نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کیا یہ شعر علامہ اقبال رح کا ہے ؟ ؟ ؟

    میرے خیال میں تو یہ شعر اقبال کا نہیں ہے۔ دوسرا یہ کہ یہاں خیال بطور شاعر کے تخلص کے نہیں آیا بلکہ خیال لفظ کے طور پر آیا ہے، اور اضافت کے ساتھ پڑھا جا رہا ہے یعنی خیالِ قضا مطلب قضا کا خیال رہے۔ دوسرا مصرع آپ نے درست نہیں لکھا کہ بے وزن ہو رہا ہے، شاید یوں ہوگا ہم کیا رہیں گے جب نہ رسولِ...
  2. محمد وارث

    لیاقت علی عاصم دل کو آمادہء فریاد کیا تھا میں نے - لیاقت علی عاصم

    شکریہ احمد صاحب خوبصورت اشعار پوسٹ کرنے کیلیے۔
  3. محمد وارث

    غزل: کیسے بھولوں میں مقدر کی ستم رانی کو: محمد حفیظ الرحمٰن

    خوبصورت غزل ہے حفیظ صاحب، کیا کہنے بہت داد قبول کیجیے محترم۔ اور خلیل صاحب کا شکریہ آپ کو ادھر کی راہ دکھانے کیلیے، امید ہے تشریف لاتے رہیں گے۔ والسلام
  4. محمد وارث

    فراز تیرے بعد (بحضور قائد اعظم)

    بہت شکریہ جناب خوبصورت کلام شیئر کرنے کیلیے۔
  5. محمد وارث

    شکریہ راشد صاحب، یہ کتاب تو میرے علم میں نہیں ہے۔ نقوش منٹو نمبر دیکھنے کی کوشش کرونگا شاید اس...

    شکریہ راشد صاحب، یہ کتاب تو میرے علم میں نہیں ہے۔ نقوش منٹو نمبر دیکھنے کی کوشش کرونگا شاید اس میں سے اس کے متعلق کچھ علم ہو جائے۔
  6. محمد وارث

    تعارف تعارف نعیم قیصر

    خوش آمدید نعیم قیصر صاحب۔
  7. محمد وارث

    غالب سے منسوب ایک غلط شعر؟

    اجی چھوڑیے سیّد صاحب آپ بھی کس بحث میں پڑ گئے، کیا بھول گئے عرفی کو ع - آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدا را :redheart:
  8. محمد وارث

    نمکین غزل : ہم گھر کی تباہی کا یہ ساماں نہ کریں گے : محمد خلیل الرحمٰن

    شکریہ محمود صاحب یاد آوری کیلیے۔ اور قبلہ کسر نفسی سے کام لینا چھوڑ دیں، آپ نے اوپر افاعیل لکھ تو دیے تھے، مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن۔ ذیشان صاحب، یہ بحر ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف ہے، افاعیل اوپر آ گئے ہیں، اشاری طریقے سے 122 1221 1221 221 اور آخری رکن میں فعولن 221 کی جگہ فعولان 1221 بھی آ...
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اعتبارِ وعدہ ہائے مردمِ دنیا غلط ہاں غلط آرے غلط امشب غلط فردا غلط نسخہٴ آشفتہٴ دیوانِ عمرِ ما مپرس خط غلط معنی غلط انشا غلط املا غلط صوفی سرمد شہید دنیا کے لوگوں کے وعدوں کا اعتبار غلط، ہاں ہاں غلط، بالکل غلط، آج بھی غلط کل بھی غلط۔ ہماری آشفتہ کتابِ زیست کے متعلق کچھ نہ پوچھو کہ جس کا...
  10. محمد وارث

    اردو میں بچوں کی کارٹون ویب سائیٹ

    بہت خوب جناب۔ مبارک باد قبول فرمائیے۔ اپنے بچوں کو بھی دکھاتا ہوں انشاءاللہ۔
  11. محمد وارث

    غزل : جانے کیا ہو گیا ہے کچھ دن سے ۔ محمد احمدؔ

    واہ واہ واہ، لاجواب کیا بات ہے احمد صاحب۔ انتہائی خوبصورت غزل ہے لاکھ جشنِ طرب مناتے ہیں روح نوحہ سرا ہے کچھ دن سے روح، تتلی ہو جیسے صحرا میں اور آندھی بپا ہے کچھ دن سے میں تو ایسا کبھی نہ تھا احمدؔ یہ کوئی دوسرا ہے کچھ دن سے بہت داد قبول کیجیے محترم۔
  12. محمد وارث

    نمکین غزل : ہم گھر کی تباہی کا یہ ساماں نہ کریں گے : محمد خلیل الرحمٰن

    واہ بہت خوب غزل ہے خلیل صاحب، کیا کہنے۔ بہت داد قبول کیجیے محترم۔
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری رباعیاتِ سرمد شہید مع اردو ترجمہ

    سرمد در دیں عجب شکستے کردی ایماں بہ فدائے چشمِ مستے کردی با عجز و نیاز، جملہ نقدِ خود را رفتی و نثارِ بُت پرستے کردی سرمد تو نے مذہب میں عجب شکست و ریخت کر دی کہ اپنا ایمان ان مست نظروں پر قربان کر دیا اور اپنا سب کا سب (دین و دنیا کا) سرمایہ بُت پرست پر عجز و نیاز کے ساتھ نثار کر دیا۔
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری رباعیاتِ سرمد شہید مع اردو ترجمہ

    تنہا نہ ہمیں دیر و حرم خانہٴ اُوست ایں ارض و سما تمام کاشانہٴ اُوست عالم ہمہ دیوانہٴ افسانہٴ اُوست عاقل بوَد آں کسے کہ ویوانہٴ اُوست صرف یہ دیر و حرم ہی اسکے ٹھکانے نہیں ہیں بلکہ یہ تمام ارض و سماوات اسکے کاشانے ہیں۔ ساری دنیا اسکے افسانوں میں کھوئی ہوئی ہے لیکن عقل مند وہی ہے جو صرف اسکا...
  15. محمد وارث

    محبت میں بھلا دردو الم کیا کم نہیں ملتا۔۔تازہ غزل برائے اصلاح

    شکریہ ذیشان صاحب، یقین مانیے کہ میں کلام پر اصلاح نہیں دیتا اور اسکی صرف اور صرف وجہ یہ ہے کہ میں اس کام کا اہل نہیں۔ اعجاز صاحب آپ کے کلام پر توجہ دے رہے ہیں، آپ کے ساتھ ساتھ میں بھی انکا شکرگزار ہوں۔
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری رباعیاتِ سرمد شہید مع اردو ترجمہ

    دلخواہ نہ شد دو چار بارے بہ جہاں غمخوار نہ دیدیم بکارے بہ جہاں آں گل کہ دہد بوئے وفا نایاب است کُن سیرِ خزانے و بہارے بہ جہاں اس دنیا میں جسے میرا دل چاہتا ہے ایک بار بھی نہیں ملا اور نہ ہی یہاں کوئی غمخوار ملا ہے۔ وہ پھول کہ جس سے بوئے وفا آتی ہو نایاب ہے، چاہے تم اس جہان کی خزاں میں سیر کر لو...
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری رباعیاتِ سرمد شہید مع اردو ترجمہ

    دُوری نَفَسے مرا از اُو ممکن نیست ایں یک جہتی بہ گفتگو ممکن نیست اُو بحر، دلم سبوست، ایں حرفِ غلط گنجائشِ بحر در سبو ممکن نیست اس سے ایک لمحے کے لیے بھی دُوری میرے لیے ممکن نہیں، اور یہ یک جہتی باتوں باتوں میں ممکن نہیں۔ وہ سمندر ہے، میرا دل پیمانہ ہے، یہ سب باتیں غلط، کیونکہ سبو میں سمندر کی...
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری رباعیاتِ سرمد شہید مع اردو ترجمہ

    ہر چند گل و خار دریں باغ خوش است بے یار دل از باغ نہ از راغ خوش است چوں خونِ دلم، لالہ بہ بیں در رنگست ایں چشم و چراغ نیز با داغ خوش است ہرچند کہ اس گلستان میں پھول اور کانٹے خوب ہیں لیکن دوست کے بغیر دل نہ گلستان سے خوش ہے اور نہ ہی چمن زار سے۔ دیکھو کہ لالہ کا رنگ میرے دل کے خون کی طرح ہے،...
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری رباعیاتِ سرمد شہید مع اردو ترجمہ

    آں شوخ بہ من نظر نہ دارَد، چہ کُنَم آہِ دلِ من اثر نہ دارَد، چہ کُنَم با آنکہ ہمیشہ در دلم می مانَد از حالِ دلم خبر نہ دارَد، چہ کُنَم وہ شوخ ہم پر نظر ہی نہیں کرتا، کیا کروں۔ میرے دل کی آہ کچھ اثر ہی نہیں رکھتی، کدھر جاؤں۔ وہ کہ جو ہمیشہ میرے دل میں جا گزیں ہے، اسے میرے دل کے حال کی کچھ خبر ہی...
Top