کیوں اس درخواست کو دھمکی کا عنوان دے کر ہماری جان کو آفت میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں قبلہ؟ ہم نے تو وقت ایسا چنا تھا کہ مخاطب سو چکے ہوں اور تب ملاحظہ فرمائیں جب صبح تازہ دم اٹھے ہوں اور دن بھر کی کوفت ذہن پر طاری نہ ہوئی ہو۔ :) :) :)
نیرو میاں ہم تو ابھی ابھی جاوا اسکرپٹ کی سیکڑوں لائنیں لکھ کر بیٹھے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ہر "اچھے" پروگرامر کی طرح ہم نے ٹیسٹنگ کو بالائے طاق رکھا اور اب تک اسی خوش فہمی میں ہیں کہ سب کچھ بالکل درست ہوگا۔ لطف کی بات یہ ہے کہ کوئی سنٹیکس ایرر بھی نہیں ہے، ہاں لاجک میں کہیں ایک فنکشن سے دوسرے...
قیصرانی بھائی، آپ کو ضرورت ہے کہ فاتح بھائی کی شروع کردہ لڑی، عاطف بٹ کے 1955 مراسلے کا مطالعہ فرمائیں، اور اس کی وجہ تخلیق مع سیاق و سباق ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)
جیہ بٹیا آپ کو ہر مراسلے کے لیے مبارکباد۔ :) :) :)