جان کی امان پاؤں تو عرض کروں کہ "خصوصی توجہ" دینا ہمارا قومی مشغلہ ہے۔ کسی ایک علاقے کی نشاندہی کریں جس پہ گزشتہ کچھ عرصے میں "خصوصی توجہ" نہ دی گئی ہو۔
بالکل درست۔ لیکن جب ہم کشمیر کا تذکرہ آزادیء کشمیر کے ضمن میں کرتے ہیں تو لامحالہ تاریخی طور پر اس سے مراد (جغرافیائی) ریاست کشمیر ہوتی ہے, جو آزادی کے وقت تھی۔ ورنہ تو ہمارا سال کیس ہی ٹھس ہو جائے۔
نہیں جناب۔ پہلے جملے سے تقریباً متفق ہی ہیں۔ البتہ جموں اور لداخ کو ایک ہی پلڑے میں تولنا شاید درست نہ ہو۔ دونوں کی وجوہات الگ الگ ہیں۔
گلگت بلتستان شاید صرف پاکستان کے نقشوں میں پایا جاتا ہے۔ باقی تقریباً دنیا بھر میں یہ کشمیر ہی ہے۔