یہ محض آپ کی ہٹ دھرمی ہے۔
یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ایک بیٹا یہ کہے کہ چونکہ میرے خون کا گروپ، چہرے کا نقش، بالوں وغیرہ کا رنگ چونکہ اپنے باپ سے مختلف ہے سو میں کسی 'غیر' کا بیٹا ہوں، باقی آپ خود سمجھ دار ہیں!
شاہ صاحب اس کی چار جلدیں ہیں، میرے پاس مکتبہ حسن سہیل لمیٹڈ، لاہور کا ایڈیشن ہے جو شاید 1975ء میں چھپا تھا کہ کتاب پر تاریخِ اشاعت نہیں ہے۔ یہ پاکستان میں اس لغت کا یہ پہلا ایڈیشن تھا اور اب ناپید ہے۔
اس سے پہلے یہ لغت 1901ء میں لاہور سے اور پھر 1974ء میں دہلی سے شائع ہوئی۔
ابھی حال ہی میں،...
غالب کی ایک مثنوی 'قادر نامہ' ویب کی دنیا میں پہلی بار پیش کرنے کے بعد 'نسخۂ مہر' سے غالب کی ایک اور مثنوی لکھ رہا ہوں کہ یہ بھی ویب پر 'غیر مطبوعہ' ہے۔
تعارف
'پنج آہنگ' غالب کی فارسی نثر کی کتاب ہے اور پانچ حصوں پر مشتمل ہے جس میں غالب نے القاب و آداب، لغاتِ فارسی، اشعارِ مکتوبی، تقاریظ اور...
حضرت یاد داشت آپ کی بہت اچھی ہے، لیکن ایک بات آپ بھولتے ہیں، آپ اس خاکسار کی 'زلفِ گرہ دار' کے اسیر بعد میں ہوئے ہونگے، کوئی آپ کے 'خال' کا اسیر پہلے ہو گیا تھا :)
شکریہ علی فاروقی صاحب اس پوسٹ کیلیے!
آپ سے پہلے بھی شاید استدعا کی تھی کہ اپنی پوسٹ کو شاعر کے نام کا ٹیگ لگا دیا کریں، اس ربط کو دیکھیے گا اس میں ٹیگ لگانے کا طریقہ بھی شامل ہے، نوازش!
واہ واہ واہ، بہت شکریہ جناب کاشفی صاحب اس پوسٹ کیلیے!
کئی اشعار میں اضافتیں لگانے کی ضرورت ہے لیکن اس سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا، لیکن اس شعر میں مرگ کے بعد ایک اضافت لگ گئی ہے جس کے نہ ہٹانے سے مطلب بگڑتا ہے، ہو سکے تو درست کر دیں، نوازش!
مرضِ عشق کی شاید ہو پسِ مرگ، شفا
زندگی میں تو یہ...