نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کا یہ سال کیسے گزرا

    2007 ذاتی طور پر مجھے بھی کئی نشانیاں دے گیا، خاص طور پر میری صحت کے حوالے سے تو بہت ہی برا گزرا یہ سال، زیادہ تر مہینے میں بیمار ہی رہا :(۔ اور خوشی کی بات یہ رہی کہ مجھے "محفل" مل گئی، اچھا دل لگا ہوا ہے یہاں :) اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور نیا سال...
  2. محمد وارث

    یہ سال بھی اداس رہا رُوٹھ کر گیا

    اچھی مقتضائے حال غزل ہے ظفری بھائی، شکریہ شیئر کرنے کیلیئے۔
  3. محمد وارث

    تاسف دعائے مغفرت

    انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
  4. محمد وارث

    آپ بیتی - خواجہ حسن نظامی

    تیسرا دیباچہ (از جناب مولوی شیخ محمد احسان الحق صاحب قادری ایڈیٹر رسالہ اسوۂ حسنہ، دہلی) مصورِ فطرت سیدی حضرت خواجہ حسن نظامی صاحب نے فنِ انشا پردازی میں جو قابلِ رشک کمال پیدا کیا ہے اسکے خد و خال کو نمایاں کرنے کیلیئے ایک طویل مضمون اور مستقل بحث کی صرورت ہے اور اس فرض کو وہ حضرات...
  5. محمد وارث

    آتش پارے ۔ منٹو

    چوری (گزشتہ سے پیوستہ) لڑکے فوراً اپنی گفتگو چھوڑ کر ہمہ تن گوش ہو گئے۔ الاؤ کی چیختی ہوئی لکڑیاں ایک شور کے ساتھ اپنی جگہ پر ابھر کر خاموش ہو گئیں۔۔۔۔۔۔ایک لمحے کیلیئے فضا پر مکمل سکوت طاری رہا۔ "اپنی کہانی سنائیں گے؟" ایک لڑکے نے خوش ہو کر کہا۔ باقی سرک کر آگ کے قریب خاموشی سے بیٹھ...
  6. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی صفحہ 104 سے 170

    از دیوان خواجہ حافظ مضمون تمام عالم خدا کا نادیدہ و مستاق اور طالب ہے۔ خدا کے طالب صادق کبھی محروم نہیں رہتے۔ دوست کو الزام دے کر شرمندہ کرنا شرطِ دوستی کے بر خلاف ہے۔ اقبال مندی کا زمانہ ہمیشہ نہیں رہتا۔ جس طاعت میں ریا کار لگاؤ ہو اس سے معصیت بہتر ہے۔ باوجودیکہ خدا تک کسی کی رسائی نہیں...
  7. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 2 (گزشتہ سے پیوستہ) یہ سنتے ہی سفّاک نے بھالے کو سنبھالا تلوار کو چمکا کے بڑھے سیّدِ والا آ پہنچا تھا سینہ کے قریں ظلم کا بھالا فرزندِ یداللہ نے عجب ہاتھ نکالا کیا جانیے بجلی تھی کہ تیغِ دو زباں تھی نہ ہاتھ میں بھالا تھا نہ بھالے میں سناں تھی حضرت نے کہا، ہول سے دم اس کا...
  8. محمد وارث

    اعلان عام!

    کھچائی تو نہیں بھائی، لیکن شاید آپ "متروک" اور "مستعمل" لکھنا چاہ رہے تھے۔ یہ واقعی ایک اچھی بات ہے، مشتاق احمد یوسفی نے، کہ متروک الفاظ کو استعمال کرنے کے بہت بڑے حامی ہیں، شاید کہیں لکھا ہے کہ اگر اسطرح ایک بھی متروک لفظ مستعمل ہو گیا تو انکی محنت "سوارت" ہوگی، یہاں انہوں نے "سوارت" کا ذکر...
  9. محمد وارث

    آج کا شعر

    ہر زمانے کے مصائب کو ضرورت اس کی ہر زمانے کے لیے دعوتِ ایثار حُسین کربلا اب بھی لہو رنگ چلی آتی ہے دورِ حاضر کے یزیدوں سے ہے دو چار حُسین (شورش کاشمیری)
  10. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

    بہت شکریہ آپ کا شمشاد بھائی، خوش رہیں۔ تو پھر ایسا کرتے ہیں کہ باقی 60 صفحے آدھے آدھے کر لیتے ہیں میں 170 تک پورے کرتا ہوں اور آپ 171 سے 200 تک، باقی جیسے آپ کہیں۔ میں آپ کا شکر گزار ہوں اپنی طرف سے بھی اور فاتح صاحب کی طرف سے بھی، کہ وہ تو 'مقدمہ' کا پیڑ لگا کر "ثمر" کیلیے آئے ہی نہیں، اللہ...
  11. محمد وارث

    حملے کا ذمہ دار - بیت اللہ محسود

    پنجاب کا عام آدمی بھی اتنا ہی مظلوم، غریب، مجبور، بے بس اور ستم رسیدہ ہے جتنا کہ پاکستان کے باقی تینوں صوبوں کے۔ اور رہے ظالم، تو انکا کوئی مذہب، ملت، قوم نہیں ہوتی، "بلی" سیاہ ہو یا سفید "چوہے" کا شکار ہی اسکا کام ہے۔ پنجاب کے جاگیردار اور افسر شاہی اگر ظالم ہیں تو ایسے ظالم اور شیطان...
  12. محمد وارث

    مبارکباد شمشاد بھائی کے محفل پر دو سال

    لو جی یہ بھی ایک طرفہ تماشا ہوا، وہ شخص کے جو ہر آئے گئے کا خیال رکھتا ہے، ممبران کی محفل پر شمولیت کا دن اور انکی سالگرہوں کے دن (بالکل ان کے بچوں کی سالگرہیں تک) یاد رکھتا ہے اور تہنیتی دھاگے کھولتا ہے، ہم سب اسکے محفل پر دو سال پورے ہونے پر مبارک باد دینا ہی بھول گئے۔ جی ہاں، ہم سب کے پیارے...
  13. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

    شکریہ شمشاد بھائی آپ کی پوسٹ کا، میں نے تقریباً 140 صفحات تک (یعنی 104 سے 140 تک) مکمل کر لئے ہیں اور باقی 60 کے قریب صفحات باقی ہیں کتاب مکمل ہونے میں۔
  14. محمد وارث

    مضامینِ سر سید - انتخاب

    خوشامد دل کی جس قدر بیماریاں ہیں ان میں سب سے زیادہ مہلک خوشامد کا اچھا لگنا ہے۔ جس وقت کہ انسان کے بدن میں یہ مادہ پیدا ہو جاتا ہے جو وبائی ہوا کے اثر کو جلد قبول کر لیتا ہے تو اسی وقت انسان مرضِ مہلک میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ اسی طرح جبکہ خوشامد کے اچھا لگنے کی بیماری انسان کو لگ جاتی ہے تو...
  15. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی صفحہ 104 سے 170

    اہلِ یورپ جو آج لٹریچر میں بھی مثلِ علوم و فنون و صنائع کے تمام دنیا سے فائق ہیں اسکا سبب اسکے سوا اور کچھ نہیں کہ دنیا میں کوئی مشہور قوم ایسی نہیں جسکی شاعری اور انشاء کا لب لباب انکی زبانوں میں موجود نہ ہو۔ پس ہم کو بھی چاہیئے کہ جس قوم اور جس زبان کے خیالات ہم کو بہم پہنچیں ان سے جہاں تک...
  16. محمد وارث

    آپ بیتی - خواجہ حسن نظامی

    دوسرا دیباچہ (از جناب ملا محمد الواحدی صاحب ایڈیٹر اخبار خطیب و رسالہ نظام المشائخ، دہلی) سیدی و مولائی حضرت خواجہ حسن نظامی کی تحریر میں جہاں اور بہت سی خوبیاں ہیں اور خوبیاں کیا وہ ایک البیلے سٹائل کے بانی اور خاتم ہیں، وہاں ایک خصوصی و امتیازی خوبی اور صفت یہ بھی ہے کہ ان کو سب سے...
  17. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 2 (گزشتہ سے پیوستہ) حضرت نے کہا اپنے ارادے کی خبر دے آنکھوں سے اٹھا نشۂ پندار کے پردے بو جاتا ہے اس تخم کو دانا جو ثمر دے غرّہ یہ ترا تجھ کو کہیں پست نہ کر دے دنیا میں نہیں کچھ عملِ نیک سے بہتر پیدا کیا اللہ نے اک ایک سے بہتر کیوں عمرو کو تھا اپنے تن و توش پہ کیا ناز مرحب...
  18. محمد وارث

    آج کا شعر

    یہ شعرِ حافظِ شیراز، اے صبا کہنا ملے جو تجھ سے کہیں وہ حبیبِ عنبر دست "خلل پذیر بَود ہر بنا کہ می بینی بجز بنائے محبت کہ خالی از خلل است" (فیض، اے حبیبِ عنبر دست، زنداں نامہ)
  19. محمد وارث

    انقلاب

    ایں خیال است و محال است و جنوں
  20. محمد وارث

    بینظیر بھٹو جاں بحق!

    اناللہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مرحومہ اور اس حادثے میں جان بحق ہونے والے دیگر مرحومین کی مغفرت فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
Top