نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    علامہ اقبال کی شہرہء آفاق نظم شمع اور شاعر کے پہلے حصے شاعر کا منظوم ترجمہ

    بہت خوب خلیل صاحب اب مفہوم واضح ہو گئے ہیں، فقط یہ کہ اب پہلے مصرعے میں شمع کو میم کی تشدید سے پڑھنا پڑھے گا یعنی شم مع، میرے خیال میں شاید یہ درست وزن نہیں ہے۔ آخری شعر کے پہلے مصرعے کو مثال کے طور پر یوں بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ شعر سوال ہے اور اس کے بعد شمع کا جواب ہے۔ لی کہاں سے آتشِ...
  2. محمد وارث

    ہماری تک بندیاں

    اجی صاحب ہم اپنی رائے پر اب بھی قائم ہیں، لٹرم پٹرم بھی ضروری ہی سہی ہماری طرح دال دلیے کیلیے لیکن شاعری کی محبوبہٴ دلنواز کچھ مزید توجہ چاہتی ہے آپ سے :)
  3. محمد وارث

    تعارف میں بھی شریک محفل ہوں

    خوش آمدید عتیق الرحمٰن صاحب
  4. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم رحمتہ اللہ و برکاتہ

    خوش آمدید اسمٰعیل صاحب
  5. محمد وارث

    علامہ اقبال کی شہرہء آفاق نظم شمع اور شاعر کے پہلے حصے شاعر کا منظوم ترجمہ

    خوب ترجمہ کیا آپ نے خلیل صاحب۔ کچھ بہتری کی صورتیں اس میں نکل سکتی ہیں۔ دوش می گفتم بہ شمعِ منزلِ ويران خويش گيسوے تو از پر پروانہ دارد شانہ اے رات میں نے یوں کہا تھا شمعِ ویراں سے مری تابداری سب تری منت کشِ پروانہ ہے شاعر کا خطاب اپنی ویران منزل کی جلتی ہوئی شمع سے ہے، لیکن آپ کے شعر...
  6. محمد وارث

    شکریہ احمد صاحب، بس کچھ غیر ضروری پیشہ وارانہ مصروفیات میں پھنسا ہوں اور شاید کچھ دن مزید...

    شکریہ احمد صاحب، بس کچھ غیر ضروری پیشہ وارانہ مصروفیات میں پھنسا ہوں اور شاید کچھ دن مزید باقاعدگی سے حاضر نہ ہو سکوں، نوازش آپ کی یاد آوری کیلیے۔
  7. محمد وارث

    آج کا شعر - 5

    پلا دے اوک سے ساقی جو ہم سے نفرت ہے پیالہ گر نہیں دیتا نہ دے، شراب تو دے غالب
  8. محمد وارث

    نیٹو سپلائی بحال نہ کی تو عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں

    جی وزارت کی گلی میں کتا بھی شیر ہوتا ہے :)
  9. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم

    شکریہ مقدس، کہانیاں سناتا تو نہیں لیکن پڑھنے کے لیے ضرور لا کر دیتا ہوں، اور بورنگ کہنے میں بچوں کا کچھ قصور نہیں سب انکی ماما کا کیا دھرا ہے :)
  10. محمد وارث

    مقالہ: اردو کس کی زبان ہے؟ - رضا علی عابدی

    syed Zubair صاحب آپ کا یہ مراسلہ پہلے ہی سے یہاں موجود تھا لہذا یہاں کی پالیسی کے مطابق نئے تھریڈ کو اس پرانے میں ضم کر دیا ہے۔
  11. محمد وارث

    تعارف سعید احمد عباسی صاحب کا تعارف

    خوش آمدید عباسی صاحب۔ کسی بھی فورم میں اوپر بائیں طرف نیا موضوع ارسال کریں لکھا ہوگا، اس پر کلک کریں اور جو لکھنا چاہتے ہیں لکھ دیں، ایک نیا تھریڈ شروع ہو جائے گا۔
  12. محمد وارث

    اُردُو کی کون سی لُغت

    فرہنگِ آصفیہ نور اللغات علمی اردو لغت جامع آن لائن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
  13. محمد وارث

    جوش نقشِ خیال دل سے مٹایا نہیں ہنوز ۔ جوش ملیح آبادی

    کیا خوبصورت غزل ہے۔ ایسا لگا میرے ہی دل کا حال بیان ہو رہا ہے :) شکریہ فرخ صاحب ارسال فرمانے کیلیے۔
  14. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی راگ درباری کانہڑہ - تعارف اور کولیکشن

    استاد بڑے غلام علی خان کی ایک نایاب ریکارڈنگ کسی پرائیوٹ محفل کی، اس میں خان کے صاحب درباری پر معلوماتی تبصرے بھی ہیں
  15. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی ترانہ - تعارف اور کولیکشن

    میرے بلاگ پر ایک کرم فرما نے دورِ جدید کا یہ خوبصورت ترانہ ارسال فرمایا ہے
  16. محمد وارث

    سراج الدین ظفر ہم آہوان ِ شب کا بھرم کھولتے رہے ۔ سراج الدین ظفر

    واہ کیا خوبصورت غزل ہے، ایک ایک شعر لاجواب ہے۔ شکریہ فرخ صاحب ارسال فرمانے کیلیے
  17. محمد وارث

    تمھیں بھی یاد ہے کچھ، یہ کلام کس کا تھا؟ خوبصورت مقطعے

    ریختہ خوب ہی کہتا ہے جو انصاف کرو چاہیے اہلِ سخن میر کو استاد کریں
  18. محمد وارث

    اردو رباعیات

    کہتا ہے یہ اپنی آنکھوں دیکھیں گے فقیر بینش نہیں رکھتے یاں کے برنا اور پیر اندھے ہیں جہاں کے لوگ سارے اے میر سُوجھے نہ جسے اسے یہ کہتے ہیں بصیر میر تقی میر
  19. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم

    نہیں محب، تم دو الگ ایشوز کی بات کر رہے ہو۔ اردو سے محبت ہونا اور چیز ہے اور اردو بطور مدرسی مضمون کے پسند ہونا اور چیز ہے۔ مجھے تمھارا تو علم نہیں لیکن مجھے سکول کالج میں ریاضی اور فزکس پسند تھے اور اردو سے تو ایک طرح کی نفرت ہی تھی :)
Top