نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مبارکباد محمد احمد صاحب کو مہارت مبارک

    آپ کو بہت مبارک ہو احمد صاحب۔ آج کل محفل پر کم کم نظر آ رہے ہیں، حضور۔ 'ایک جھلک' دکھا کر اب اتنی بھی کیا بے اعتنائی کہ نہ پسندیدہ کلام میں کچھ اور نہ آپ کی شاعری میں!
  2. محمد وارث

    مبارکباد ابو کاشان مشاق

    آپ کو مبارک ہو ابو کاشان صاحب!
  3. محمد وارث

    کچھ میری فوٹوگرافی سے۔۔۔۔۔

    بہت اچھی تصاویر ہیں فرخ صاحب، شاندار!
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از بسکہ گرفتاران، مردند بہ کُوئے تو بادش ھمہ جاں باشد، خاکش ھمہ قالب ھا (مولانا نورالدین عبدالرحمٰن جامی) چونکہ کہ لوگ تیرے کُوچے کے اسیر ہو گئے ہیں، تو اس (تیرے کوچے) کی ہوا انکی جان اور اسکی خاک انکا جسم بن گئی ہے۔
  5. محمد وارث

    اردو رباعیات

    آئندہ نہ آنکھوں سے اُتاروں کا غلاف کر دے یہ خطا اے مرے اللہ معاف یہ دیکھ مرے ماتھے پہ تازہ اک زخم بولا ہوں میں فرسودہ رواجوں کے خلاف (قتیل شفائی)
  6. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    بہار آئی ہے پھر، خیر ہو خداوندا جنوں کے ہاتھوں میں دامن ہے پارسائی کا (امیر مینائی)
  7. محمد وارث

    میری پسندیدہ گیم

    کمپیوٹر گیمز مجھے بھی بہت پسند ہیں اور ہر طرح کی 'ٹرائی' کرتا ہوں۔ لیکن میری 'آل ٹائم فیورٹ' گیم 'ایج آف ایمپائرز' ہے۔ اور اسی طرح کی گیمز زیادہ کھیلتا ہوں۔
  8. محمد وارث

    تاسف محمود درویش انتقال کر گئے-

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔
  9. محمد وارث

    سعود عثمانی یہ خوش نظری خوش نظر آنے کے لئے ہے ۔ سعود عثمانی

    رہ رہ کے کوئی خاک اڑا جاتا ہے مجھ میں کیا دشت ہے اور کیسے دیوانے کے لئے ہے بہت خوب اور شکریہ شیئر کرنے کیلیئے!
  10. محمد وارث

    اس سے پہلے کہ بے وفا ہوجائيں

    شکریہ فرخ صاحب، اس تھریڈ کو محفل کی پالیسی کے مطابق یکجا کیا گیا ہے کہ اگر 'پسندیدہ کلام' ایک سے زائد موضوع ایک ہی کلام کے پوسٹ ہوں تو انکو یکجا کر دیا جاتا ہے۔ والسلام
  11. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 2 (گزشتہ سے پیوستہ) جب کٹ گیا حلقِ پسرِ حیدرِ کرّار خوش ہو کے پکارا پسر سعد جفا کار اتریں ابھی گھوڑوں سے نہ سب فوج کے اسوار پیدل بھی ابھی اپنی کمر کھولیں نہ زنہار قتلِ شہِ بے کس کا صلا دینا ہے مجھ کو اک کام ابھی اور ہے وہ لینا ہے مجھ کو جو لوگ ادھر ہیں قدم آگے نہ بڑھائیں جو...
  12. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    نئی بیوی (1) ہمارا جسم پرانا ہے لیکن اس میں ہمیشہ نیا خون دوڑتا رہتا ہے، اسی نئے خون پر زندگی قائم ہے، دنیا کے قدیم نظام میں یہ نیا پن اسکے ایک ایک ذرے میں، ایک ایک ٹہنی میں، ایک ایک قطرے میں تار میں چھپے ہوئے نغمے کی طرح گونجتا رہتا ہے اور یہ سو سال کی بڑھیا آج بھی نئی دلہن بنی ہوئی ہے۔...
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہ چشمِ خویش نگر، سحرِ سامری ایں است نظر بہ آئنہ کُن، شیشہ و پری ایں است (شاہ گُلشن دھلوی) اپنی نظر سے دیکھ، سحر سامری یہی ہے۔ نظر آئینے پر ڈال، شیشہ اور پری یہی ہے۔
  14. محمد وارث

    اردو رباعیات

    بُلبُل کی چمَن میں ہم زبانی چھوڑی بزم شعرا میں شعر خوانی چھوڑی جب سے دلِ زندہ تُو نے ہم کو چھوڑا ہم نے بھی تری رام کہانی چھوڑی (مولانا الطاف حسین حالی)
  15. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    زمانہ رنج دیتا ہے بقدرِ حال انساں کو گدا کو فکرِ ناں، اندیشۂ عالم ہے سلطاں کو (مظفر علی اسیر)
  16. محمد وارث

    سودا سخنِ عشق نہ گوشِ دلِ بے تاب میں ڈال - سودا

    واہ واہ بہت خوبصورت غزل ہے۔ گھر کا گھر بیچ، ٹکے خرچ مئے ناب میں ڈال زاہد،‌ اسبابِ جہاں کچھ نہیں، دے آب میں ڈال شکریہ فرخ صاحب شیئر کرنے کیلیئے، نوازش!
  17. محمد وارث

    پشاور:دھماکے میں سترہ افراد ہلاک

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔
  18. محمد وارث

    انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ بھٹو کا رنڈوا زرداری ملک کا نیا صدر منتخب

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالٰی پاکستان میں ساٹھ سالوں پر محیط قحط الرجال ختم فرمائیں۔
  19. محمد وارث

    تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

    اردو محفل پر خوش آمدید آصف شفیع صاحب، آپ کی کچھ غزلیں اس محفل پر پڑھنے کی مجھے سعادت حاصل ہے اور امید ہے کہ اپنے خوبصورت کلام سے ہمیں نوازیں گے! نوید صادق صاحب کا بھی بہت شکریہ کہ پہلے باقی احمد پوری صاحب اور اب آصف شفیع صاحب کو 'اردو محفل' پر لائے ہیں، یقیناً ان احباب کی آمد سے محفل کو چار...
  20. محمد وارث

    سودا جو گزری مجھ پہ مت اُس سے کہو، ہوا سو ہوا - سودا

    سودا کی خوبصورت ترین غزلوں میں سے ہے یہ غزل، شکریہ فرخ صاحب شیئر کرنے کیلیئے!
Top