سفرنامے کو مزید آگے بڑھاتے ہیں جی۔
اگلا مرحلہ آبشار کے آخری حصے کا تھا، جو اپنی شیپ کی وجہ سے ہارس شو فال بھی کہلاتی ہے۔ گوگل سے سرچ کردہ اس تصویر سے اس کی ہارس شو نما شکل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
یہ تصویر کینیڈا سائیڈ سے لی گئی ہے۔
ویسے مذاق سے قطع نظر، آپ کے مراسلے کے بعد ہمیں بھی خیال آیا کہ نیاگرا کا کچھ ماضی دریافت کیا جائے۔ زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ آبشار کے نیچے کی زمین کس رفتار سے گھِس رہی ہے (یعنی ایروڈ ہو رہی ہے)۔ سرچ کے دوران یہ لنک کافی کارآمد لگا۔
السلام علیکم
معلوماتی ٹاپک ہے بھائی۔
ہومیوپیتھی پہ میرا یقین ہو یا نہ ہو، لیکن اس بابت بات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
شاید کچھ معلومات میں ہی اضافہ ہو۔ (ہو سکتا ہے کہ وہ اضافہ اتنا ہی ہو کہ ۔۔۔۔ ہومیوپیتھی کی بابت بات نہ کرنا ہی بہتر ہے)۔
میرا خیال ہے کہ نیاگرا بالائی نامی دریا سے پانی آتا ہو گا اور نیاگرا زیریں میں جا گرتا ہو گا۔ نیز یہ کہ کافی عرصے سے آ رہا ہے اور کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ مزید کافی عرصے تک نہ آتا رہے۔
امید ہے کہ آپ کے سب سوالات کا جواب آ گیا ہے۔