نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    غالب کا حشر ایک روز کا واقعہ ہے، مرزا غالب اور انکی بیگم بعد از موت عاقبت اور مغفرت کے مسائل پر بحث کر رہے تھے، مرزا کی بیگم بولیں۔ "روزہ رکھنا تو دور کی بات ہے آپ نے تو کبھی نماز بھی نہیں پڑھی اور عاقبت سنوارنے کے لئے کم از کم نماز روزہ کی پابندی ہے، ادائیگی اختیار کرنی ہی پڑتی ہے۔" مرزا...
  2. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    ایک نہیں رکھا ماہِ رمضان اختتام پذیر ہوا تو مرزا قلعۂ معلیٰ پہنچے اور بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ بہادر شاہ ظفر نے ان سے استفسار کیا۔ "مرزا اس بار کتنے روزے رکھے ہیں۔" غالب نے جواب دیا۔ "پیر و مرشد، ایک نہیں رکھا۔"
  3. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    فاقہ مستی ایک بار کسی بنئے کا بہت سا قرض مرزا کے سر چڑھ گیا، اسے جب روپیہ ملنے کی امید نہ رہی تو مجبوراً ڈگری کروا دی، بادشاہ کے دربار سے بلاوا آیا، مرزا خود تو نہ گئے البتہ حکمنامے کی پشت پر لکھ دیا۔ قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن بادشاہ نے یہ...
  4. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    خدا کے ہاں مرزا کی بہن بیمار ہوئیں تو عیادت کو گئے، پوچھا " بُوا، کیا حال ہے؟" بولیں۔ "مرتی ہوں، قرض کی فکر ہے کہ گردن پر لئے جاتی ہوں۔" آپ نے کہا۔ "بُوا یہ کیا فکر ہے؟ خدا کے ہاں کیا مفتی صدر الدین بیٹھے ہیں جو ڈگری کر کے پکڑوا لیں گے۔"
  5. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    بلا ایک دفعہ مرزا مکان بدلنا چاہتے تھے، ایک مکان خود دیکھ کر آئے، اسکا دیوان خانہ تو پسند آگیا لیکن محل سرا خود نہ دیکھ سکے۔ گھر پر آ کر اسکے دیکھنے کے لئے بی بی کو بھیجا، وہ دیکھ کر آئیں تو ان سے پسند ناپسند کا حال پوچھا۔ انہوں نے کہا۔ "اس میں تو لوگ بلا بتاتے ہیں۔" مرزا نے چہک کر جواب دیا۔...
  6. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    جوتے ایک رات سید سرادر، مرزا کے ہاں تشریف لائے، جب تھوڑی دیر کے بعد رخصت ہونے لگے تو مرزا خود اپنے ہاتھ میں شمعدان لیکر کھسکتے ہوئے لبِ فرش تک آئے تا کہ وہ روشنی میں جوتا دیکھ کر پہن لیں۔ انہوں نے کہا۔ "قبلہ و کعبہ آپ نے کیوں تکلیف فرمائی، میں اپنا جوتا پہن لیتا۔" اس پر مرزا نے کہا۔ "میں آپ...
  7. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    اجرت ایک روز میر مہدی مجروح مرزا کے پاس آئے، مرزا پلنگ پر پڑے کراہ رہے تھے۔ میر مہدی پاؤں دابنے لگے، مرزا نے کہا "بھئی تو سید زادہ ہے، مجھے کیوں گنہگار کرتا ہے۔"۔ انہوں نے نہ مانا اور کہا۔ "اگر آپ کو ایسا ہی خیال ہے تو پیر دابنے کی اجرت دے دیجیئے گا۔" مرزا نے کہا "ہاں اس میں مضائقہ نہیں۔" جب...
  8. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    مرزا اور آم مرزا آموں سے کبھی سیر طبیعت نہ ہوتے تھے۔ اہلِ شہر تحفتہً بھیجتے، مرزا خود بازار سے منگواتے، باہر سے دور دور کا آم بطور سوغات آتا تھا مگر مرزا کا جی نہ بھرتا۔ ایک محفل میں مولانا فضل حق اور دیگر احباب بیٹھے آموں کی تعریف کر رہے تھے، جب سب لوگ اپنی اپنی رائے ہانک چکے تو مولانا فضل...
  9. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    گدھے اور آم مرزا صاحب کے دوستوں میں سے حکیم رضی الدین خاں کو آم نہیں بھاتے تھے، ایک دن وہ مرزا کے مکان پر برآمدے میں بیٹھے تھے، اتنے میں ایک کمہار اپنے گدھے لے کر گزرا، گلی میں آم کے چھلکے پڑے ہوئے تھے، گدھے نے انہیں سونگھا اور چھوڑ دیا، اس پر حکیم صاحب چہک کر بولے۔ "مرزا صاحب، دیکھیئے آم...
  10. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    نام کی مُہر ایک روز بہادر شاہ ظفر اپنے چند مصاحبوں کے ساتھ باغ میں ٹہل رہے تھے، مرزا بھی ساتھ تھے۔ اس باغ کے آم سوائے بادشاہ یا بیگمات کے اور کسی کو میسر نہ آ سکتے تھے۔ مرزا بار بار آموں کی طرف غور سے دیکھ رہے تھے۔ بادشاہ نے پوچھا۔ "مرزا اس قدر غور سے کیا دیکھ رہے ہو؟" عرض کی۔ "پیر و مرشد...
  11. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    قاطع برہان مرزا نے ایک کتاب "قاطع برہان" لکھی، اسکا جواب اکثر مصنفوں نے دیا، ان میں سے بعض کے جواب مرزا نے بھی لکھے اور ان میں زیادہ تر شوخی اور ظرافت سے کام لیا لیکن مولوی امین الدین کی کتاب "قاطع قاطع" کا جواب مرزا نے کچھ نہیں دیا کیونکہ اس میں فحش اور ناشائستہ الفاظ کثرت سے لکھے تھے۔ کسی...
  12. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    بارش ایک روز مرزا برآمدے میں بیٹھے شراب پی رہے تھے، بارش ہو رہی تھی، کسی نے کہا۔ "بارش بہت ہوئی ہے۔" مرزا نے جواب دیا۔ "میں تو جب جانوں کہ پانی چبوترے کے اوپر آ جائے۔" ساتھی نے عرض کی۔ "حضرت اتنے میں تو تمام دلی ڈوب جائے گی۔"
  13. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    خانہ داری مرزا خانہ داری کو سخت مصیبت قرار دیتے تھے، کسی نے انکے ایک شاگرد امراؤ سنگھ کی دوسری بیوی کے مرنے کا حال لکھا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ اسکے ننھے ننھے بچے ہیں اب اگر تیسری شادی نہ کرے تو کیا کرے اور بچوں کی کسطرح پرورش ہو۔ مرزا اسکے جواب میں لکھتے ہیں۔ "امراؤ سنگھ کے حال پر...
  14. محمد وارث

    تعارف خوش آمدید

    اردو محفل پر خوش آمدید محترمہ شازہ صاحبہ
  15. محمد وارث

    آج کا شعر

    احساس کے مے خانے میں کہاں اب فکر و نظر کی قندیلیں آلام کی شدت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے (ساغر صدیقی)
  16. محمد وارث

    تعارف لیں جناب ہم آ گئے ۔ ۔ ۔

    خوش آمدید جناب محسن بٹ صاحب
  17. محمد وارث

    اس کی اردو بتائیں۔۔

    "آلۂ مکبر الصوت" عربی ترجمہ ہے جو اردو سے بالکل بھی لگا نہیں کھاتا، ایرانی اسے "بلند گو" کہتے ہیں اور کیا خوبصورت اور دل کش ترجمہ ہے یہ۔
  18. محمد وارث

    آج کا شعر

    مہجورِ ہر انجمن ہیں ہم لوگ اپنے وطن میں جلا وطن ہیں ہم لوگ (رئیس امروہوی)
  19. محمد وارث

    آتش یہ آرزو تھی تجھے گُل کے رُوبرُو کرتے - آتش

    جی ہاں شاید کچھ ایسا ہی معاملہ ہے
  20. محمد وارث

    مبارکباد عید الاضحیٰ مبارک ہو

    میری طرف سے بھی سب احباب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں
Top