اپنے مراسلے پر ان کی ریٹنگ کو اجازت تصور کر لیتا ہوں۔ بیٹی کی تصویر یہاں ملاحظہ کر سکتی ہیں۔ :)
مسکان محل بھی کچھ دن پہلے وہ لڑی اوپر آنے پر پڑھی تھی، بہت خوبصورت نظم ہے۔ :)
بہت خوب.
ایک رائے بلکہ سوال یہ ہے کہ ان مقامات پر بھی اگر کوما کے بجائے حرفِ عطف استعمال کیا جائے تو بہتر نہیں ہو گا؟
رحمن و رحیم
خالق و مالک ،عالم و حاکم
اے حافظ و عادل،
تیرے ہی نام ودود و وکیل، ماجد و شاہد
سلمان بھائی آپ ابھی تک میرا مدعا نہیں سمجھے. :)
میرا تبصرہ بلکہ سوال ہرگز عالمانہ نہیں بلکہ لا علمی پر مبنی تھا. چونکہ میں غزل پڑھتے ہوئے اٹکا تھا تو پوچھ لیا.
بغیر کسی عاجزی و انکساری کے پھر واضح کرتا چلوں کہ اس معاملے میں رائے رکھنے کا اہل نہیں. :)
اساتذہ کی رائے کو اہمیت دیں.
مگر مراسلوں کی رفتار میں کافی کمی ہے۔ :)
زیادہ تر وقت سرِ ورق پر ہی گزرتا ہے۔ جو کہ آسانی سے دوسرے کاموں کے ساتھ برتا جا سکتا ہے۔
اسی لئے محفل میں موجود ذخائر پتہ چلنے کے ساتھ ساتھ ٹو ڈو لسٹ میں آتے رہتے ہیں۔ (جن میں سے ایک آپ کی تحریریں بھی ہیں :sneaky:)
ان کے لئے وقت نکالنا پڑتا ہے۔
یہ میں دفتر میں دو مانیٹر ہونے کا فائدہ اٹھاتا ہوں۔ اور محفل کا ٹیب کھلا ہی رہتا ہے۔ باقی وقت میں موبائل ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اور گھر میں بھی باقی کام کے ساتھ ساتھ محفل چلتی رہتی ہے۔ :)