ایک تھا راجہ۔۔۔ تھوڑا کرخت تھوڑا جلالی۔۔۔ رعب ایسا کہ مکھی کی مجال نہ ہو جو ناک پر بیٹھ جائے۔۔۔ تکبر ایسا کہ مجال ہے جو کسی نے راجہ کو بغیر شاہی پگڑی یا تاج کے دیکھا ہو۔۔۔ شاہی حجام ببن تک نے کبھی راجہ کو کھلے سر نہ دیکھا تھا۔۔۔ وہ ہر روز صبح دربار لگنے سے قبل راجہ کی مونچھ، داڑھی اور ناخنوں کی...