شکریہ محمود صاحب یاد آوری کیلیے!
یہ خوبصورت بحر 'رجز مثمن مطوی مخبون' ہے۔
افاعیل: مُفتَعِلُن مفاعِلُن مُفتَعِلُن مفاعِلُن
یہ ایک مقطع بحر ہے یعنی دو مساوی ٹکڑوں میں تقسیم ہوتی ہے یعنی مُفتَعِلُن مفاعِلُن / مُفتَعِلُن مفاعِلُن۔
یعنی یہ کہ نہ صرف مصرعے کے آخر بلکہ ہر ٹکڑے کے آخر میں مسبغ...