سبط کی جمع اسباط ہے ، اسباط یعقوب علیہ السلام کی اولاد کو کہتے ہیں جو بارہ تھے جن میں سے ہر ایک کی نسل میں بہت سے انسان ہوئے ، بنی اسمعیل کو قبائل کہتے ہیں اور بنی اسرائیل کو اسباط۔
اصحاب الایکہ سے حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم اور بستی مدین کے اطراف کے باشندے مراد ہیں ، ایکہ جنگل کو کہتے ہیں اور یہ جگہ تبوک میں واقع ہے اور تبوک مدینہ منورہ سے تقریبا 600 کلو میٹر شمال میں ہے۔