نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    دریا

    واہ واہ واہ، سبحان اللہ، اعجاز صاحب، بہت خوبصورت شعر ہے۔ لاجواب۔ ۔
  2. محمد وارث

    اعزازات کا نظام!

    در اصل میں یہ سمجھا تھا، نبیل صاحب کی پہلی پوسٹ سے کہ "اعزازات کا نظام" کوئی Life Time Achievement قسم کا ایوارڈ ہے یعنی "تمغہء حسنِ کارکردگی" جب کہ ایوارڈز کا نظام سالانہ بنیادوں پر ہے، اسلئے میں اب بھی یہی سمجھ رہا ہوں کہ یہ دونوں چیزیں علیحدہ علیحدہ ہیں۔ اور اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں نے...
  3. محمد وارث

    اعزازات کا نظام!

    بہت شکریہ آپ کا نبیل صاحب۔ ۔
  4. محمد وارث

    لفظ لفظ۔/۔ فیض کی کلیات

    شکریہ آپ کا، میں ان تینوں حصوں پر انشاءاللہ کام شروع کرتا ہوں، کیا ان کو ٹائپ کرکے اپنے پاس محفوظ کرلوں یا ادھر شاعری کے زمرے میں پوسٹ کرتا جاؤں۔ ۔
  5. محمد وارث

    لفظ لفظ۔/۔ فیض کی کلیات

    فاتح صاحب بہت شکریہ آپ کا، میں معذرت خواہ سیدہ شگفتہ صاحبہ سے، انہوں نے واقعی بہت کام کر رکھا ہے جو کہ خاصہ محنت طلب ہے۔ "شامِ شہرِ یاراں" کی ٹائپنگ کیلیے بقدرِ استطاعت میں حاضر ہوں۔ ۔
  6. محمد وارث

    مراثی انیس - تبصرے

    آفریدی بھائی آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر، موضوع کا نام دیتے ہوئے یہ مسئلہ میرے پیشِ نظر تھا لیکن اس کا متبادل "انیس کے مرثیے" مجھے کچھ "غیر شاعرانہ" سا لگا سو وہی عنوان دے دیا جو کہ مستعمل ہے۔ ویسے آپ کسرِ نفسی سے کام لینا چھوڑ دیں خان صاحب، جتنا ماشاءاللہ آپ کا مطالعہ ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ سب...
  7. محمد وارث

    تاسف بڑے بھیا اک بار پھر ،

    تفسیر صاحب، دلی خوشی ہوئی ہے آپ کو بخیر و عافیت واپس دیکھ کر، ورنہ آپریشن کے نام سے تو میں ڈر ہی گیا تھا۔ ;) میں آپ کی مکمل صحتیابی کیلیے دعا گو ہوں، خوش رہیے۔ ۔
  8. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

    آپ کا بھی شکریہ فاتح صاحب، وہ در اصل پہلی پوسٹ میں جو "جلد از جلد" لکھ گیا تو اس کا اشارہ اعجاز صاحب کی گفتار کی طرف تھا نہ کہ آپ کی رفتار کی طرف۔ میں کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ جب تک اخبار والے متن مہیا نہیں کرتے آپ کو یہ کام روکنا نہیں چاہئیے۔ اس کام میں مَیں آپ کے ساتھ، بس ذرا باغ و بہار کی سیر...
  9. محمد وارث

    شیشہ کا دل

    بہت اچھی تحریر ہے تفسیر صاحب، لا جواب۔ ۔
  10. محمد وارث

    مبارکباد محسنہ زینب

    زینب صاحبہ، آپ کو یہ عہدہ مبارک ہو۔ ۔
  11. محمد وارث

    دریا

    کون کہتا ھے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا میں تو دریا ھوں سمندر میں اُتر جاؤں گا (احمد ندیم قاسمی) ۔
  12. محمد وارث

    دریا

    جی شمشاد صاحب بالکل، معذرت کے تعارفی کلمات لکھنا بُھول گیا۔ ۔
  13. محمد وارث

    اعزازات کا نظام!

    نبیل صاحب، آپ کا اعزاز والا "تجربہ" مجھے تو کافی کامیاب لگتا ہے، اس لیے میری تجویز یہ ہے کہ اب محفل کے دیگر اراکین کو بھی اس اعزاز سے نوازا جائے، وگرنہ سبھی یہی سمجھتے رہیں گے کہ محب پر تو صرف تجربہ ہوا ہے، محب سے معذرت کے ساتھ۔ :grin: مجھے ابھی اس محفل کا رکن بنے گو تین ماہ بھی نہیں ہوئے،...
  14. محمد وارث

    دریا

    آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصر پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں (ناصر کاظمی) ۔
  15. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 1 (گزشتہ سے پیوستہ) (6) گر بزم کی جانب ہو توّجہ دمِ تحریر کھنچ جائے ابھی گلشنِ فردوس کی تصویر دیکھے نہ کبھی صحبتِ انجم فلکِ پیر ہو جائے ہوا بزمِ سلیماں کی بھی توقیر یوں تختِ حسینانِ معانی اُتر آئے ہر چشم کو پریوں کا اکھاڑا نظر آئے (7) ساقی کے کرم سے ہو وہ دَور اور وہ چلیں...
  16. محمد وارث

    دریا

    اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا (منیر نیازی) ۔
  17. محمد وارث

    دریا

    فرد قائم ربطِ ملت سے ہے، تنہا کچھ نہیں موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں (اقبال) ۔
  18. محمد وارث

    دریا

    ہوتا ہے نہاں گرد میں صحرا مرے ہوتے گھستا ہے جبیں خاک پہ دریا مرے آگے (غالب) ۔
  19. محمد وارث

    لفظ لفظ۔/۔ فیض کی کلیات

    اچھی بات ہے اعجاز صاحب۔ میں، مرے دل مرے مسافر اور غبارِ ایام شروع کرتا ہوں، غبار ایام چھوٹی سی کتاب ہے۔ لیکن میری رفتار کچھ سست رہے گی کہ چند ایک اور بھی کام کر رہا ہوں۔ ۔
  20. محمد وارث

    آج کا شعر

    وہ بھی شاید رو پڑے ویران کاغذ دیکھ کر میں نے اس کو آخری خط میں لکھا کچھ بھی نہیں (ظہور نظر) ۔
Top