آفرین ہے محمود صاحب، ادب اور محبت اور عقیدت کا تو یہی تقاضا ہے، زندہ باد۔
اب موصوف کہیں آپ کے اس جملے اور میری تائید پر بھی دل گرفتہ ہو کر ایک اور پوسٹ نہ لکھ ماریں :grin:
جی ارکان تو لکھے ہیں لیکن علامتوں میں، جیسے میں ون ٹو میں لکھتا ہوں پروفیسر صاحبہ نے ١ کی جگہ - اور 2 کی جگہ = کا نشان استعمال کیا ہے گویا
= = = کا مطلب 2 2 2 یا مفعولن ہے
= - = 2 1 2 یعنی فاعلن ہے
و علی ھذا القیاس
غزنوی صاحب، ویب پر تلاش کرنے کے بعد جو معلومات ملی ہیں ان کے مطابق یہ گانا راگ باگھیشری میں ہے- گیت بہرحال انتہائی خوبصورت ہے اور میرے پسندیدہ ترین گانوں میں سے ایک :)
فاتح صاحب کے متفق ہونے سے یاد آیا متلاشی ذیشان صاحب کہ فاتح صاحب نے بحور کی ایک فہرست بنائی ہوئی ہے، آپ ان سے بھی گذارش کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کو یہ فہرست بھیج دیں۔