نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    حزیں صدیقی پسِ آئینہ بھی میں ہوں کہیں ایسا تو نہیں۔۔۔ حزیں صدیقی

    پسِ آئینہ بھی میں ہوں کہیں ایسا تو نہیں ہے یہ مرا وہم ہو شاید کبھی دیکھا تو نہیں تیرے کس کام کا دھنکے ہوئے خوابوں کا غبار سرمہء زر تو نہیں حسن کا غازہ تو نہیں کبھی موتی بھی کوئی موج بہا لاتی ہے کفِ دریا ہی متاعِ لبِ دریا تو نہیں گنگناتے ہوئے لمحے بھی یقیناً ہونگے زندگی ایک شب و روز کا نوحہ تو...
  2. محمداحمد

    حزیں صدیقی باوصفِ مہر و ماہ اجالا ہے خال خال۔۔۔حزیں صدیقی

    کانٹوں میں پھول تلتے رہیں گے حزیں یہاں دامن سمیٹ ایسے گلستاں پہ خاک ڈال واہ، بہت خوب انتخاب ہے۔ شکریہ۔
  3. محمداحمد

    آتش ہو اور معرکہ خیر و شر نہ ہو - اختر عثمان

    یہ کار عشق بھی ہے عجب کار نا تمام سمجھیں کہ ہو رہا ہے مگر عمر بھر نہ ہو ایسا بھی کیا کہ یاد لہو میں گھلی رہے ایسا بھی کیا کہ عمر گذشتہ بسر نہ ہو یوں خطِ ہجر کھینچیے اپنے اور اس کے بیچ دونوں طرف کی سانس ادھر سے ادھر نہ ہو دونوں طرف کا شور برابر سنائی دے دونوں طرف کسی کو کسی کی خبر نہ ہو اک...
  4. محمداحمد

    حزیں صدیقی بجھ بجھ کے دائرے سے بناتے رہےچراغ۔۔۔حزیں صدیقی

    سمجھے تھے جن کو پھول وہ شاخوں کے زخم تھے شبنم کے اشک تھے جو دکھائی دیئے چراغ واہ ، بہت ہی عمدہ غزل کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔ ہر شعر لاجواب ہے۔
  5. محمداحمد

    مصطفیٰ زیدی غزل - آندھی چلی تو نقشِ کفِ پا نہیں ملا - مصطفٰی زیدی

    قدموں کو شوقِ آبلہ پائی تو مل گیا لیکن بہ ظرفِ وسعت صحرا نہیں ملا مہر و وفا کے دشت نوردو جواب دو تم کو بھی وہ غزال ملا یا نہیں ملا آج "لفظ پر شاعری" میں جواب دیتے ہوئے یہ غزل یاد آگئی۔ کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔ جب جب پڑھو تب تب مزا دیتی ہے۔
  6. محمداحمد

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    آندھی چلی تو نقشِ کفِ پا نہیں ملا دل جس سے مل گیا تھا دوبارہ نہیں ملا مصطفیٰ زیدی نقش
  7. محمداحمد

    اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    جو اس کے چہرے پہ رنگِ حیا ٹھہر جائے تو سانس، وقت، سمندر، ہوا ٹھہر جائے وہ مسکرائے تو ہنس ہنس پڑیں کئی موسم وہ گنگنائے تو بادِ صبا ٹھہر جائے
  8. محمداحمد

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    آدمی سے انساں تک آگئے تو جانو گے کیوں چراغ کے نیچے روشنی نہیں ملتی اگلا لفظ: چراغ
  9. محمداحمد

    گاؤں کے مناظر

    واہ واہ واہ۔۔۔۔۔۔! خوب تصاویر اکٹھی کی ہیں آپ نے۔ دیکھ کر طبیعت سرشار ہو گئی۔
  10. محمداحمد

    مبارکباد خرم شہزاد خرم ابو بن گئے

    واہ یہ تو بڑی خوشی کی خبر ہے۔ اللہ خرم بھائی کو بہت بہت مبارک کرے اور ہماری گڑیا کو بہت پیاری زندگی عطا فرمائے اور اپنے اماں ابا کے لئے راحت بنا دے (آمین)
  11. محمداحمد

    ایک صفحہ میری پسند کا - انٹر نیٹ سے

    شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔۔! :flower:
  12. محمداحمد

    ایک صفحہ میری پسند کا - انٹر نیٹ سے

    اگر ویب گردی کے دوران کوئی صفحہ آپ کو اچھا لگے تو اُسے یہاں شامل کیجے کیونکہ "شراکت میں محبت ہے" :D آغاز میں کرتا ہوں: آج بھائی زحال مرزا کے اوتار سے راشد منہاس کا خیال آیا اور ویب سرچ پر درج ذیل صفحے پر پہنچا، جو مجھے بہت اچھا لگا۔...
  13. محمداحمد

    اقبال انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیں

    رلاتی ہے مجھے راتوں کی خاموشی ستاروں کی نرالا عشق ہے میرا نرالے میرے لالے ہیں واہ واہ واہ۔۔۔۔۔! ہم بھی کیا سادہ ہیں سورج کو دکھاتے ہیں چراغ :)
  14. محمداحمد

    آنکھ والو ، کہو کیا وقت ہے یہ آیا ہوا ۔ آفتاب حسین

    ان دنوں زودِ فراموشی کا اتنا ڈر ہے روز دہراتا ہوں قصہ وہی دہرایا ہوا بہت خوب۔۔۔ عمدہ غزل ہے
  15. محمداحمد

    انتہائی ایجوکیشنل شاعری۔

    ہر شعر کا پہلا مصرعہ خوب ہے۔ رہی پڑھائی کی بات تو اس میں تو پہلے بھی کبھی دل نہیں لگا۔ :D
  16. محمداحمد

    تعارف اپنی بات

    خوش آمدید بھائی۔۔۔۔! محفل میں آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے، :) خوش رہیے۔
  17. محمداحمد

    حزیں صدیقی کون سے منظر کا پس منظر نہیں۔ حزیں صدیقی

    بہت خوب۔۔۔۔! بہت اچھی غزل کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔
  18. محمداحمد

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    آواز دے کہ دیکھ لو شاید وہ مل ہی جائے ورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے عمر
Top