کمال کا موسم ہے۔ دھوپ بھی اچھی لگتی ہے اور چھاؤں بھی۔ گرمی ہے کافی حد تک۔ لیکن ہر روز بارش بھی ہو جاتی ہےالحمد للہ۔ مجموعی طور پر خوشگوار سا موسم ہے۔
چائے دھوپ میں بھی اچھی لگتی ہے۔
تو ہم اڑن کھٹولا تیار کرواتے ہیں۔ کوہ قاف کی سیر کروائیں گے آپ کو۔ آج کل ہماری سبز بھتی کوہ قاف کے دروازے کی دربان ہے۔ داخل ہونے میں مشکل پیش نہ آئے گی۔