نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    میں‌ نے اپنی پہلی کتاب خریدی

    شکریہ تفسیر صاحب، فہد صاحب اور ظفری بھائی۔ تفسیر صاحب، میری عمر واقعی 35 سال ہے بلکہ میں نے تو اپنی عمر کبھی چھپائی ہی نہیں، پہلے دن سے میری پروفائل میں ہے، ایک دوسرے فورم پر بھی ہے اور میرے بلاگ پر بھی ہے :)، ہاں شاید تاریخ پیدائش کسی کو پتا نہ چل سکے ;)
  2. محمد وارث

    غبارِ خاطر

    شکریہ فہد صاحب، میں سوچ رہا ہوں اس موضوع پر، انشاءاللہ شروع کرتے ہیں، اگر پانچ چھ احباب ہوجائیں تو کام آسان ہو جائے گا :)
  3. محمد وارث

    توبۃ النصوح

    شکریہ ماوارء میں انشاءاللہ اسے پورا کرتا ہوں۔
  4. محمد وارث

    غبارِ خاطر

    واہ واہ، لا جواب، کس کتاب کا ذکر کر دیا، کہ یہ خاکسار بھی "اسیرِ آزاد" ہے۔ غبارِ خاطر ایک لاجواب کتاب ہے اور میری پسندیدہ ترین کتابوں میں سے، مولانا کی اس سے بہتر کتاب شاید ہی کوئی اور ہو، کتاب کاہے کو ہے ایک ادبی شاہکار ہے۔ مالک رام دھلوی کے مطابق اس کتاب میں کوئی سات سو کے قریب فارسی، اردو...
  5. محمد وارث

    توبۃ النصوح

    جی میرے آدھے سے کچھ کم صفحات باقی ہیں، میں انشاءاللہ محفل کی سالگرہ سے پہلے پوسٹ کردونگا، یا اگر اس سے پہلے میرا حصہ مکمل ہونا چاہیئے تو مجھے مطلع کر دیں، شکریہ۔
  6. محمد وارث

    کھُل جائے ہم پہ بھید جو اس کائنات کا - مقسط ندیم

    شکریہ فرخ صاحب، بہت اچھی غزل شیئر کی آپ نے۔
  7. محمد وارث

    میں‌ نے اپنی پہلی کتاب خریدی

    شکریہ عمار اور جیہ صاحبہ
  8. محمد وارث

    جون ایلیا غزل - کسی سے عہد و پیماں کر نہ رہیو - جون ایلیا

    شکریہ فرخ صاحب، پڑھا تو انہیں میں نے بھی زیادہ نہیں لیکن ان کی بعض غزلیں تو بس واہ واہ واہ کیا کہنے :)
  9. محمد وارث

    تعارف میرا نام یاسمین ہے

    اردو محفل پر خوش آمدید یاسمین صاحبہ
  10. محمد وارث

    میں‌ نے اپنی پہلی کتاب خریدی

    شکریہ زونی۔ اجی بہت شکریہ محترم کہ ایک چھوٹی سی داستان پڑھ کر آپ کے ذہن میں سوال مر گیا وگرنہ یہاں تو 'ام الکتاب' پڑھ کر بھی سو سو سوال جنم لیتے ہیں :) اللہ جنت نصیب کرے، والد صاحب مرحوم شعر و ادب کو فقط 'لچر پن' سمجھتے تھے (معذرت یہ لفظ استعمال کرنے پر لیکن وہ تو اس سے بھی بڑھ کر ارشاد...
  11. محمد وارث

    مہمان اس ہفتے کی مہمان "سیدہ شگفتہ"

    مجھے بھی سیدہ شگفتہ بہن شروع شروع میں سخت گیر لگی تھیں لیکن اب بخوبی جانتا ہوں کہ اردو اور اردو کی نیٹ پر ترویج اور خصوصاً محفل کی لائبریری کیلیئے آپ کی خدمات کسی بھی قسم کی تحسین سے بالاتر ہیں۔ میرا ذاتی سا خیال ہے کہ ہر وہ شخص جسے کتابوں سے محبت ہے، چاہے وہ پتھر کا ہی کیوں نہ نظر آتا ہو، سخت...
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شکریہ فرحت۔ صائب تبریزی کی یہ غزل واقعی بہت خوبصورت ہے، لا جواب۔ ویسے فارسی تو مجھے بھی نہیں آتی لیکن اسکی محبت ہی کچھ ایسی ہے کہ مجھے کھینچتی ہی چلی جا رہی ہے :) اور مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ احباب اس تھریڈ کو پڑھتے ہیں :) آپ کی نیک تمناؤں کیلیئے بہت شکریہ آپ کا، نوازش۔
  13. محمد وارث

    جون ایلیا غزل - کسی سے عہد و پیماں کر نہ رہیو - جون ایلیا

    آپ سب کا شکریہ، اعجاز صاحب، شمشاد صاحب، زونی، فرحت اور زینب، نوازش
  14. محمد وارث

    اپنے مسلک سے ہٹ گئے رستے۔۔۔ فضل گلبرگوی

    شکریہ فرحت، خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے
  15. محمد وارث

    اب آپ شکریہ ادا کر سکتے ہیں!

    اس "شکریے" پر آپ کا شکریہ جناب :)
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زاں پیشتر کہ عالَمِ فانی شَوَد خراب ما را بہ جامِ بادۂ گلگوں خراب کُن (حافظ شیرازی) منظوم ترجمہ ڈاکٹر خالد حمید قبل اس کے سارا عالَمِ فانی خراب ہو مجھ کو بہ جامِ بادۂ گلگوں خراب کر
  17. محمد وارث

    اردو رباعیات

    کیا صرف مسلمان کے پیارے ہیں حُسین چرخِ نوعِ بشر کے تارے ہیں حُسین انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حُسین (جوش ملیح آبادی)
  18. محمد وارث

    جون ایلیا غزل - کسی سے عہد و پیماں کر نہ رہیو - جون ایلیا

    کسی سے عہد و پیماں کر نہ رہیو تُو اس بستی میں رہیو پر نہ رہیو سفر کرنا ہے آخر دو پلک بیچ سفر لمبا ہے بے بستر نہ رہیو ہر اک حالت کے بیری ہیں یہ لمحے کسی غم کے بھروسے پر نہ رہیو ہمارا عمر بھر کا ساتھ ٹھیرا سو میرے ساتھ تُو دن بھر نہ رہیو بہت دشوار ہو جائے گا جینا یہاں تُو ذات کے اندر نہ رہیو...
  19. محمد وارث

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    جل رہا ہے ہر نَفَس اب اپنے غم کی آنچ سے سانس لینے میں کبھی محسن یہ دشواری نہ تھی (محسن احسان)
Top