احمد بھائی بہت شکریہ سراہنے کا
جی احمد بھائی نہ ہی ہے۔۔ رات ٹائپو ہو گیا۔۔۔ صبح کتاب سے دیکھا تو آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔ ازراہِ کرم اس کی درستگی بھی فرما دیجیے :)
پانچواں شعر گھر جا کر دیکھوں گا۔۔۔ اب تو دفتر آگیا ہوں۔۔۔ کتاب سے دیکھ کر پھر ہی بتا سکتا ہوں :) اس دوران کوئی اور صاحب علم آگیا تو...
شرمندگی ہے ہم کو بہت ہم مِلے تمہیں
تم سر بسر خوشی تھے مگر غم مِلے تمہیں
میں اپنے آپ میں نہ ملا اس کا غم نہیں
غم تو یہ ہے کہ تم بھی بہت کم مِلے تمہیں
ہے جو ہمارا ایک حساب اُس حساب سے
آتی ہے ہم کو شرم کہ پیہم مِلے تمہیں
تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملا
ہم بھی ملے تو درہم و برہم مِلے تمہیں...