لیکن کون سا وقت مناسب ہوا اس کے لئے آپ کی نظر میں۔
معذرت کہ آپ کے "کرنی ہے تو کر لو" میں بات کہیں اور چل نکلی۔ مگر بات سے بات نکلتی ہے تو دور تک جاتی ہے۔
ذہن بہت پایا ہے انھوں نے ما شا ءاللہ۔ پنجرے کی چھت پہ نجانے کب سے کھود کھود کر ان کے باہر نکلنے کے لئے دو راستے بنا دئیے۔ وہ تو شکر کہ ان کے روم کی کھڑکیاں بند تھیں ورنہ باہر اڑ گئے ہوتے اور بلی کے پنجے لہو لہان کر دیتے انھیں۔
دماغ خراب کر رہے آج تو راجو اور انار کلی اپنی شرارتوں سے۔ سیما آپا انھوں نے ہمارے طوطوں کو پنجرے سے آزاد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کھلونے کی بیٹری نکال کر پرزہ پرزہ کر دیا اسے۔ اب انھوں نے صحیح پر پرزے نکالنے شروع کئے ہیں۔
کل ہم نے بہار بیگم اور شبنم کا کوئی انٹرویو دیکھا یو ٹیوب پر۔ تو اسی لئے بہار سے وہی بہار بیگم یاد رہیں۔ کبھی دل کرتا ہے کہ ان کے زمانے کی کوئی مووی دیکھیں لیکن تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے پوری توجہ دینا۔