نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    شہیدِ عشق ہوئے قیسِ نام ور کی طرح - میر انیس

    شکریہ فرخ صاحب، خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے! انیس یوں ہوا حالِ جوانی و پیری بڑھے تھے نخل کی صورت، گرے ثمر کی طرح واہ واہ واہ
  2. محمد وارث

    سودا ہمارے سر میں تجھے چاہنے کا تھا

    نوید صاحب، محفل پر موجود عالمتاب تشنہ کی ایک خوبصورت غزل کا ربط۔ تمھارا قرب بھی دُوری کا استعارہ ہے کہ جیسے چاند کا تالاب میں اتر آنا
  3. محمد وارث

    سودا ملائم ہو گئیں دل پر برہ کی ساعتیں کڑیاں - سودا

    اللہ کرے 'کالج کے چکر' اور زیادہ :)
  4. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 2 (گزشتہ سے پیوستہ) تیروں سے سَبُک ہے جو صدرِ شہِ صفدر پُر خوں وہ قبا، صاف ہے تابوت کی چادر گرتا ہے جو پیشانی کا خوں ریش سے بہہ کر چلّو میں اسے لیتے ہیں اور ملتے ہیں منہ پر فریاد ہے یہ لب پہ امامِ دو سرا کے جاؤں گا یونہی سامنے محبوبِ خدا کے طالب ہیں کہ پانی تو پلاؤ مجھے یارو...
  5. محمد وارث

    حبیب جالب کی شاعری جمع کریں

    یہ اعجاز ہے حسنِ آوارگی کا جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے جالب کی غزل واقعی بہت خوبصورت ہے!
  6. محمد وارث

    آپ بیتی - خواجہ حسن نظامی

    ذکرِ نسب حسن نظامی کے جدِ اعلٰی حضرت مولانا سید بدرالدین اسحٰق (رض) حضرت بابا فریدالدین گنج شکر (رض) کے داماد تھے۔ حضرت مولانائے موصوف دہلی میں مقیم تھے اور تحصیلِ علوم اسی شہر میں کی تھی۔ دہلی کے شہرۂ آفاق اور ممتاز فاضلوں میں اول درجہ پر مانے جاتے تھے۔ بعض مسائل میں حضرت مولانا کو کچھ...
  7. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    مالکن (گزشتہ سے پیوستہ) (6) کئی روز تک پیاری بیہوش سی پڑی رہی، نہ گھر سے نکلی نہ چولھا جلایا نہ ہاتھ منہ دھویا۔ اسکا ہلوایا جوکھو بار بار آ کر کہتا۔ "مالکن اٹھو، منہ ہاتھ دھوؤ، کچھ کھاؤ پیو، کب تک اسطرح پڑی رہو گی؟" اسطرح کی تسلی گاؤں کی عورتیں بھی دیتی تھیں لیکن انکی تسلی میں ایک قسم...
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی اے از رُخِ تو شکستہ خاطِر گُلِ سُرخ باطن ہمہ خونِ دل و ظاہِر گُلِ سرخ زاں دیر برآمدی ز یُوسُف کہ بباغ اوّل گُلِ زرد آمد و آخِر گُلِ سُرخ (سرمد شہید) اے کہ آپ (ص) کے رخ (کے جمال) سے گُلِ سرخ شکستہ خاطر ہے، باطن تو سب دل کا خون ہے اور ظاہر گل سرخ ہے۔ آپ (ص) یوسف (ع) کے بعد اس لیئے تشریف...
  9. محمد وارث

    آشنا

    "ایک شخص نے آپ (شاہ عبدالعزیز فرزند شاہ ولی اللہ) سے مسئلہ پوچھا کہ مولوی صاحب، یہ طوائف یعنی کسبی عورتیں مرتی ہیں تو انکے جنازے کی نماز پڑھنی درست ہے یا نہیں؟ آپ نے فرمایا کہ جو مرد انکے آشنا ہیں، انکی نمازِ جنازہ پڑھتے ہو یا نہیں؟ اس نے عرض کیا کہ ہاں پڑھتے ہیں۔ حضرت نے کہا تو پھر انکی بھی پڑھ...
  10. محمد وارث

    اردو رباعیات

    اِس وقت سَبُک بات نہیں ہو سکتی توہینِ خرابات نہیں ہو سکتی جبریلِ امیں آئے ہیں مُجرے کے لیے کہہ دو کہ ملاقات نہیں ہو سکتی (جوش ملیح آبادی)
  11. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    اس نقشِ پا کے سجدے نے کیا کیا کِیا ذلیل میں کوچۂ رقیب میں بھی سر کے بل گیا (غالب)
  12. محمد وارث

    سَن ضبط

    اس غزل میں کئی ایک غلطیاں ہیں، اگر کسی دوست کے پاس آغا صاحب کی یہ غزل ہو تو براہِ مہربانی ضرور شیئر کریں تاکہ تصحیح ہو سکے!
  13. محمد وارث

    سودا ملائم ہو گئیں دل پر برہ کی ساعتیں کڑیاں - سودا

    آپ کی خوشی بجا ہے قبلہ کہ 'سخنور' کہلوانے کیلیئے 'سودائی' ہونا پڑتا ہے ;)
  14. محمد وارث

    سودا ملائم ہو گئیں دل پر برہ کی ساعتیں کڑیاں - سودا

    واہ کیا بات ہے، بہت خوبصورت غزل ہے فرخ صاحب، شکریہ شیئر کرنے کیلیئے، مزے کی بات ہے سودا مجھے بھی بہت پسند ہیں! یہ سعادت ابھی تک صرف حافظ شیرازی کو حاصل ہے لیکن آپ کیلیئے 'سودا' کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے :)
  15. محمد وارث

    دل میں وفا کی ہے طلب، لب پہ سوال بھی نہیں !

    نوید صاحب ضرور بلائیے آصف صاحب کو بھی محفل پر، یقیناً وہ ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے!
  16. محمد وارث

    دل میں وفا کی ہے طلب، لب پہ سوال بھی نہیں !

    شکریہ جیا راؤ خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے! نوید صاحب آپ کا بھی شکریہ شاعر کا نام بتانے کیلیئے!
  17. محمد وارث

    سَن ضبط

    واہ واہ واہ، کیا خوبصورت غزل شیئر کی ہے ضبط!
  18. محمد وارث

    پروین شاکر غزل - کیا ذکرِ برگ و بار، یہاں پیڑ ہِل چکا - پروین شاکر

    شکریہ فرخ صاحب! میرے ذاتی خیال میں پروین شاکر شاید اپنی نظموں کی بدولت زیادہ شہرت حاصل کر گئیں وگرنہ "خوشبو" جو کہ پہلی کتاب ہے اس میں شامل غزلیں انتہائی خوبصورت ہیں!
  19. محمد وارث

    پروین شاکر غزل - کیا ذکرِ برگ و بار، یہاں پیڑ ہِل چکا - پروین شاکر

    کیا ذکرِ برگ و بار، یہاں پیڑ ہِل چکا اب آئے چارہ ساز کہ جب زہر کِھل چکا جب سوزنِ ہوا میں پرویا ہو تارِ خوں اے چشمِ انتظار، ترا زخم سِل چکا آنکھوں پہ آج چاند نے افشاں چُنی تو کیا تارہ سا ایک خواب تو مٹّی میں مِل چکا آئے ہوائے زرد کہ طوفان برف کا مٹّی کی گود کر کے ہری، پھول کِھل چکا بارش نے...
Top