نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    آصف صاحب یہ غزل بحر ہزج مثمن سالم میں ہے (مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن)۔ اب مذکورہ شعر کو دیکھتے ہیں: نظارہ منظروں کی کئی پرتوں سے عبارت ہے کوئی ہو دیدہء بینا نظارے سوچتے ہوں گے نظارہ من - مفاعیلن ظرو کی کَ - (مفاعیل) جب کہ مفاعیلن چاہیئے ی پرتو سے - مفاعیلن عبارت ہے - مفاعیلن کُ ئی ہو دی...
  2. محمد وارث

    مجلسِ ادب ستمبر 2008ء...غزل : مسعود منور

    'یورت' گو لفظ مل گیا ہے لیکن کیا یہ اردو میں مستعمل ہے؟ کیا یہ لفظ اردو میں 'غریب' نہیں ہے؟ اور صرف اس ایک لفط کی وجہ سے کہ قافیہ ہے، پورا شعر غرابت کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔
  3. محمد وارث

    بحر خفیف

    خرم صاحب اب اساتذہ کی موجودگی میں یہ ہیچمدان کیا رائے دے۔ آپ کی غزل اصلاح کے بعد بہت بہتر ہو گئی ہے۔ آخری شعر میں قافیہ تبدیل کر دیں، جیسے میں نے ماضی نچوڑ کر دیکھا ہر طرف بس غموں کا میلا تھا ویسے اس شعر میں 'نچوڑ' بہت 'ٹرکی' لفظ ہو گیا ہے اور صرف اسی طریقے پر جائز ہو سکتا ہے جب اسکے...
  4. محمد وارث

    عید کے عنوان پر اشعار اور نظمیں۔

    چاند دیکھا تری آنکھوں میں، نہ ہونٹوں پہ شفق ملتی جلتی ہے شبِ غم سے تری دید اب کے دل دکھا ہے نہ وہ پہلا سا، نہ جاں تڑپی ہے ہم ہی غافل تھے کہ آئی ہی نہیں عید اب کے (فیض)
  5. محمد وارث

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    شکریہ نوید صاحب آپ کی تفصیلی بحث کیلیئے۔ آپ نے جس طرف اشارہ کیا ہے (نظاروں والا شعر)، بالکل صحیح کہا ہے، 'کئی' اس شعر کو بے وزن کر رہا ہے! مطلع کے بارے میں تو احمد صاحب بہتر فرمائیں گے، لیکن مجھ کچھ یوں لگتا ہے کہ دوسرے مصرعے میں 'استعارے' نہیں سوچ رہے بلکہ 'کنارے' ہی سوچ رہے ہیں کہ سمندر...
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حدیثِ عقل و دیں با ما مگوئید خِرَد منداں، سخن بے جا مگوئید (عقل اور دین کی باتیں ہم سے مت کرو، اے خرد مندو یہ بے جا باتیں مت کرو) کجا عقل و کجا دین و کجا من منِ دیوانہ را اینہا مگوئید (کہاں عقل اور دین اور کہاں میں، مجھ دیوانے سے اسطرح کی باتیں مت کرو) مرا در عشق پروائے کسے نیست بگوئید ایں...
  7. محمد وارث

    اردو رباعیات

    جو لوگ ہیں نیکیوں میں مشہور بہت ہوں نیکیوں پر اپنے نہ مغرور بہت نیکی ہی خود اک بدی ہے گر ہو نہ خلوص نیکی سے بدی نہیں ہے کچھ دُور بہت (خواجہ الطاف حسین حالی)
  8. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    میں تو پہلے نہیں گزرا کبھی اس رستے سے آپ کو علم ہے، یہ راہ کدھر جاتی ہے؟ (عدم)
  9. محمد وارث

    سب نے جب ٹھکرا دیا تھا کہہ کے دیوانہ مجھے۔ سراج الدین سراج

    شکریہ فرحت خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے!
  10. محمد وارث

    زاہد منیر عامر کی ایک نظم

    آصف صاحب، لائبریری سیکشن میں پوسٹ کرنے کیلیئے اول تو آپ کو لائبریری کا ممبر بننا پڑے گا، لیکن یہ صرف اس صورت میں اگر آپ وہاں کچھ خود پوسٹ کرنا چاہیں۔ بصورتِ دیگر اگر آپ کے پاس اپنی کتابوں کی ان پیچ فائل ہے تو وہ بھی کام آ سکتی ہے، اعجاز (الف عین) صاحب اس سلسلے میں آپ کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔...
  11. محمد وارث

    آمنہ مغل کی تصاویر --------------- از: والدِ ماجد

    ماشاءاللہ بہت پیاری بچی ہے۔
  12. محمد وارث

    ناصر کاظمی یاد آتا ہے روز و شب کوئی - ناصر کاظمی

    واہ واہ واہ، کیا خوبصورت غزل ہے، لا جواب۔ بہت شکریہ فرخ صاحب شیئر کرنے کیلیئے، نوازش!
  13. محمد وارث

    غزل: منصفی جب بے حسی بن جائے گی

    بہت اچھی غزل ہے، شکریہ راجا صاحب شیئر کرنے کیلیئے!
  14. محمد وارث

    غزل: بند کوزے میں اگر چاہو سمندر دیکھنا

    بہت اچھی غزل ہے، شکریہ راجا صاحب شیئر کرنے کیلیئے!
  15. محمد وارث

    زاہد منیر عامر کی ایک نظم

    آصف صاحب، دراصل یہ نظم 'آپ کی شاعری' میں پوسٹ ہو گئی تھی، چونکہ یہ آپ کی اپنی نظم نہیں ہے اس لیئے میں نے اسے 'پسندیدہ کلام' میں منتقل کر دیا ہے۔ 'منتقلی' والا پیغام وہاں دو تین رہنے کے بعد ختم ہو جائے گا اور یہ نظم مستقل طور پر 'پسندیدہ کلام' میں ظاہر ہوگی۔ والسلام
  16. محمد وارث

    غزل - یہ بھی نہیں کہ دستِ دعا تک نہیں گیا - فیصل عجمی

    بہت شکریہ آپ کا احمد صاحب اور فہد صاحب۔
  17. محمد وارث

    سعود عثمانی غزل: حسابِ ترکِ تعلق تمام میں نے کیا

    بہت اچھی غزل ہے، لا جواب! شکریہ راجا صاحب شیئر کرنے کیلیئے!
  18. محمد وارث

    فراز غزل: نہ جانے ظرف تھا کم یا انا زیادہ تھی

    شکریہ راجا صاحب فراز کی خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے!
  19. محمد وارث

    اذن سخن

    ضرور شمشاد بھائی لیکن میرا خیال ہے کہ محسن صاحب کو ابھی الجھانا نہیں چاہیئے، وہ سکون سے فکرِ سخن کریں پھر دیکھتے ہیں انشاءاللہ!
Top