نتائج تلاش

  1. گُلِ یاسمیں

    انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

    بہت شکریہ لاریب۔۔۔ اللہ پاک ہم سب کو ہمت عطا فرمائیں کہ ہم غموں کو اس طرح سے لیں کہ جیسے یہ ہمیں خواب ِ غفلت سے جگانے آئے ہیں۔ خوشیوں میں کھو جانا بہت ساری چیزوں سے غافل کر دیتا ہے۔ رنگ ڈھنگ تو ایسے بدلتے ہیں کہ کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔
  2. گُلِ یاسمیں

    انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

    اور اگر نہ کیا ہوتا تو کیا اچھا نہ ہوتا؟؟؟
  3. گُلِ یاسمیں

    انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

    لیجئیے حسب وعدہ کچھ تصاویر شامل کر رہے ہیں۔ جن دنوں ہم ہسپتال میں ایڈمٹ تھے، تو اکثر نٹنگ یا کروشیا سے کچھ بناتے تھے۔ ایک دن نرس سے باتیں کرنے کے دوران معلوم ہوا کہ کچھ لوگ ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچوں کے لئے تحفتاً کچھ چیزیں بنا کر ڈونیٹ کرتے ہیں ۔ تب ہم نے بھی سوچا کہ ہم بھی ایسا کیا کریں...
  4. گُلِ یاسمیں

    انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

    حالانکہ موجودہ سیٹ اپ سے کافی حد تک مطمئن ہیں ہم ۔۔۔ لیکن خدمت خلق اور دوسروں کی خوشی میں اپنی خوشی کو تلاش کرنے کی لت ایسی ہے کہ اس کو حدود میں رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ دوسروں کا نام تو ایک بہانہ ہے۔ اصل خوشی تو ہم اپنے لئے تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔ کچھ اور کرنے کا ارادہ ہے۔۔۔ بالکل ہے۔ اور وہ اس...
  5. گُلِ یاسمیں

    انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

    ایک مختصر سا پیغام ہے قارئین کے لئے رات ہر چند کہ سازش کی طرح ہے گہری صبح ہونے کا مگر دل میں یقیں رکھنا ہے مشکلات سے گھبرانے کی بجائے ڈٹ کر ان کا سامنا کیجئیے، کامیابی کی کرنیں ناکامیوں کے اندھیروں کو چیرتی ہوئی زندگی کو روشن کر دیں گی۔ ثابت قدمی شرط ہے۔
  6. گُلِ یاسمیں

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    بلی ماراں کے محلے کی وہ پیچیدہ دلیلوں کی سی گلیاں سامنے ٹال کی نکڑ پہ بٹیروں کے قصیدے گڑگڑاتی ہوئی پان کی پیکوں میں وہ داد وہ واہ وا چند دروازوں پہ لٹکے ہوئے بوسیدہ سے کچھ ٹاٹ کے پردے ایک بکری کے ممیانے کی آواز اور دھندلائی ہوئی شام کے بے نور اندھیرے سائے ایسے دیواروں سے منہ جوڑ کے چلتے ہیں یہاں...
  7. گُلِ یاسمیں

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    آپ تو بھائی ہر وقت " آ بیل مجھے مار " کے ہی چکر میں رہتے ہیں۔۔۔ تذکیر و تانیث کب تک درست رہتی۔ :lol:
  8. گُلِ یاسمیں

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    اب ہماری اس سے واقفیت بڑھ گئی ہے۔اس لئے سارے تکلف ختم ہو چکے انتظار وغیرہ کے۔ "کر رہا" نہیں "کر رہی" ہے ۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: "چٹے دند ہسنوں نئیں رہندے تے لوکی بھیڑے شک کردے " :heehee:
  9. گُلِ یاسمیں

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    ہونا ہی تھا پھولن دیوی جیسی بہن کو سامنے دیکھ کر :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: اللہ کا شکر کہ بولتی نہیں بند ہوئی ورنہ ہم باتیں کس سے کرتے
  10. گُلِ یاسمیں

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    کیونکہ ایک بار آپ نے مذاق کو مزاق بھی لکھا تھا۔ جب پیاز ہوتی ہی تہہ در تہہ اور پرت دار ہے تو ہم اس کا حق کیوں نہ ادا کریں ویسی ہی تہہ در تہہ باتیں اور دلیلیں دے کر؟ عاطف بھائی آ کر صلح کروا دیجئیے روؤف بھائی کی۔۔۔ ورنہ یہ لڑی بھی گئی۔
  11. گُلِ یاسمیں

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    کاہے کو دل دہلا آپ کا بھائی۔۔۔۔۔ کوئی ایک قطرہ چھوڑئیے ہلکا سا داغ بھی نظر آیا کسی ایک پر بھی۔ ایسے باریکی سے صاف کئے ہیں کہ فورنسک لیب والے بھی کھوج نہ لگا پائے کہ ان سے آلو کاٹے گئے یا پیاز۔۔۔ کسی بندے کے لہو کا سیمپل پانا تو بہت دور کی بات ہے۔ ہمارے بھائی ہو کر "اف" کر رہے۔۔۔۔
  12. گُلِ یاسمیں

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    عاطف بھائی۔۔۔ اب آپ ہی درست کروائیں روؤف بھائی کی مزاق کو ۔۔۔ جیسے ہمارے پیاز کو کروایا۔ یہ ہمیشہ مذاق کو مذاقی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
  13. گُلِ یاسمیں

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    ظلم ہوتا بھائی اگر سر لکھا ہوتا۔۔۔ وہ تو "جھٹکا" چاہتا ہے تا کہ جتنی تکلیف کم محسوس کر سکے۔ کسی کا کٹوانا ہو تو بتائیے۔۔۔ تیار بیٹھے ہیں ہم تو۔
  14. گُلِ یاسمیں

    انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

    خواہش ۔۔۔۔اگر ضرورت کے معنوں میں ہے توشاید کوئی بھی نہیں۔ اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ اپنی ضروریات کا دائرہ زیادہ وسیع نہیں کر رکھا۔ وسائل کے ہوتے ہوئے بھی کوشش یہی ہوتی ہے کہ اونچے خوابوں اور غیر ضروری آسائشات کو ضروریات سمجھ کر زندگی کا اہم حصہ نہ بنائیں۔ ایک چھوٹی سی مثال کے طور پر ۔۔۔ صبح...
  15. گُلِ یاسمیں

    تجھے دل کے آئینے میں ، میں نے بار بار دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تجھے دل کے آئینے میں ، میں نے بار بار دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  16. گُلِ یاسمیں

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    تو وہ جو ہمیں گھیر گھار رکھا ہے آپا وہ۔۔۔ ہماری استانی جی بن گئی ہیں :ROFLMAO::ROFLMAO:
  17. گُلِ یاسمیں

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    نہیں نہیں۔۔۔ بھائیوں کو جلی کٹی نہیں سناتے۔۔۔ ان کی خوشیوں اور صحت مند زندگی کے لئے دعا کرتے ہیں بس۔
  18. گُلِ یاسمیں

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    اعتراف تو ہم اچھے اچھوں سے کروا لیتے ہیں۔۔ آپ تو ہمارے "سادہ" سے بھائی ہیں۔
  19. گُلِ یاسمیں

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    گمان ۔۔۔ بے یقینی کی طرف جھکا نظر آیا نا آپ کو۔۔۔ ہم پھر سے وہی کہیں گے دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا
Top