر صورت میں ہوتی ہے گناہ
اک معین حد سے آگے دوستی بھی جرم ہے
ہم وفائیں کر کے رکھتے ہیں وفاوُں کی امید
دوستی میں اس قدر سوداگری بھی جرم ہے
اس سے پہلے زندگی میں ایسی پابندی نہ تھی
اب تو جیسے خود...