جزاک اللہ
تلاش چونکہ ایگزیکٹ ٹیکسٹ سرچ پر مبنی ہے، آپ کے بتائے ہوئے الفاظ کو ٹیسٹ کیا ہے، تو معاملہ یہ نکلا کہ ایپ میں جو "بچے کی دعا" لکھا ہے، اس میں "د" اور "عا" کے درمیان سپیس ہے، جس کی وجہ سے سرچ نہیں ہوا۔
پلس مائنس والے فیچر کا کچھ ڈیوائسز پر مسئلہ آ رہا ہے، ان شاءاللہ جلد کوئی حل نکل آئے گا۔
البتہ سرچ میں ابھی تک کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا، براہ مہربانی ذرا تفصیل سے بتا دیں، کہ کیا مسئلہ آ رہا ہے۔ جزاک اللہ
میں اس فورم کا نسبتاً نیا ممبر ہوں، لہٰذا اس فورم پر ہونے والے کام سے زیادہ واقفیت نہ تھی۔ جہاں سے مجھے میسر ہوا، وہاں سے لے لیا۔
بعد میں اس فورم میں موجود ذخائر سے آگاہ ہوا۔
یہ مواد اقبال اکیڈمی کی ویب سائٹ سے حاصل کیا ہے، اور اس کا ذکر ایپ کے تعارف میں ہے۔ باقی مجھے آئیڈیا نہیں ہے کہ اقبال کے کلام پر اگر کوئی لائسنس ہے۔
اگر ہے تو ضرور آگاہ کیجئے گا، تاکہ اس حوالے سے کمی کو پورا کیا جائے۔ جزاک اللہ