حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ عثمان بھائی،:)
باقول شمشاد بھائی ہماری بھی یہی حالات ہو گئی ہے،،،،،،،،،،،،،!
ایسا بُرا چسکا ہے کہ " اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا"
"
بہنا آپ اپنے لب ولہجے سے تو ہمیں بہترین شخصیت کی حامل لگتی ہیں اور اس کی ایک مثال یہ بھی ہے کہ آپ درس تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور میرے مشاہدے کے مطابق اس شعبے سے وابستہ افراد پُروقار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔:)
بہت سی اچھائیاں ہیں، بلکہ اچھائیاں ہی اچھائیاں ہیں۔ سب سے بڑی بات اور اہم بات یہ ہےکہ اردو کی ترویج و اشاعت میں اردو محفل کا اہم کردار ہے۔
محفل میری دوست ہے سو دوست کی برائیاں بھی اچھائیاں لگتی ہیں۔