نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    شاہ است حسین۔۔ تبصرے

    شکریہ آپ کا، میرا بھی یہی خیال تھا کہ شاید اسطرح ایک برقی کتاب بن سکے۔ سید آلِ احمد کا کلام تو نہیں ہے ہاں البتہ ایک سلام ہے جو میں انشاءاللہ جلد ہی پوسٹ کردوں گا۔ ۔
  2. محمد وارث

    شاہ است حسین۔۔ تبصرے

    "شاہ است حسین" میں پوسٹ کرنے کیلیے بہت شکریہ فاتح بھائی، جزاک اللہ۔ صرف اور صرف اس وجہ سے کہ وہ مجھ سے کتابیں مانگیں گے، میں دوست ہی نہیں بناتا ;) میرے پاس میر کا جو دیوان ہے اس میں یہ مرثیہ نہیں ہے کہ وہ عام سا انتخاب ہے لیکن میرے پاس "نقوش" کا میر تقی میر نمبر بھی ہے جو کہ تین جلدوں میں...
  3. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    لعل عیسن کروڑ سولہویں صدی عیسوی کے صوفی، سلسلۂ نسب آٹھ پشتوں کے بعد حضرت بہا الدین زکریا ملتانی سے ملتا ہے۔ دیپال پور آپکی تبلیغ کا مرکز تھا جہاں بہت لوگوں کو مسلمان کیا۔ مزار صلع لیہ تحصیل کروڑ لعل عیسن میں مرجع خاص و عام ہے۔ ع
  4. محمد وارث

    لائبریری ٹیم میں شمولیت ( لیکن کیسے؟ )

    لائیبریری ٹیم میں خوش آمدید انیس صاحب۔ اور دیکھیے نبیل نے آپ کو اپنے دستِ شفقت میں لے ہی لیا اور یہ مت سمجھیے گا کہ یہ "گدڑ کُٹ" کی وجہ سے کیا ہے۔;)
  5. محمد وارث

    فورم پر مباحث۔ کیا کیا جائے؟

    میرا بھی یہی خیال ہے نبیل کہ یہ کوئی غیر معمولی صورتحال نہیں ہے۔ جہاں تک دل آزاری کی بات ہے تو یہ بہت موضوعی سی بات ہے ہو سکتا ہے جس بات سے میری دل آزاری ہو رہی ہو وہ کسی کا ایمان ہو، لہذا ہمیں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔ ذاتی طور پر مجھے آپ کے آخری آپشن سے اتفاق ہے ۔ "۔بغیر کسی...
  6. محمد وارث

    مبارکباد غزل عباس کی سالگرہ

    ڈاکٹر عباس صاحب آپ کو اور غزل بیٹا کو سالگرہ مبارک ہو۔
  7. محمد وارث

    مہدی حسن مہدی حسن: سائیکلوں کی دکان سے عوام کے دلوں تک

    شکریہ فاتح صاحب، مہدی حسن کے انٹرویوز کے ربط دینے کیلیے۔ مہدی حسن غزل گائیکی میرے بھی پسندیدہ ترین گلوکار ہیں۔ کیا خوب اور لا جواب غزلیں گائی ہیں شہنشاہِ غزل نے۔ کسی زمانے میں میرے پاس انکی ایک ویڈیو کیسٹ تھی، شاید لوک ورثہ والوں کی تھی، اس میں ان کا ساتھ ساتھ انٹرویو بھی تھا۔ سائیکلوں کی دکان...
  8. محمد وارث

    فراز ہم سے کہیں کچھ دوست ہمارے مت لکھو ۔ احمد فراز

    آپ کی پسندیدگی کیلیے بہت شکریہ ظفری بھائی۔
  9. محمد وارث

    فراز ہم سے کہیں کچھ دوست ہمارے مت لکھو ۔ احمد فراز

    بہت شکریہ آپ کا فاتح صاحب۔
  10. محمد وارث

    آ کے سجّادہ نشیں قیس ہوا میرے بعد -منور خان غافل

    واہ واہ، سبحان اللہ، فاتح بھائی زندہ باد آپ نے مہدی حسن کی گائی ہوئی غزل کا ربط دے کر میری بہت پرانی یادیں تازہ کردی ہیں۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میر سے میرا اصل تعارف مہدی حسن نے ہی کروایا تھا۔ یہ غزل اور اسکے علاوہ دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ہے۔ پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے ۔چلتے ہو تو...
  11. محمد وارث

    فیض تم جو پل کو ٹھہر جاؤ تو ۔۔۔۔۔۔

    بہت اچھا کلام ہے حجاب صاحبہ، لا جواب۔ سخنور، آپ صحیح کہہ رہے ہیں کہ یہ نظم "نسخہ ہائے وفا" میں نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی اس کو فیض کا کلام نہ ماننے میں کی باتیں مزاحم ہیں۔ اول، فیض کے تخلص کے ساتھ کوئی اور شاعر اردو شاعری میں معروف ہی نہیں۔ کم ازکم میرے علم میں تو نہیں، شاید احباب میں سے...
  12. محمد وارث

    غزل

    یہ غزل کس کی ھے اس مطلعے کو پڑھ کر دیکھو چاند کی چودھویں تاریخ ھے اُوپر دیکھو (ڈاکٹر بشیر بدر)
  13. محمد وارث

    خدا

    آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر کل جسے اہل نظر کہتے تھے ایران صغیر سینۂ افلاک سے اٹھتی ہے آہ سوز ناک مرد حق ہوتا ہے جب مرعوب سلطان و امیر کہہ رہا ہے داستاں بیدردی ایام کی کوہ کے دامن میں وہ غم خانۂ دہقان پیر آہ، یہ قوم نجیب و چرب دست و تر دماغ ہے کہاں روز مکافات اے خدائے دیر گیر؟ (اقبال)
  14. محمد وارث

    دریا

    نہ کر ذکرِ فراق و آشنائی کہ اصل زندگی ہے خود نمائی نہ دریا کا زیاں ہے، نے گہر کا دلِ دریا سے گوہر کی جدائی (اقبال)
  15. محمد وارث

    غم

    مری نوائے غم آلود ہے متاعِ عزیز جہاں میں عام نہیں دولت دلِ ناشاد گلہ ہے مجھ کو زمانے کی کور ذوقی سے سمجھتا ہے مری محنت کو محنتِ فرہاد (اقبال)
  16. محمد وارث

    دیئے گئے لفظ پر شاعری

    یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر وہ انتظار تھا جس کا، یہ وہ سحر تو نہیں (فیض) سحر
  17. محمد وارث

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    نا مرادی کا یہ عالم بھی تو اے دل نہ رہے ہم تو اب ترکِ تعلق کے بھی قابل نہ رہے جو بھی ہو صاحبِ محفل وہی کہتا ہے فراز کہ وہ اٹھ جائے جو محفل سے تو محفل نہ رہے
  18. محمد وارث

    آج کا شعر

    حالِ دل ہم بھی سناتے لیکن جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا (ناصر کاظمی)
  19. محمد وارث

    گماں یک طرفہ ہے ، نظر ہے یک طرفہ

    بہت اچھا کلام ہے اور زبردست انتخاب ظفری بھائی، سبحان اللہ۔
  20. محمد وارث

    ایک قطعہ

    واہ واہ، سبحان اللہ، کیا کلام ہے۔ زبردست۔ لا جواب
Top