ہوائے غم چلی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ
اجل سر پر کھڑی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ
مرے ہونٹوں کو چھو کر لوٹ آتے ہیں خنک بادل
ازل کی تشنگی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ
میں مجرم ہی سہی اذنِ سفر تو دیجیے مجھ کو
مری درماندگی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ
کسی جگنو کو بھی تحویل میں میں لینا نہیں ممکن...