نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    شاہ است حسین

    صدائے استغاثہ - افتخار عارف ھَل مِن ناصِرٍ یَنصَرنا ھَل مِن ناصِرٍ یَنصَرنا کیا کوئی ہے جو میری مدد کو پہنچے گا کیا کوئی ہے جو میری مدد کو پہنچے گا صدیوں پہلے دشتِ بلا میں اک آواز سنائی دی تھی جب میں بہت چھوٹا ہوتا تھا مری امی کہتی تھی یہ جو صفِ عزا بچھتی ہے اسی صدا کی بازگشت ہے اسی صدا پر...
  2. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 2 (گزشتہ سے پیوستہ) اللہ ری مولا کی ہزاروں سے لڑائی فوجوں سے وغا، ظلم شعاروں سے لڑائی پُرخاش پیادوں سے، سواروں سے لڑائی لشکر کی حدیں چار تھیں چاروں سے لڑائی انبوہ میں سر گرم زد و کشت کہیں تھے جو صف سے بڑھا تیغ بکف آپ وہیں تھے ہاتھ اٹھتا تھا جب تا بہ فلک جاتی تھی بجلی گرتی...
  3. محمد وارث

    آج کا شعر

    جہلِ خرد نے دن یہ دکھائے گھٹ گئے انساں بڑھ گئے سائے (جگر مراد آبادی)
  4. محمد وارث

    سقوطِ ڈھاکہ

    ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ بہت سارے پاکستانی اس واقعے اور تاریخ کو یا تو بالکل فراموش کر چکے ہیں یا بھولتے جا رہے ہیں۔ مشرقی پاکستان کا سقوط اور بنگلہ دیش کا قیام ایک مخصوص پس منظر اور لمبی تاریخ رکھتا ہے لیکن 36 برس گزر جانے کے بعد بھی صحیح حقائق عوام کے سامنے نہیں آ سکے اور نہ ہی شاید مستقبل...
  5. محمد وارث

    آقا خامنہ ای اور اقبال۔۔تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    اقبال کے مکمل فارسی کلام کا منظوم اردو ترجمہ شاید نہیں ہوا، لیکن مکمل فارسی کے نثری ترجمے کئی لوگوں نے کئے ہیں، ان میں اقبال کے دوست اور فیض احمد فیض کے استاد، پروفیسر یوسف سلیم چشتی کا نام سرِ فہرست ہے انہوں نے اقبال کے تمام کلام (اردو و فارسی) کے تراجم اور شرحیں لکھی ہیں، اور الگ الگ کتب کی...
  6. محمد وارث

    شاہ است حسین

    ثروت حسین کس کی خوں رنگ قبا آتی ہے روشنی اب کے سوا آتی ہے ساعتِ علم و خبر سے پہلے منزلِ کرب و بلا آتی ہے روزِ پیکار و جدل ختم ہوا شبِ تسلیم و رضا آتی ہے گریہ و گرد کا ہنگام نہیں دل دھڑکنے کی صدا آتی ہے پھر سرِ خاکِ شہیداں ثروت پھول رکھنے کو ہوا آتی ہے ۔
  7. محمد وارث

    شاہ است حسین

    نظم طباطبائی چمکا خدا کا نور عرب کے دیار میں پھیلی شعاع ہند میں چین و تتار میں پہنچا ستارہ اوج پہ دینِ حُسین کا اب تک تھا گردشِ فلکِ کج مدار میں چونکیں ذرا یہود و نصاریٰ تو خواب سے آئی نسیم صبحِ شبِ انتظار میں وردِ زبانِ پاک صحیفہ ہے نور کا اترا تھا جو خلیل پہ گلزارِ نار میں ہے یاد...
  8. محمد وارث

    شاہ است حسین

    گردھاری پرشاد باقی سلامی کربلا ہے اور میں ہوں غمِ کرب و بلا ہے اور میں ہوں کہا شہ نے نہیں کوئی رفیق اب فقط ذاتِ خدا ہے اور میں ہوں دیا ہے اپنا سر میں نے خوشی سے قضا ہے یا رضا ہے اور میں ہوں جو کچھ وعدہ کیا پورا کروں گا یہ خنجر ہے گلا ہے اور میں ہوں .
  9. محمد وارث

    آج کا شعر

    ہم فقیروں کی صورتوں پہ نہ جا ہم کئی روپ دھار لیتے ہیں (ساغر صدیقی)
  10. محمد وارث

    محسن نقوی چاندنی رات میں اس پیکرِ سیماب کے ساتھ۔۔۔۔۔۔محسن نقوی

    بہت خوبصورت غزل ہے محسن نقوی کی، شکریہ زرقا مفتی صاحبہ شیئر کرنے کیلیے۔ خوب کہا سولنگی صاحب، لیکن مجھے تو محسن نقوی کئی حیثیتوں سے زندہ لگتے ہیں ۔۔۔۔ شہید ہیں اور زندۂ جاوید کلام کے خالق ہیں۔
  11. محمد وارث

    تم بیٹھے ہو لیکن جاتے دیکھ رہا ہوں

    بہت خوب بھائی۔ اسی طرح کے اشعار بلکہ واقعات نے مروایا ہمیں :(
  12. محمد وارث

    داغِ دل ہم کو یاد آنے لگے - باقی صدّیقی

    السلام علیکم، یہ غزل باقی صدیقی کی ہے اور پہلے بھی محفل پر سخنور/فرخ صاحب اسے پوسٹ کر چکے ہیں۔ http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=9854
  13. محمد وارث

    جون ایلیا عمر گزرے گی امتحان میں کیا ۔ جون ایلیا

    کلماتِ تحسین اور نیک خواہشات کیلیئے بہت شکریہ بھائی صاحب آپ کا۔
  14. محمد وارث

    جون ایلیا عمر گزرے گی امتحان میں کیا ۔ جون ایلیا

    عمر گزرے گی امتحان میں کیا داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا مری ہر بات بے اثر ہی رہی نَقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا خود کو دنیا سے مختلف جانا آگیا تھا مرے گمان میں کیا ہے نسیمِ بہار گرد آلود خاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا یوں جو تکتا...
  15. محمد وارث

    میری پہلی غزل آپ کی نظر میں

    محمود صاحب، مداخلتِ بے جا کیلیئے معذرت خواہ ہوں۔ آپ بھی اپنی اس تحریر میں ایک عام مغالطے کا شکار ہو گئے ہیں، آپ پابند نظم کو نثری نظم کے ساتھ باندھ گئے حالانکہ آزاد نظم اور نثری نظم (اگر اسے نظم کہہ سکیں) بالکل دو مختلف چیزیں ہیں۔ ہیئت یا فارم کے لحاظ سے پابند نظم، آزاد نظم اور نثری نظم میں...
  16. محمد وارث

    آج کا شعر

    زندگی پیاری ہے لوگوں کو اگر اتنی ملال کیوں مسیحاؤں کو زندہ نہیں رہنے دیتے (صغیر ملال)
Top