نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    گر کشف دل کو حق کے روز روبرو کرے

    شکریہ اعجاز صاحب، میں نے رضا صاحب کے دونوں موضوعات 'اصلاحِ سخن' میں منتقل کر دیئے ہیں۔
  2. محمد وارث

    تعارف آپکا نیا ساتھی

    خوش آمدید کاشف صاحب!
  3. محمد وارث

    ممتاز شاعر افضال نوید کے دل کی ٹریپل سرجری

    اللہ تعالیٰ انہیں صحّتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں!
  4. محمد وارث

    مسجد میں مزاح

    مجھے بھی یاد ہے اپنا ایک واقعہ :) جنرل ضیا الحق کے مارشل لاء کا نیا نیا زمانہ تھا اور میں کسی پہلی دوسری جماعت میں تھا،جنرل صاحب نے صلوۃ کمیٹیاں بنا دیں اور سرکاری اسکولوں میں حکم جاری کر دیا کہ بچوں کو نماز پڑھوائی جائے سو ہمارے اسکول کے ماسٹر صاحبان سارے اسکول کے بچوں کو اکھٹا کر کے ظہر کی...
  5. محمد وارث

    تاسف مصطفی قاسم کی والدہ کا انتقال

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائیں۔
  6. محمد وارث

    کتب خانے جو مٹ گئے

    شکریہ قبلہ، یہ سب ابھی تک 'خرافات' ہی ہیں، اور مقاصد اپنے اپنے ہیں، جیسا کہ آپ نے خود لکھا کہ 'سائنس' سے ہٹ کر ہیں سو کیا اعتبار ان کا!
  7. محمد وارث

    کتب خانے جو مٹ گئے

    آپ کی ان دلیلوں میں تضادات ہیں اور یہ خود ہی اپنی تردید کرتی ہیں۔ "آخری برف کا زمانہ" آج سے پندرہ بیس ہزار سال پہلے تھا، جن سب تہذیبوں کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ سب چار پانچ ہزار سال پرانی ہیں، رامائن اور مہابھارت اس زمانے سے بھی بعد کی کتب ہیں بلکہ وید بھی، سو کیسے ممکن ہے کہ 'برف کا زمانہ' ان...
  8. محمد وارث

    محفل کا ترانہ

    خلق می گویَد کہ خُسرو بُت پرستی می کُند آرے آرے می کنم، با خلق ما را کار نیست ;)
  9. محمد وارث

    پتھروں کا سامنا ہونا ہی تھا (عمران شناور)

    بہت اچھی غزل ہے عمران صاحب، لاجواب! مطلع کی طرف اعجاز صاحب نے بالکل صحیح نشاندہی فرمائی، دیکھیں اگر قافیہ بدل سکیں تو!
  10. محمد وارث

    میری پہلی غزل "محفل" کی نذر

    تو آپ کو مبارک ہو :) خیال کا توارد ہونا عام بات ہے یا یوں کہہ لیں کہ عظیم آدمی ایک جیسا ہی سوچتے ہیں، پوری کہاوت کا یہ محل نہیں ہے :)
  11. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم

    خوش آمدید محمد رضا سلیم صاحب!
  12. محمد وارث

    جُھکی جُھکی سی نظر بیقرار ہے کہ نہیں - کیفی اعظمی

    ہاں بہت خوبصورت گایا ہے اسے جگجیت نے اور اچھی غزل ہے۔ یہ شاعر 'کیفی عظمی' نہیں بلکہ 'کیفی اعظمی' ہیں، عنوان اور ٹیگ میں ٹھیک کر رہا ہوں، تصویر وغیرہ ظاہر ہے آپ خود ہی ٹھیک کر سکتے ہیں! دوسرے شعر میں 'جوان' کی بجائے 'جواں' اور تیسرے میں 'اک' کی جگہ 'ایک' ہے یقیناً۔
  13. محمد وارث

    مثنوی اردو محفل - اردو محفل کو سالگرہ مبارک

    بہت شکریہ جیہ، نوازش اور بہت خوشی ہوئی آپ کو محفل پر دیکھ کر :)
  14. محمد وارث

    اقبال عظیم غزل ۔ یہ مری انا کی شکست ہے، نہ دعاکرو، نہ دوا کرو ۔ اقبال عظیم

    واہ واہ واہ، لاجواب، کیا خوبصورت غزل ہے، ایک ایک شعر کمال ہے، واہ۔ شکریہ احمد صاحب شیئر کرنے کیلیے!
  15. محمد وارث

    مٍڈ ٹرم الیکشن محفل پر

    میرے خیال میں یہ ایک لایعنی پول ہوگا، ان بدمعاشوں، چور اچکوں پر وقت ضائع کرنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں!
  16. محمد وارث

    شاعرِ محفل 2009ء تبصرہ جات

    الحمدللہ کہ 2009ء کے بہترین شاعر کیلیے تعارفی کام مکمل ہوا، اب پینل کے اراکین یعنی محترم اعجاز عبید صاحب محترم شاکر القادری صاحب محترم نوید صادق صاحب محترم آصف شفیع صاحب اور یہ خاکسار محمد وارث باہمی مشاورت سے اس خوبصورت اور اہم ایوارڈ کا فیصلہ کریں گے، فیصلہ اکثریتِ رائے سے ہوگا اور اسکے...
  17. محمد وارث

    شاعرِ محفل 2009ء

    نامزد امیدوار: محمد احمد محمد احمد کا تعلق میرپور خاص سے ہے اور کئی برس سے کراچی میں مقیم ہیں، پرائیوٹ نوکری کرتے ہیں، آپ 11 نومبر 2006ء کو اس محفل کا حصہ بنے۔ آپ کا تعارفی تھریڈ۔ شاعری میں غزل کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی نظم بھی کہتے ہیں اور شاعری کے ساتھ ساتھ انشائیہ بھی لکھتے ہیں۔ احمد تخلص کرتے...
  18. محمد وارث

    مثنوی اردو محفل - اردو محفل کو سالگرہ مبارک

    شکریہ بوچھی! شعر تو کچھ اتنا مشکل نہیں تھا، 'کج رو' مطلب جن کے دماغ میں ٹیڑھ ہے، وہ آپ کی 'رینج' میں آ گئے تو خیر نہیں بلکہ سب سیدھا ہو جائے گا، اور 'مضروبان' وہ 'زخمی' بیچارے جو آپ کی 'رینج' میں آ چکے :)
Top