ذرہ نوازی ہے آپ کی اور ہماری مسکراہٹ کے ذمہ دار ہیں یہ محفلین جن کے ساتھ ایسی اپنائیت ہوئی آتے ساتھ ہی کہ ہمیں لگا یہاں تو ہمارے اپنوں کی بیٹھک لگی ہے اور ہم بھی اسی کا حصہ ہیں۔
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دھوکے اور فریب کے سیم و تھور دل کی زمین کے اس گوشے کو بنجر کر دیتے ہیں جہاں محبت جنم لے...